الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
941. -- باب: من نام على غير نية أن يقوم حتى أصبح
-- باب: اس شخص کا بیان جو قیام کی نیت کے بغیر سویا یہاں تک کہ صبح ہو گئی۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 4727 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 4727
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3574
حدیث نمبر: 4727
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ الْمُؤَذِّنُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا أَبُو إِسْمَاعِيلَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السُّلَمِيُّ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" يَعْقِدُ الشَّيْطَانُ عَلَى قَافِيَةِ رَأْسِ أَحَدِكُمْ ثَلَاثَ عُقَدٍ إِذَا نَامَ، كُلَّ عُقْدَةٍ يَضْرِبُ مَكَانَهَا: عَلَيْكَ لَيْلٌ طَوِيلٌ فَارْقُدْ، فَإِذَا اسْتَيْقَظَ فَذَكَرَ اللهَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ، فَإِنْ تَوَضَّأَ انْحَلَّتِ الثَّانِيَةُ، فَإِنْ صَلَّى انْحَلَّتِ الثَّالِثَةُ، فَأَصْبَحَ نَشِيطًا طَيِّبَ النَّفْسِ. فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ أَصْبَحَ خَبِيثَ النَّفْسِ كَسْلَانَ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي أُوَيْسٍ عَنْ أَخِيهِ أَبِي بَكْرٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شیطان تمہارے سر کی گدی پر تین گرہیں لگاتا ہے، جب تم سوتے ہو۔ ہر گرہ لگانے کے بعد وہ کہتا ہے: ”رات بڑی لمبی ہے، تو سو جا۔“ جب بندہ بیدار ہوتا ہے، اللہ کا ذکر کرتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے۔ اگر وضو کرلے تو دوسری گرہ بھی کھل جاتی ہے اور اگر نماز پڑھ لے تو تیسری گرہ بھی کھل جاتی ہے۔ پھر وہ صبح چست اور خوشگوار موڈ میں ہوتا ہے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو وہ صبح کرتا ہے اور سست اور خبیث النفس ہوتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4727]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1091»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3574
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ ذَكَرٍ وَلَا أُنْثَى إِلَّا وَعَلَى رَأْسِهِ جَرِيرٌ مَعْقُودٌ ثَلَاثَ عُقَدٍ حِينَ يَرْقُدُ فَإِنِ اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ فَذَكَرَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِذَا قَامَ فَتَوَضَّأَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ انْحَلَّتْ عُقَدُهُ كُلُّهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَزَادَ:" وَأَصْبَحَ نَشِيطًا قَدْ أَصَابَ خَيْرًا فَإِنْ هُوَ نَامَ لَا يَذْكُرُ اللَّهَ أَصْبَحَ عَلَيْهِ عُقَدُهُ ثَقِيلًا وَرِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ:" وَإِنِ اسْتَيْقَظَ قَالَ لَهُ الشَّيْطَانُ: عَلَيْكَ لَيْلٌ طَوِيلٌ ارْقُدْ فَيَعْقِدُ الشَّيْطَانُ عَلَيْهِ الْجَرِيرَ".

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو بھی مذکر یا مونث جب سوتا ہے، تو اس کے سر پر ایک رسی باندھ دی جاتی ہے، جس میں تین گرہیں لگا دی جاتی ہیں، اگر کوئی شخص بیدار ہو کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، اگر وہ اُٹھ کر وضو کرے تو ایک اور گرہ کھل جاتی ہے، اور اگر وہ اُٹھ کر نماز کی طرف جائے، تو تمام گرہیں کھل جاتی ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اور وہ چاق و چوبند حالت میں ہوتا ہے کہ اس نے بھلائی حاصل کر لی ہوتی ہے، اور اگر وہ سویا رہے، اور اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کرے، یہاں تک کہ صبح ہو جائے، تو اُس کی گرہیں بوجھل ہو جاتی ہیں“۔ اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اگر وہ بیدار ہو جائے، تو شیطان اس سے کہتا ہے: آرام کرو رات بہت لمبی ہے سوئے رہو پھر شیطان اس پر گرہ لگا دیتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3574]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13978، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2554، 2556»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف