الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1700. -- باب: رواية من روى الأمر بقضاء يوم مكانه في هذا الحديث
-- باب: اس راوی کی روایت کا بیان جس نے اس حدیث میں اس دن کی جگہ ایک دن قضا کرنے کے حکم کو بیان کیا ہے۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 8058 (کل: 25 مقامات، 6 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 8058، 5581، 6173، 8916، 12109، 14139، 14874، 14875، 15298، 15303، 16345، 20961، 21663
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2886
11 تا 20
ترقیم العلمیہ : 3322 ترقیم الرسالہ : -- 3368
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ ، نَا أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ . ح وثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ، نَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، جَمِيعًا عَنْ حَجَّاجٍ . ح وثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ طَيْفُورٍ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وَنا الْهَرَوِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ، نَا الْحِمَّانِيُّ ، نَا حَفْصٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ مِثْلَهُ. وَرَوَاهُ يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، وَاخْتَلَفَ عَنْهُ فَرَوَاهُ عَنْهُ سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ بِمُوَافَقَةِ عَبْدِ الرَّحِيمِ، وَعَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ زِيَادٍ، وَخَالَفَهُ أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، فَرَوَاهُ عَنْهُ بِمُوَافَقَةِ أَبِي مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرِ وَمَنْ تَابَعَهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ دِيَةَ الْخَطَأِ أَخْمَاسًا، لَمْ يُفَسِّرْهَا فَقَدِ اخْتَلَفَتِ الرِّوَايَةُ عَنِ الْحَجَّاجِ كَمَا تَرَى، فَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ الصَّحِيحُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، جَعَلَ دِيَةَ الْخَطَأِ أَخْمَاسًا كَمَا رَوَاهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَحَفْصٌ، وَأَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ، وَأَبُو خَالِدٍ، وَابْنُ أَبِي زَائِدَةَ فِي رِوَايَةِ أَبِي هِشَامٍ عَنْهُ، لَيْسَ فِيهِ تَفْسِيرُ الأَخْمَاسِ لاتِّفَاقِهِمْ عَلَى ذَلِكَ وَكَثْرَةِ عَدَدِهِمْ، وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ. وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ الْحَجَّاجُ رُبَّمَا كَانَ يُفَسِّرُ الأَخْمَاسَ بِرَأْيِهِ بَعْدَ فَرَاغِهِ مِنْ حَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَتَوَهَّمُ السَّامِعُ أَنَّ ذَلِكَ فِي حَدِيثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَيْسَ ذَلِكَ فِيهِ، وَإِنَّمَا هُوَ مِنْ كَلامِ الْحَجَّاجِ، وَيُقَوِّي هَذَا أَيْضًا اخْتِلافُ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ زِيَادٍ، وَعَبْدِ الرَّحِيمِ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأُمَوِيِّ عَنْهُ فِيمَا ذَكَرْنَا فِي أَحَادِيثِهِمْ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ الأُمَوِيَّ حَفِظَ عَنْهُ: عِشْرِينَ بَنِي لَبُونٍ مَكَانَ الْحِقَاقِ، وَأَنَّ عَبْدَ الْوَاحِدِ وَعَبْدَ الرَّحِيمِ حَفِظَا عَنْهُ: عِشْرِينَ حِقَّةً مَكَانَ بَنِي لَبُونٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَوَجْهٌ آخَرُ وَهُوَ: أَنَّهُ قَدْ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَنْ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَالْمُهَاجِرِينَ وَالأَنْصَارِ فِي دِيَةِ الْخَطَأِ أَقَاوِيلُ مُخْتَلِفَةٌ، لا نَعْلَمُ رُوِيَ عَنْ أَحَدٍ مِنْهُمْ فِي ذَلِكَ ذِكْرُ بَنِي مَخَاضٍ إِلا فِي حَدِيثِ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ هَذَا، فَأَمَّا مَا رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَوَى إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دِيَةِ الْخَطَأِ ثَلاثِينَ حِقَّةً، وَثَلاثِينَ جَذَعَةً، وَعِشْرِينَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَعِشْرِينَ بَنِي لَبُونٍ ذُكُورٍ، وَهَذَا حَدِيثٌ مُرْسَلٌ، إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ. وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ قُتِلَ خَطَأً فَدِيَتُهُ مِائَةٌ مِنَ الإِبِلِ، ثَلاثُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ، وَثَلاثُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَثَلاثُونَ حِقَّةً، وَعَشْرٌ بَنُو لَبُونٍ ذُكُورٌ" ،.
محمد بن قاسم زکریا نے ہشام بن یونس کے حوالے سے ابومالک جنبی کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے، محمد بن قاسم بن زکریا نے ابوسعید اشج کے حوالے سے ابوخالد احمر کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے۔ ان سب حضرات نے حجاج کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے۔ اسماعیل بن محمد صفار نے سعدان بن نصر کے حوالے سے ابومعاویہ کے حوالے سے حجاج سے اس روایت کو نقل کیا ہے۔ ابوبکر نیشاپوری نے محمد بن یزید طیفور کے حوالے سے ابومعاویہ کے حوالے سے اسے نقل کیا ہے۔ احمد بن نجدہ نے حمانی کے حوالے سے حفص اور ابومعاویہ کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ اس روایت کو یحییٰ بن زکریا بن ابی زائدہ نے حجاج کے حوالے سے نقل کیا ہے، پھر ان سے نقل کرنے کے حوالے سے اختلاف کیا گیا ہے۔ سریح بن یونس نے عبدالرحیم اور عبدالواحد بن زیاد کی موافقت کی ہے۔ ابوہشام رفاعی نے اس سے مختلف روایت نقل کی ہے، انہوں نے اسے ابومعاویہ ضریر اور ان کی متابعت کرنے والوں کی موافقت میں نقل کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قتل خطا کی دیت (میں اونٹوں کی ادائیگی) پانچ حصوں میں مقرر کی ہے، ان حضرات نے اپنی روایت میں اس کی وضاحت نقل نہیں کی۔ تو حجاج کے حوالے سے نقل کرنے میں اس روایت میں اختلاف ہوا ہے، جیسا کہ آپ نے ملاحظہ کیا ہے، لہٰذا یہاں یہ امکان ہو سکتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مستند طور پر یہ بات ثابت ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قتل خطا کی دیت میں (اونٹوں کی ادائیگی) پانچ اقسام میں مقرر کی ہے، جیسا کہ ابومعاویہ، حفص، ابومالک جنبی، ابوخالد، ابن ابی زائدہ نے ابوہشام کی ان کے حوالے سے نقل کردہ روایت میں ان پانچ اقسام کی وضاحت نقل نہیں کی ہے، ان سب حضرات پر اس پر اتفاق ہے، ان کی تعداد بھی زیادہ ہے اور یہ سب ثقہ بھی ہیں۔ یہاں یہ امکان بھی ہو سکتا ہے کہ حجاج نامی راوی بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بیان کرنے کے بعد اپنی رائے کے طور پر ان پانچ اقسام کی وضاحت کرتے ہوں، جس کے نتیجے میں سننے والے کو یہ وہم ہوا کہ شاید یہ بھی حدیث نبوی کا حصہ ہے، حالانکہ وہ الفاظ حدیث کا حصہ نہ ہوں بلکہ وہ حجاج کا کلام ہوں۔ اس احتمال کو اس بات سے تقویت حاصل ہوتی ہے کہ عبدالواحد بن زیاد، عبدالرحیم اور یحییٰ بن سعید اموی نے ان کے حوالے سے روایت نقل کرنے میں اختلاف کیا ہے، جیسا کہ ان حضرات کی روایات کو ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں کہ یحییٰ بن سعید اموی نے ان کے حوالے سے بیس حقہ کی جگہ بیس بنو لبون کا ذکر کیا ہے، جبکہ عبدالواحد اور عبدالرحیم نے بنو لبون کی جگہ بیس حقہ کے الفاظ نقل کیے ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ اس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، مہاجرین انصار سے تعلق رکھنے والی صحابہ کرام کی ایک جماعت کے بارے میں قتل خطا کی دیت کے مسئلے میں مختلف اقوال نقل کیے گئے ہیں، اور ہمارے علم کے مطابق ان میں سے کسی ایک کے حوالے سے بھی اس میں بنو مخاض کا ذکر نہیں ہے، ان کا تذکرہ خشف بن مالک کی اس روایت میں ہے۔ جہاں تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول روایت کا تعلق ہے، تو اسے اسحاق بن یحییٰ بن ولید بن عبادہ نے سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے: قتل خطا کی دیت میں تیس حقہ ہوں گے، تیس جذعہ ہوں گے، بیس بنات لبون ہوں گی اور بیس نر بنو لبون ہوں گے۔ یہ حدیث مرسل ہے، اسحاق بن یحییٰ نے سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے احادیث کا سماع نہیں کیا ہے۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو قتل خطا کے طور پر قتل کیا جائے، اس کی دیت ایک سو اونٹ ہو گی، جن میں تیس بنات مخاض ہوں گی، تیس بنات لبون ہوں گی، تیس حقہ ہوں گی اور دس نر بنو لبون ہوں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3368]
ترقیم العلمیہ: 3322
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه النسائي فى ((المجتبيٰ)) برقم: 4806، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6977، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4545، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1386، 1386 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2412، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2631،والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16258، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3361، 3362، 3363، 3364، 3365، 3366، 3367، 3368، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3709»
«قال الدارقطني: بالسند الصحيح عنه الذي لا مطعن فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 357)»
«قال الدارقطني: بالسند الصحيح عنه الذي لا مطعن فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 357)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 4076 ترقیم الرسالہ : -- 4149
نَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُشْكَانَ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَحْمُودٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، وَابْنِ جُرَيْجٍ ، وَالْمُثَنَّى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ سَوَاءً.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ عمرو بن شعیب کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے ان کے دادا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الفرائض/حدیث: 4149]
ترقیم العلمیہ: 4076
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6333، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4564، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12368، 12369، 16875، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4148، 4149، 4573، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 884»
«قال ابن عدي: وهذا الحديث عن يحيى بن سعيد عن ابن جريج بهذا الإسناد لا يرويه غير ابن عياش، الكامل في الضعفاء: (1 / 471)»
«قال ابن عدي: وهذا الحديث عن يحيى بن سعيد عن ابن جريج بهذا الإسناد لا يرويه غير ابن عياش، الكامل في الضعفاء: (1 / 471)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 5581
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، ثنا قَبِيصَةُ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ نُبَيْهٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ هَارُونَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْجُمُعَةُ عَلَى مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ". قَالَ أَبُو دَاوُدَ: رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ جَمَاعَةٌ عَنْ سُفْيَانَ مَقْصُورًا عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو وَلَمْ يَذْكُرُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنَّمَا أَسْنَدَهُ قَبِيصَةُ. قَالَ الشَّيْخُ: وَقَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ مِنَ الثِّقَاتِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ هَذَا هُوَ الطَّائِفِيُّ ثِقَةٌ، وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”جمعہ اس پر واجب ہے جو اذان سنتا ہو۔“
ابو داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس حدیث کو ایک جماعت نے سفیان سے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما پر موقوف روایت کیا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہیں کیا، اسے صرف قبیصہ نے مرفوع بیان کیا ہے۔ قبیصہ بن عقبہ ثقہ راویوں میں سے ہیں اور یہ محمد بن سعید طائفی ہیں جو ثقہ ہیں، اور عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ کی حدیث سے اس کا شاہد بھی موجود ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5581]
ابو داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس حدیث کو ایک جماعت نے سفیان سے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما پر موقوف روایت کیا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہیں کیا، اسے صرف قبیصہ نے مرفوع بیان کیا ہے۔ قبیصہ بن عقبہ ثقہ راویوں میں سے ہیں اور یہ محمد بن سعید طائفی ہیں جو ثقہ ہیں، اور عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ کی حدیث سے اس کا شاہد بھی موجود ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5581]
تخریج الحدیث: «منكر۔ ابو داؤد 1056»
الحكم على الحديث:
منكر
حدیث نمبر: 6173
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ، ثنا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، ثنا كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ،" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُكَبِّرُ فِي الْعِيدَيْنِ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى بِسَبْعِ تَكْبِيرَاتٍ، وَفِي الثَّانِيَةِ خَمْسَ تَكْبِيرَاتٍ قَبْلَ الْقِرَاءَةِ". وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ عَنْ كَثِيرٍ، قَالَ أَبُو عِيسَى: سَأَلْتُ مُحَمَّدًا يَعْنِي الْبُخَارِيَّ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ: لَيْسَ فِي هَذَا الْبَابِ شَيْءٌ أَصَحُّ مِنْ هَذَا، وَبِهِ أَقُولُ. قَالَ: وَحَدِيثُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمِنِ الطَّائِفِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ فِي هَذَا الْبَابِ هُوَ صَحِيحٌ أَيْضًا.
کثیر بن عبداللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (رضی اللہ عنہ) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ”عیدین کی پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہتے اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں قراءت سے پہلے۔“
ابو عیسیٰ فرماتے ہیں: میں نے محمد یعنی امام بخاری سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: اس باب میں اس سے زیادہ صحیح کوئی چیز نہیں، اور میں اسی کا قائل ہوں۔ فرمایا: اور اس باب میں عبداللہ بن عبدالرحمٰن طائفی کی عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ والی حدیث بھی صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 6173]
ابو عیسیٰ فرماتے ہیں: میں نے محمد یعنی امام بخاری سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: اس باب میں اس سے زیادہ صحیح کوئی چیز نہیں، اور میں اسی کا قائل ہوں۔ فرمایا: اور اس باب میں عبداللہ بن عبدالرحمٰن طائفی کی عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ والی حدیث بھی صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 6173]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ ترمذي 536»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
حدیث نمبر: 8916
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ الْحَجَّاجُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، وَعَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ:" وَقَّتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ وَأَهْلُ تِهَامَةَ مِنْ يَلَمْلَمَ وَلِأَهْلِ الطَّائِفِ وَهِيَ نَجْدٌ قَرْنًا وَلِأَهْلِ الْعِرَاقِ ذَاتَ عِرْقٍ" وَقَدْ رُوِيَ ذَلِكَ فِي غَيْرِ حَدِيثِ جَابِرٍ.
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”اہلِ مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ، اہلِ شام کے لیے جحفہ، اہلِ یمن کے لیے اور اہلِ تہامہ کے لیے یلملم اور اہلِ طائف اور نجد کے لیے قرن اور اہلِ عراق کے لیے ذاتِ عرق مقرر کیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8916]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ ابويعلي 222»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 12109
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، وَرَبِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَدِيثِ اللُّقَطَةِ قَالَ:" فَإِنْ جَاءَ بَاغِيهَا فَعَرَفَ عِفَاصَهَا وَعَدَدَهَا فَادْفَعْهَا إِلَيْهِ" قَالَ أَبُو دَاوُدَ: قَالَ حَمَّادٌ أَيْضًا: عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے لقطہ والی حدیث میں بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اسے تلاش کرنے والا آ جائے اور وہ اس کے بندھن اور تعداد کو پہچان لے تو اسے دے دینا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللقطة/حدیث: 12109]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 14139
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ"، وَرَوَاهُ أَيْضًا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَوْلَادُ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، عَنْ آبَائِهِمْ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام میں شغار نہیں ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14139]
تخریج الحدیث: «منكر»
الحكم على الحديث:
منكر
حدیث نمبر: 14874
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَصْبَهَانِيُّ نا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ فَارِسٍ قَالَ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ: عَمْرُو بْنُ شُعَيْبِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَبُو إِبْرَاهِيمَ السَّهْمِيُّ الْقُرَشِيُّ سَمِعَ أَبَاهُ، وَسَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، وَطَاوُسًا رَوَى عَنْهُ أَيُّوبُ وَابْنُ جُرَيْجٍ وَعَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ وَالزُّهْرِيُّ وَالْحَكَمُ وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ الْبُخَارِيُّ وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ سَمِعْتُ مُعْتَمِرًا يَقُولُ: قَالَ أَبُو عَمْرِو بْنُ الْعَلَاءِ: كَانَ قَتَادَةُ وَعَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ لَا يُعَابُ عَلَيْهِمَا شَيْءٌ إِلَّا أَنَّهُمَا كَانَا لَا يَسْمِعَانِ شَيْئًا إِلَّا حَدَّثَا بِهِ قَالَ الْبُخَارِيُّ: رَأَيْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ وَعَلِيَّ بْنَ عَبْدِ اللهِ وَالْحُمَيْدِيَّ وَإِسْحَاقَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ يَحْتَجُّونَ بِحَدِيثِ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ.
امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عمرو بن شعیب بن محمد بن عبداللہ بن عمرو بن عاص، ابو ابراہیم سہمی قرشی، نے اپنے والد، سعید بن مسیب اور طاؤس سے سماع کیا ہے، اور ان سے ایوب، ابن جریج، عطاء بن ابی رباح، زہری، حکم، یحییٰ بن سعید اور عمرو بن دینار نے روایت کی ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ احمد بن سلیمان نے کہا: میں نے معتمر کو کہتے سنا کہ ابو عمرو بن علاء نے کہا: قتادہ اور عمرو بن شعیب پر کوئی عیب نہیں لگایا جاتا تھا، سوائے اس کے کہ وہ جو کچھ سنتے اسے بیان کر دیتے تھے۔ امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے احمد بن حنبل، علی بن عبداللہ، حمیدی اور اسحاق بن ابراہیم کو دیکھا کہ وہ عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ کی حدیث سے دلیل پکڑتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 14874]
حدیث نمبر: 14875
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَنَا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيَّ يَقُولُ: قَدْ صَحَّ سَمَاعُ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ مِنْ أَبِيهِ شُعَيْبٍ وَسَمَاعُ شُعَيْبٍ مِنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ الشَّيْخُ: وَقَدْ مَضَى فِي كِتَابِ الْحَجِّ فِي بَابِ وَطْءِ الْمُحْرِمِ وَفِي كِتَابِ الْبُيُوعِ فِي كِتَابِ الْخِيَارِ مَا دَلَّ عَلَى سَمَاعِ شُعَيْبٍ مِنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا أَنَّهُ إِذَا قِيلَ: عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ، فَإِنَّهُ يُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ أُرِيدَ عَنْ جَدِّهِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ لَيْسَتْ لَهُ صُحْبَةٌ فَيَكُونُ الْخَبَرُ مُرْسَلًا، وَإِذَا قَالَ الرَّاوِي عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو زَالَ الْإِشْكَالُ وَصَارَ الْحَدِيثُ مَوْصُولًا وَاللهُ أَعْلَمُ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ أَوْجُهٍ أُخَرَ.
ابوبکر نیشاپوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عمرو بن شعیب کا اپنے والد شعیب سے سماع اور شعیب کا اپنے دادا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے سماع صحیح ثابت ہے۔
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: کتاب الحج کے باب وطء المحرم میں اور کتاب البیوع کی کتاب الخیار میں وہ بات گزر چکی ہے جو شعیب کے اپنے دادا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے سماع پر دلالت کرتی ہے، البتہ جب یہ کہا جائے: عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ، تو ممکن ہے کہ اس سے مراد ان کے دادا محمد بن عبداللہ بن عمرو ہوں، اور محمد بن عبداللہ کو صحبت حاصل نہیں، تو روایت مرسل ہو گی، اور جب راوی کہے: عن جدہ عبداللہ بن عمرو، تو اشکال ختم ہو جاتا ہے اور حدیث موصول ہو جاتی ہے، واللہ اعلم۔ یہ حدیث دوسری سندوں سے بھی روایت کی گئی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 14875]
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: کتاب الحج کے باب وطء المحرم میں اور کتاب البیوع کی کتاب الخیار میں وہ بات گزر چکی ہے جو شعیب کے اپنے دادا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے سماع پر دلالت کرتی ہے، البتہ جب یہ کہا جائے: عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ، تو ممکن ہے کہ اس سے مراد ان کے دادا محمد بن عبداللہ بن عمرو ہوں، اور محمد بن عبداللہ کو صحبت حاصل نہیں، تو روایت مرسل ہو گی، اور جب راوی کہے: عن جدہ عبداللہ بن عمرو، تو اشکال ختم ہو جاتا ہے اور حدیث موصول ہو جاتی ہے، واللہ اعلم۔ یہ حدیث دوسری سندوں سے بھی روایت کی گئی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 14875]
حدیث نمبر: 15298
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ، أنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ بَحْرٍ، نا أَبُو مُوسَى، نا أَبُو الْوَلِيدِ، نا يَزِيدُ بْنُ بَزِيعٍ الرَّمْلِيُّ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ قَالَ الشَّيْخُ: وَعَطَاءٌ الْخُرَاسَانِيُّ أَيْضًا غَيْرُ قَوِيٍّ.
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح کی حدیث نقل فرماتے ہیں۔
عطاء خراسانی بھی قوی نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللعان/حدیث: 15298]
عطاء خراسانی بھی قوی نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللعان/حدیث: 15298]