الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. -- باب التطهير بماء البحر
-- سمندر کے پانی سے پاکی حاصل کرنے کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 4 (کل: 16 مقامات، 9 کتب)
سنن ترمذی: 69
بلوغ المرام: 1
صحیح ابن خزیمہ: 111
المنتقى ابن الجارود: 43
الفتح الربانی: 358
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2877
1 تا 10
حدیث نمبر: 4
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ سُئِلَ عَنْ مَيْتَةِ الْبَحْرِ، فَقَالَ:" هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحَلَالُ مَيْتَتُهُ".
عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے سمندر کے مردار کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ”اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 4]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه الدارقطني 1/35»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 69
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ. ح وحَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ إِسْحَاق بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَلَمَةَ مِنْ آلِ ابْنِ الْأَزْرَقِ، أَنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ وَهُوَ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَرْكَبُ الْبَحْرَ وَنَحْمِلُ مَعَنَا الْقَلِيلَ مِنَ الْمَاءِ، فَإِنْ تَوَضَّأْنَا بِهِ عَطِشْنَا، أَفَنَتَوَضَّأُ مِنْ مَاءِ الْبَحْرِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحِلُّ مَيْتَتُهُ ". قال: وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ , وَالْفِرَاسِيِّ. قال أبو عيسى: هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَهُوَ قَوْلُ أَكْثَرِ الْفُقَهَاءِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ , وَعُمَرُ , وَابْنُ عَبَّاسٍ لَمْ يَرَوْا بَأْسًا بِمَاءِ الْبَحْرِ، وَقَدْ كَرِهَ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوُضُوءَ بِمَاءِ الْبَحْرِ، مِنْهُمْ ابْنُ عُمَرَ , وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: هُوَ نَارٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم سمندر کا سفر کرتے ہیں اور اپنے ساتھ تھوڑا پانی لے جاتے ہیں، اگر ہم اس سے وضو کر لیں تو پیاسے رہ جائیں گے، تو کیا ایسی صورت میں ہم سمندر کے پانی سے وضو کر سکتے ہیں؟ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”سمندر کا پانی پاک ۱؎ ہے، اور اس کا مردار حلال ہے“ ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں جابر بن عبداللہ اور فراسی رضی الله عنہم سے بھی روایت ہے،
۳- اور یہی صحابہ کرام رضی الله عنہم میں سے اکثر فقہاء کا قول ہے جن میں ابوبکر، عمر اور ابن عباس بھی ہیں کہ سمندر کے پانی سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں، بعض صحابہ کرام نے سمندر کے پانی سے وضو کو مکروہ جانا ہے، انہیں میں ابن عمر اور عبداللہ بن عمرو ہیں عبداللہ بن عمرو کا کہنا ہے کہ سمندر کا پانی آگ ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 69]
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں جابر بن عبداللہ اور فراسی رضی الله عنہم سے بھی روایت ہے،
۳- اور یہی صحابہ کرام رضی الله عنہم میں سے اکثر فقہاء کا قول ہے جن میں ابوبکر، عمر اور ابن عباس بھی ہیں کہ سمندر کے پانی سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں، بعض صحابہ کرام نے سمندر کے پانی سے وضو کو مکروہ جانا ہے، انہیں میں ابن عمر اور عبداللہ بن عمرو ہیں عبداللہ بن عمرو کا کہنا ہے کہ سمندر کا پانی آگ ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 69]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الطہارة 41 (83) سنن النسائی/الطہارة 47 (59) والمیاہ 5 (333) والصید 35 (4355) سنن ابن ماجہ/الطہارة 39 (386) (تحفة الأشراف: 14618) موطا امام مالک/الطہارة 3 (12) مسند احمد (2/237، 361، 378) سنن الدارمی/الطہارة 53 (756) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی «طاہر» (پاک) اور «مطہر» (پاک کرنے والا) دونوں ہے۔ ۲؎: سمندر کے مردار سے مراد وہ سمندری اور دریائی جانور ہے جو صرف پانی ہی میں زندہ رہتا ہو، نیز مردار کا لفظ عام ہے ہر طرح کے جانور جو پانی میں رہتے ہوں خواہ وہ کتے اور خنزیر کے شکل کے ہی کے کیوں نہ ہوں، بعض علماء نے کہا ہے کہ اس سے مراد صرف مچھلی ہے، کیونکہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”دو مردے حلال ہیں: مچھلی اور ٹڈی، اور بعض علماء کہتے ہیں کہ خشکی میں جس حیوان کے نظیر و مثال جانور کھائے جاتے وہی سمندری مردار حلال ہے، لیکن تحقیقی بات یہ ہے کہ سمندر کا ہر وہ جانور (زندہ یا مردہ) حلال ہے جو انسانی صحت کے لیے عمومی طور پر نقصان دہ نہ ہو، اور نہ ہی خبیث قسم کا ہو جیسے کچھوا، اور کیکڑا وغیرہ، یہ دونوں اصول ضابطہٰ سمندری غیر سمندری ہر طرح کے جانور کے لیے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (386 - 388)
حدیث نمبر: 1
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في البحر:«هو الطهور ماؤه الحل ميتته» .أخرجه الأربعة وابن أبي شيبة واللفظ له، وصححه ابن خزيمة والترمذي، ورواه مالك والشافعي وأحمد.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سمندر کے پانی کے متعلق (ایک شخص کے استفسار کے جواب میں) فرمایا کہ ”اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔“
اس حدیث کو ابوداؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ اور ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔ متن حدیث کے الفاظ ابن ابی شیبہ کے ہیں۔ ابن خزیمہ اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ علاوہ ازیں اس روایت کو مالک، شافعی اور احمد نے بھی روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1]
اس حدیث کو ابوداؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ اور ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔ متن حدیث کے الفاظ ابن ابی شیبہ کے ہیں۔ ابن خزیمہ اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ علاوہ ازیں اس روایت کو مالک، شافعی اور احمد نے بھی روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1]
«عَنْ» سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» (فرمایا) – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «فِي» میں / کے بارے میں – «الْبَحْرِ» سمندر – «هُوَ» وہ – «الطَّهُورُ» پاک کرنے والا ہے – «مَاؤُهُ» اس کا پانی – «الْحِلُّ» حلال ہے – «مَيْتَتُهُ» اس کا مردار – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «الْأَرْبَعَةُ» چاروں نے – «وَابْنُ أَبِي شَيْبَةَ» اور ابن ابی شیبہ نے – «وَاللَّفْظُ» اور الفاظ – «لَهُ» انہی کے ہیں – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح قرار دیا ہے – «ابْنُ خُزَيْمَةَ» ابن خزیمہ – «وَالتِّرْمِذِيُّ» اور ترمذی نے – «وَرَوَاهُ» اور اسے روایت کیا ہے – «مَالِكٌ» مالک – «وَالشَّافِعِيُّ» اور شافعی – «وَأَحْمَدُ» اور احمد نے۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سمندر کے بارے میں فرمایا: ”اس کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔“ اسے چاروں نے اور ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ انہی کے ہیں، اور ابن خزیمہ اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے، اور اسے مالک، شافعی اور احمد نے بھی روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1]
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سمندر کے بارے میں فرمایا: ”اس کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔“ اسے چاروں نے اور ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ انہی کے ہیں، اور ابن خزیمہ اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے، اور اسے مالک، شافعی اور احمد نے بھی روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب الوضوءبماء البحر، حديث: 83، والترمذي، الطهارة، حديث: 69، وابن ماجه، الطهارة، حديث: 386، والنسائي، الطهارة، حديث: 333، ومالك في الموطأ: 1 / 22، والشافعي في الأم: 1 /7، وأحمد: 2 /237، وابن أبي شيبة: 1 /121، حديث: 1378، وابن خزيمة في صحيحه: 1 / 59، حديث: 111، وابن حبان، (الموارد)، حديث: 119.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 111
نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَنَّ مَالِكًا حَدَّثَهُ، قَالَ: حَدَّثَنِي صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَلَمَةَ مِنْ آلِ ابْنِ الأَزْرَقِ، أَنَّ الْمُغِيرَةِ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ وَهُوَ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَرْكَبُ الْبَحْرَ، وَنَحْمِلُ الْقَلِيلَ مِنَ الْمَاءِ، فَإِنْ تَوَضَّأْنَا مِنْهُ عَطِشْنَا، أَفَنَتَوَضَّأُ مِنْ مَاءِ الْبَحْرِ؟ فَقَالَ:" هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ، الْحَلالُ مَيْتَتُهُ" . هَذَا حَدِيثُ يُونُسَ، وَقَالَ يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ: عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، وَلَمْ يَقُلْ: مِنْ آلِ ابْنِ الأَزْرَقِ، وَلا مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ، وَقَالَ: نَرْكَبُ الْبَحْرَ أَزْمَانًا
سیدنا ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کرتے ہوئے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، ہم سمندری سفر کرتے ہیں اور اپنے ساتھ تھوڑا سا پانی لے جاتے ہیں۔ اگر ہم اس سے وضو کریں تو پیاسے رہ جائیں گے، تو کیا ہم سمندری پانی سے وضو کرلیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اُس کا پانی پاک ہے، اُس کا مردار حلال ہے۔ یہ یونس کی حدیث ہے۔ امام صاحب کہتے ہیں کہ یحییٰ بن حکیم نے اپنی روایت میں «حدث» کی بجائے «عن» صفوان بن سلیم بیان کیا ہے۔ اُنہوں نے سعید بن سلمہ کے نام کے ساتھ «من اٰل ان الأزرق» اور مغیرہ کے نام کے ساتھ «من بني عبدالدار» نہیں کیا (یعنی ان کے قبیلوں کا نام نہیں لیا)۔ نیز ان الفاظ کا اضافہ کیا ہے کہ ”ہم مدتوں سمندری سفر میں رہتے ہیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر الماء الذي لا ينجس، والذي ينجس إذا خالطته نجاسة/حدیث: 111]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 60، وابن الجارود فى "المنتقى"، 46، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 111، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1243، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 492، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 59، وأبو داود فى (سننه) برقم: 83، والترمذي فى (جامعه) برقم: 69، والدارمي فى (مسنده) برقم: 755، 756، 2054، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 386، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1، والدارقطني فى (سننه) برقم: 80، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7353»
حدیث نمبر: 43
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ: ثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَلَمَةَ ، أَنَّ الْمُغِيرَةِ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ ، أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَرْكَبُ الْبَحْرَ فَنَحْمِلُ مَعَنَا الْقَلِيلَ مِنَ الْمَاءِ، فَإِنْ تَوَضَّأَنَا بِهِ عَطِشْنَا، أَفَنَتَوَضَّأُ بِمَاءِ الْبَحْرِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ، الْحَلالُ مَيْتَتُهُ" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اللہ کے رسول! ہم سمندری سفر کرتے وقت اپنے ساتھ تھوڑا سا پانی لے جاتے ہیں، اگر اس سے وضو کریں، تو پیاسے رہ جاتے ہیں۔ کیا ہم سمندری پانی سے وضو کر لیا کریں؟ فرمایا: اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 43]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده صحيح: مسند الإمام أحمد: 361/2، موطأ الإمام مالك: 22/1، سنن أبى داود: 83، سنن النسائي: 59، سنن الترمذي: 69، سنن ابن ماجه: 386-3246، اس حديث كو امام ترمذي رحمہ اللہ نے ”حسن صحيح“، امام بخاري رحمہ اللہ، العلل الكبير للترمذي: 33، امام ابن خزيمه رحمہ اللہ 111، امام ابن حبان رحمہ اللہ، 1243، حافظ ابن منده رحمہ اللہ، التلخيص الحبير لابن حجر: 10/1، حافظ بغوي رحمہ اللہ، شرح السنه: 56/2، ح: 281، اور حافظ نووي رحمہ اللہ المجموع: 82/1، نے ”صحيح“ كها هے، حافظ ابن منذر رحمہ اللہ الاوسط: 247/1 نے ”ثابت“ كها هے. علامه جوزقاني رحمہ اللہ فرماتے هيں: اسناده متصل ثابت الا باطيل والمناكير: 346/1، حافظ ابن الملقن رحمہ اللہ فرماتے هيں: هذا الحديث صحيح جليل البدرالمنير: 1/ 348»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 69 ترقیم الرسالہ : -- 73
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، نا مُعَاذُ بْنُ مُوسَى، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مَاءِ الْبَحْرِ، فَقَالَ:" هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ، الْحِلُّ مَيْتَتُهُ" .
امام محمد باقر رحمہ اللہ (امام زین العابدین رحمہ اللہ) کے حوالے سے ان کے والد (امام حسین رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سمندر کے پانی کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 73]
ترقیم العلمیہ: 69
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 501، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 73»
ترقیم العلمیہ : 71 ترقیم الرسالہ : -- 75
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ أَبَانَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَاءِ الْبَحْرِ، قَالَ:" الْحَلالُ مَيْتَتُهُ، الطَّهُورُ مَاؤُهُ" . أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سمندر کے پانی کے بارے میں یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اس کا مردار حلال ہے اور اس کا پانی پاک ہے۔“ ابان بن ابوعیاش نامی راوی ”متروک“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 75]
ترقیم العلمیہ: 71
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 75، 76، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 320»
«قال الدارقطني: أبان بن أبى عياش متروك»
«قال الدارقطني: أبان بن أبى عياش متروك»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 77 ترقیم الرسالہ : -- 81
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَنْصُورٍ الْفَقِيهُ أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْبَطِّيخِيُّ ، نا أَبُو أَيُّوبَ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ غَزْوَانَ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْوُضُوءِ بِمَاءِ الْبَحْرِ، فَقَالَ:" هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ، الْحِلُّ مَيْتَتُهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سمندر کے پانی سے وضو کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 81]
ترقیم العلمیہ: 77
تخریج الحدیث: «منکر، وخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 60، وابن الجارود فى "المنتقى"، 46، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 111، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1243، 5258، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 492، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 83، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 69، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 755، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 386، 3246، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1، 2، 5، 19033، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 80، 81، 82، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7353»
«قال ابن عساكر: إسناده حديث منكر لسان الميزان: 435/7»
«قال ابن عساكر: إسناده حديث منكر لسان الميزان: 435/7»
الحكم على الحديث:
منکر
ترقیم العلمیہ : 78 ترقیم الرسالہ : -- 82
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيِّ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَهْمٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُدَامِيُّ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مَاءِ الْبَحْرِ أَنَتَوَضَّأُ مِنْهُ، فَقَالَ:" هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ، الْحِلُّ مَيْتَتُهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سمندر کے پانی کے بارے میں دریافت کیا گیا: کیا اس سے وضو کر لیا جائے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 82]
ترقیم العلمیہ: 78
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 60، وابن الجارود فى "المنتقى"، 46، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 111، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1243، 5258، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 492، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 83، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 69، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 755، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 386، 3246، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1، 2، 5، 19033، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 80، 81، 82، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7353»
حدیث نمبر: 358
عَنْ مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ أَنَّ سِنَانَ بْنَ سَلَمَةَ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ مَاءِ الْبَحْرِ فَقَالَ: مَاءُ الْبَحْرِ طَهُورٌ
موسیٰ بن سلمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سنان بن سلمہ رحمہ اللہ نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سمندر کے پانی کے حکم کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا: ”سمندر کا پانی پاک کرنے والا ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 358]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ أخرجه الدارقطني:1/35، والحاكم: 1/140، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة:2518 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2518»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم ۔ أخرجه الدارقطني:1/35