الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
891. -- باب: ذكر الخبر الوارد في النوافل التي هي أتباع الفرائض أنها عشر ركعات
-- باب: فرائض کے تابع نوافل (سنتوں) کے دس رکعتیں ہونے کے بارے میں وارد ہونے والی حدیث کے ذکر کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 4475 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 4475
شمائل ترمذی: 285
بلوغ المرام: 281
المعجم الکبیر للطبرانی: 7967
حدیث نمبر: 4475
أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ أَبُو الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، قَالَا: ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى (ح) وَأنبأ أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَني أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِيُّ، ثنا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ (ح) وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَاللَّفْظُ لَهُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ثنا يَحْيَى، ثنا عُبَيْدُ اللهِ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ الظُّهْرِ سَجْدَتَيْنِ، وَبَعْدَهَا سَجْدَتَيْنِ، وَبَعْدَ الْمَغْرِبِ سَجْدَتَيْنِ، وَبَعْدَ الْعِشَاءِ سَجْدَتَيْنِ، وَبَعْدَ الْجُمُعَةِ ⦗٦٦٣⦘ سَجْدَتَيْنِ، فَأَمَّا الْمَغْرِبُ، وَالْعِشَاءُ وَالْجُمُعَةُ فَفِي بَيْتِهِ، وَحَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي سَجْدَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ الْفَجْرَ، وَكَانَتْ سَاعَةً لَا أَدْخُلُ فِيهَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُسَدَّدٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ أَبِي خَيْثَمَةَ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ وَغَيْرِهِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ظہر سے پہلے اور بعد میں دو رکعتیں پڑھیں، مغرب، عشا اور جمعہ میں بھی دو دو رکعتیں ادا کیں، لیکن مغرب، عشا اور جمعہ کی رکعات گھر میں پڑھیں۔
(ب) حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم طلوعِ فجر کے بعد فجر کی نماز سے پہلے دو ہلکی رکعتیں پڑھا کرتے تھے اور میں اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں جاتی تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4475]
(ب) حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم طلوعِ فجر کے بعد فجر کی نماز سے پہلے دو ہلکی رکعتیں پڑھا کرتے تھے اور میں اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں جاتی تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4475]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم في الذي قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 285
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ: سَأَلتُ عَائِشَةَ، عَنْ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: «كَانَ يُصَلِّي قَبْلَ الظُّهْرِ رَكْعَتَيْنِ وَبَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ، وَبَعْدَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ، وَبَعْدَ الْعِشَاءِ رَكْعَتَيْنِ، وَقَبْلَ الْفَجْرِ ثِنْتَيْنِ»
عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں: میں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے متعلق پوچھا تو انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ظہر سے پہلے دو رکعت، ظہر کے بعد دو رکعت، نماز مغرب کے بعد دو رکعت، عشاء کے بعد دو رکعت اور نماز فجر سے پہلے دو رکعت پڑھا کرتے تھے۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى عبادة رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 285]
تخریج الحدیث: { «سنده صحيح» }:
دیکھئے حدیث سابق: 279
دیکھئے حدیث سابق: 279
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
حدیث نمبر: 281
وعن عمر رضي الله عنهما قال: حفظت من النبي صلى الله عليه وآله وسلم عشر ركعات: ركعتين قبل الظهر وركعتين بعدها وركعتين بعد المغرب في بيته وركعتين بعد العشاء في بيته وركعتين قبل الصبح. متفق عليه. وفي رواية لهما:" وركعتين بعد الجمعة في بيته". ولمسلم: كان إذا طلع الفجر لا يصلي إلا ركعتين خفيفتين.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دس رکعتیں یاد ہیں۔ دو رکعتیں ظہر کی نماز سے پہلے اور دو بعد میں اور مغرب کے بعد دو رکعتیں گھر پر ادا کرتے تھے۔ اسی طرح دو رکعتیں عشاء کی فرض نماز کے بعد گھر پر اور دو رکعتیں صبح سے پہلے۔ (بخاری و مسلم) اور بخاری و مسلم دونوں کی روایت میں یہ بھی ہے کہ دو رکعتیں نماز جمعہ کی (فرض) نماز کے بعد گھر پر پڑھتے تھے۔ اور مسلم کی روایت میں یہ بھی ہے کہ صبح صادق کے بعد صرف ہلکی سی دو رکعتیں ادا فرمایا کرتے تھے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 281]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «حَفِظْتُ» میں نے یاد رکھیں – «مِنَ النَّبِيِّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «عَشْرَ رَكَعَاتٍ» دس رکعتیں: – «رَكْعَتَيْنِ» دو رکعتیں – «قَبْلَ الظُّهْرِ» ظہر سے پہلے – «وَرَكْعَتَيْنِ» اور دو رکعتیں – «بَعْدَهَا» اس کے بعد – «وَرَكْعَتَيْنِ» اور دو رکعتیں – «بَعْدَ الْمَغْرِبِ» مغرب کے بعد – «فِي بَيْتِهِ» اپنے گھر میں – «وَرَكْعَتَيْنِ» اور دو رکعتیں – «بَعْدَ الْعِشَاءِ» عشاء کے بعد – «فِي بَيْتِهِ» اپنے گھر میں – «وَرَكْعَتَيْنِ» اور دو رکعتیں – «قَبْلَ الصُّبْحِ» صبح (کی نماز) سے پہلے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ لَهُمَا» اور ان دونوں کی ایک روایت میں ہے: – «وَرَكْعَتَيْنِ» اور دو رکعتیں – «بَعْدَ الْجُمُعَةِ» جمعہ کے بعد – «فِي بَيْتِهِ» اپنے گھر میں۔ – «وَلِمُسْلِمٍ» اور مسلم کی روایت میں ہے: – «كَانَ» آپ (کا معمول) تھا – «إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ» جب فجر طلوع ہو جاتی – «لَا يُصَلِّي» تو نہ پڑھتے – «إِلَّا رَكْعَتَيْنِ» مگر دو رکعتیں – «خَفِيفَتَيْنِ» ہلکی۔
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دس رکعتیں یاد رکھی ہیں: دو رکعتیں ظہر سے پہلے، دو رکعتیں اس کے بعد، دو رکعتیں مغرب کے بعد اپنے گھر میں، دو رکعتیں عشاء کے بعد اپنے گھر میں اور دو رکعتیں صبح (کی نماز) سے پہلے۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور ان دونوں کی ایک روایت میں ہے: ”اور دو رکعتیں جمعہ کے بعد اپنے گھر میں۔“ اور مسلم میں ہے: جب فجر طلوع ہو جاتی تو آپ صرف دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 281]
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دس رکعتیں یاد رکھی ہیں: دو رکعتیں ظہر سے پہلے، دو رکعتیں اس کے بعد، دو رکعتیں مغرب کے بعد اپنے گھر میں، دو رکعتیں عشاء کے بعد اپنے گھر میں اور دو رکعتیں صبح (کی نماز) سے پہلے۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور ان دونوں کی ایک روایت میں ہے: ”اور دو رکعتیں جمعہ کے بعد اپنے گھر میں۔“ اور مسلم میں ہے: جب فجر طلوع ہو جاتی تو آپ صرف دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 281]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، التهجد، باب التطوع بعد المكتوبة، حديث:1172، ومسلم، صلاة المسافرين، باب فضل السنن الراتبة قبل الفرائض وبعدهن، حديث:729، وحديث "كان إذا طلع الفجر لا يصلي إلا ركعتين خفيفتين"، حديث:723.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7967
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثَنَا فَضَالَةُ بْنُ حُصَيْنٍ ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَشْرَ سِنِينَ، فَكَانَتْ صَلَاتُهُ كُلَّ يَوْمٍ عَشْرَ رَكَعَاتٍ: رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دس سال نماز پڑھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی روزانہ کی نماز دس رکعتیں ہوتی تھیں: فجر کی دو رکعتیں، ظہر سے پہلے کی دو رکعتیں، مغرب کے بعد کی دو رکعتیں، اور عشاء کے بعد کی دو رکعتیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7967]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 256، حدیث 7998»