الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
178. جماع أبواب الغسل من الجنابة -- باب: بداية الجنب في الغسل بغسل يديه قبل إدخالهما في الإناء
غسلِ جنابت کے احکام کے متعلق ابواب کا جامع بیان -- باب: جنبی کا غسل میں برتن کے اندر ہاتھ ڈالنے سے پہلے دونوں ہاتھوں کو دھونے سے ابتدا کرنے کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 813 (کل: 14 مقامات، 8 کتب)
صحیح مسلم: 722
سنن نسائی: 428
سنن دارقطنی: 404
الفتح الربانی: 706
الجامع الكامل: 1462
1 تا 10
حدیث نمبر: 813
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكَعْبِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ فَبَدَأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَخَلَّلَ بِهَا أُصُولَ شَعْرِهِ حَتَّى خُيِّلَ إِلِيَّ أَنَّهُ اسْتَبْرَأَ الْبَشَرَةَ ثُمَّ صَبَّ عَلَى رَأْسِهِ الْمَاءَ ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى سَائِرِ جَسَدِهِ الْمَاءَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسلِ جنابت کرتے تو اپنی ہتھیلیوں کو تین مرتبہ دھونے سے شروع کرتے، پھر نماز جیسا وضو کرتے، پھر اپنا ہاتھ برتن میں داخل کرتے تو اپنے بالوں کے درمیان ان کا خلال کرتے، یہاں تک کہ مجھے یقین ہو جاتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چمڑے تک پہنچ گئے ہیں، پھر اپنے سر پر پانی ڈالتے، پھر سارے جسم پر پانی بہاتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 813]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مسلم 316»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم عبدالباقی: 317 ترقیم شاملہ: -- 722
وحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي خَالَتِي مَيْمُونَةُ ، قَالَتْ: " أَدْنَيْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلَهُ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَغَسَلَ كَفَّيْهِ مَرَّتَيْنِ، أَوْ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ، ثُمَّ أَفْرَغَ بِهِ عَلَى فَرْجِهِ وَغَسَلَهُ بِشِمَالِهِ، ثُمَّ ضَرَبَ بِشِمَالِهِ الأَرْضَ، فَدَلَكَهَا دَلْكًا شَدِيدًا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثَ حَفَنَاتٍ مِلْءَ كَفِّهِ، ثُمَّ غَسَلَ سَائِرَ جَسَدِهِ، ثُمَّ تَنَحَّى عَنْ مَقَامِهِ ذَلِكَ، فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِالْمِنْدِيلِ فَرَدَّهُ "،
عیسیٰ بن یونس نے ہم سے حدیث بیان کی، (کہا:) ہم سے اعمش نے حدیث بیان کی، انہوں نے سالم بن ابی جعد سے، انہوں نے کریب سے، انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی، کہا: مجھے میری خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل جنابت کے لیے آپ کے قریب پانی رکھا، آپ نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو دو یا تین دفعہ دھویا، پھر اپنا (دایاں) ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اس کے ذریعے سے اپنی شرم گاہ پر پانی ڈالا اور اسے اپنے بائیں ہاتھ سے دھویا، پھر اپنے بائیں ہاتھ کو زمین پر مار کر اچھی طرح رگڑا اور اپنا نماز جیسا وضو فرمایا، پھر ہتھیلی بھر کر تین لپ پانی اپنے سر پر ڈالا، پھر اپنے سارے جسم کو دھویا، پھر اپنی اس جگہ سے دور ہٹ گئے اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے، پھر میں تولیہ آپ کے پاس لائی تو آپ نے اسے واپس کر دیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 722]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مجھے میری خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غسلِ جنابت کے لیے پانی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب رکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو دو یا تین مرتبہ دھویا، پھر اپنا ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اس کے ذریعے اپنی شرم گاہ پر پانی ڈالا اور اسے اپنے بائیں ہاتھ کے ساتھ دھویا، پھر اپنے بائیں ہاتھ کو زمین پر مار کر اچھی طرح رگڑا اور اپنا نماز والا وضو فرمایا، پھر اپنا چلو بھر کر سر پر تین لپ پانی ڈالا، پھر اپنے جسم کو دھویا، پھر اپنی اس جگہ سے ہٹ گئے اور اپنے دونوں پیر دھوئے، پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تولیہ لائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس کر دیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 722]
ترقیم فوادعبدالباقی: 317
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 428
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ:" اغْتَسَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَغَسَلَ فَرْجَهُ وَدَلَكَ يَدَهُ بِالْأَرْضِ أَوِ الْحَائِطِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى رَأْسِهِ وَسَائِرِ جَسَدِهِ".
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنابت کا غسل کیا، تو آپ نے اپنی شرمگاہ کو دھویا، اور زمین یا دیوار پر اپنا ہاتھ رگڑا، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کیا، پھر اپنے سر اور پورے جسم پر پانی بہایا ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الغسل والتيمم/حدیث: 428]
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے غسلِ جنابت فرمایا، چنانچہ آپ نے اپنی شرم گاہ کو دھویا اور اپنا ہاتھ زمین یا دیوار پر ملا، پھر نماز والا وضو فرمایا، پھر اپنے سر اور باقی جسم پر پانی بہایا۔“ [سنن نسائي/كتاب الغسل والتيمم/حدیث: 428]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 254 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: چونکہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے پانی بہانے کے متعلق دو یا تین بار کا ذکر نہیں کیا ہے، اس لیے ایک بار ہی سمجھا جائے گا، کیونکہ یہی اصول ہے، لیکن یہ وجوب کی حد تک ہے، دو یا تین بار بھی دھویا جا سکتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 217
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ الْوَرَّاقُ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ الْمَدَنِيُّ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ وَهُوَ ابْنُ سَعْدٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجُنُبِ، هَلْ يَأْكُلُ أَوْ يَنَامُ؟ قَالَ:" إِذَا تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ"
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنبی شخص کے متعلق پوچھا گیا کہ کیا وہ کچھ کھا سکتا ہے یا وہ سو سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(ہاں) جب وہ نماز کے وضو جیسا وضو کرلے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب فضول التطهير والاستحباب من غير إيجاب/حدیث: 217]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 217، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 592»
حدیث نمبر: 241
نا أَبُو مُوسَى ، نا أَبُو مُعَاوِيَةُ ، نا الأَعْمَشُ . ح وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ . ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نا وَكِيعٌ . ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، نا ابْنُ إِدْرِيسَ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، كُلُّهُمْ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي خَالَتِي مَيْمُونَةُ ، قَالَتْ:" أَدْنَيْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلَهُ مِنَ الْجَنَابَةِ"، قَالَتْ:" فَغَسَلَ كَفَّيْهِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ كَفَّهُ الْيُمْنَى فِي الإِنَاءِ، فَأَفْرَغَ بِهَا عَلَى فَرْجِهِ، فَغَسَلَهُ بِشِمَالِهِ، ثُمَّ ضَرَبَ بِشِمَالِهِ الأَرْضَ، فَدَلَكَهَا دَلْكًا شَدِيدًا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ، ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَى رَأْسِهِ ثَلاثَ حَفَنَاتٍ مِلْءَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ غَسَلَ سَائِرَ جَسَدِهِ، ثُمَّ تَنَحَّى عَنْ مَقَامِهِ ذَلِكَ فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِالْمِنْدِيلِ فَرَدَّهُ" . هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ عِيسَى بْنِ يُونُسَ، وَقَالَ فِي خَبَرِ ابْنِ فُضَيْلٍ:" جَعَلَ يَنْفُضُ عَنْهُ الْمَاءَ"، وَكَذَا قَالَ ابْنُ إِدْرِيسَ:" فَأُتِيَ بِمِنْدِيلٍ فَأَبَى أَنْ يَقْبَلَ، وَجَعَلَ يَنْفُضُ الْمَاءَ عَنْهُ"، وَبَعْضُهُمْ يَزِيدُ عَلَى بَعْضٍ فِي مَتْنِ الْحَدِيثِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ مجھے میری خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا، وہ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل جنابت کے لیے پانی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب رکھا۔ کہتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ دو یا تین بار دھوئے، پھر اپنا دایاں ہاتھ برتن میں ڈالا، تو اپنے دائیں ہاتھ سے اپنی شرمگاہ پر پانی ڈالا اور اپنے بائیں ہاتھ سے اسے دھویا، پھر اپنا بایاں ہاتھ زمین پر مارا اور اسے خوب اچھی طرح ملا، پھر نماز کے وضو جیسا وضو کیا، پھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر پر دونوں ہاتھوں سے بھر کر تین چُلّو ڈالے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سارا جسم دھویا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس جگہ سے ہٹ گئے اور اپنے دونوں پاوُں دھوئے پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رومال لے کر آئی توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے واپس کردیا اور (استعمال نہ کیا) عیسیٰ بن یونس کی حدیث کےالفاظ ہیں۔ ابن فضیل کی روایت میں بیان کیا ہے کہ (غسل کرنے کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےجسم سے پانی جھاڑنا شروع کردیا۔ ابن ادریس کی روایت میں بھی اسی طرح ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رومال لایا گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور اپنے جسم سے پانی جھاڑنے لگے۔ بعض راوی دوسروں سے متن حدیث میں اضافہ بیان کرتے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب غسل الجنابة/حدیث: 241]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 249، 257، 259، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 317، وابن الجارود فى "المنتقى"، 107، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 241، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1190، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 253، وأبو داود فى (سننه) برقم: 245، والترمذي فى (جامعه) برقم: 103، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 467، 573، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 831، والدارقطني فى (سننه) برقم: 404، 405، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27440»
ترقیم العلمیہ : 397 ترقیم الرسالہ : -- 404
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، نا الأَعْمَشُ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ ، قَالَتْ:" أَدْنَيْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلا مِنَ الْجَنَابَةِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي الْمَاءِ فَأَفْرَغَ عَلَى فَرْجِهِ وَغَسَلَ بِشِمَالِهِ، ثُمَّ دَلَكَ بِشِمَالِهِ الأَرْضَ دَلْكًا شَدِيدًا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ، ثُمَّ غَسَلَ سَائِرَ جَسَدِهِ بِمِلْءِ كَفَّيْهِ، ثُمَّ تَنَحَّى مِنْ مَقَامِهِ فَغَسَلَ قَدَمَيْهِ وَأَتَيْتُهُ بِالْمِنْدِيلِ فَرَدَّهُ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مجھے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات بتائی ہے، ایک مرتبہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب غسل جنابت کا پانی رکھا، تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ دو یا شاید تین مرتبہ دھوئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک پانی میں داخل کیا اور اپنی شرمگاہ پر پانی ڈال کر بائیں ہاتھ کے ذریعے اسے دھویا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بائیں ہاتھ کو زمین پر اچھی طرح مل کر صاف کیا، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کیا، پھر آپ نے دونوں ہتھیلیوں میں پانی بھر کر اپنے پورے جسم کو دھویا، پھر آپ اس جگہ سے تھوڑا سا ہٹ گئے اور آپ نے اپنے دونوں پاؤں دھو لیے، پھر میں آپ کے پاس رومال لے کر آئی (تاکہ آپ اپنا جسم پونچھ لیں) تو آپ نے اسے قبول نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 404]
ترقیم العلمیہ: 397
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 249، 257، 259، 260، 265، 266، 274، 276، 281، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 317، 337، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 241، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1190، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 253، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 245، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 103، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 404، 405، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 318، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27440»
«»
«»
حدیث نمبر: 706
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَتَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا
سیدنا ابو امامہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کیا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین تین بار ہاتھ دھوئے، تین تین بار کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا، اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سارا وضو تین تین دفعہ کیا۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 706]
تخریج الحدیث: «صحيح لغير ه۔ أخرجه ابويعلي في مسنده الكبير، والطحاوي في شرح معاني الآثار: 1/ 29، والطبراني في الكبير: 7990، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22217 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22570»
الحكم على الحديث:
صحيح لغير ه۔ أخرجه ابويعلي في مسنده الكبير
حدیث نمبر: 1462
1462. عن ابن عباس عن خالته ميمونة قالت: أدْنَيتُ لرسول الله غُسلَه من الجنابة، فغسل كَفَّيه مرتين أو ثلاثاً، ثم أدْخَلَ يده في الإناء، ثم أفْرَغَ به على فَرجِه وغَسله بشماله، ثم ضرب بشِماله الأرضَ، فَدَلكها دلكاً شديداً، ثم توضأ وضوءه للصلاة، ثم أفْرَغ على رأسِه ثلاثَ حفناتٍ مِلْءَ كفِّه، ثم غسل سائر جسده، ثم تَنَحَّى عن مقامِه ذلك، فغَسَلَ رجليه، ثم أتيتُه بالمنديل، فردَّه.
وفي رواية: أنَّ النبي صلى الله عليه وسلم أُتِيَ بمنديل فلم يمسَّه، وجعل يقول بالماء هكذا، يعني ينْفُضُه.
وفي رواية: فأتيته بخِرقة فلم يُرِدْها، فجعل يَنْفُض بيده.
وفي رواية: أنَّ النبي صلى الله عليه وسلم أُتِيَ بمنديل فلم يمسَّه، وجعل يقول بالماء هكذا، يعني ينْفُضُه.
وفي رواية: فأتيته بخِرقة فلم يُرِدْها، فجعل يَنْفُض بيده.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الغسل (257، 259) ومسلم في الحيض (317) واللفظ له، كلاهما من طريق الأعمش، عن سالم بن أبي الجعد، عن كريب، عن ابن عباس، عن خالته ميمونة فذكرت الحديثَ.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 815
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو عَمْرٍو الْمُسْتَمْلِي، ثنا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي خَالَتِي مَيْمُونَةُ، قَالَتْ:" أَدْنَيْتُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلَهُ مِنَ الْجَنَابَةِ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ كَفَّهُ الْيُمْنَى فِي الْإِنَاءِ، فَأَفْرَغَ بِهَا عَلَى فَرْجِهِ فَغَسَلَهُ بِشِمَالِهِ، ثُمَّ ضَرَبَ بِشِمَالِهِ الْأَرْضَ فَدَلَكَهَا دَلْكًا شَدِيدًا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثَ حَفَنَاتٍ مَلَأَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ غَسَلَ سَائِرَ جَسَدِهِ، ثُمَّ تَنَحَّى عَنْ مَقَامِهِ ذَلِكَ فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِالْمِنْدِيلِ فَرَدَّهُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُجْرٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مجھے میری خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل کا پانی آپ کے قریب رکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلیاں دو یا تین مرتبہ دھوئیں، پھر اپنی دائیں ہتھیلی کو برتن میں داخل کیا اور اس کے ساتھ اپنی شرم گاہ پر پانی ڈالا، پھر اس کو اپنے بائیں ہاتھ سے دھویا، پھر اپنا بایاں ہاتھ زمین پر سختی سے رگڑا، پھر نماز جیسا وضو کیا، پھر اپنے سر پر تین چلو بھر کے ڈالے، پھر اپنے سارے جسم کو دھویا، پھر اس جگہ سے الگ ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاؤں کو دھویا، پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رومال لے کر آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو واپس کر دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 815]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مسلم 317»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 816
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ بَدَأَ فَأَفْرَغَ الْإِنَاءَ عَلَى يَدِهِ فَغَسَلَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ يُفْرِغُ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ، ثُمَّ عَلَى فَرْجِهِ، ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى الْأَرْضِ فَمَسَحَهَا، ثُمَّ غَسَلَهَا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَى رَأْسِهِ وَسَائِرِ جَسَدِهِ، ثُمَّ تَنَحَّى فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى وَغَيْرِهِ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل جنابت کرتے تو برتن کو اپنے ہاتھ پر انڈیلتے، ان کو تین مرتبہ دھوتے، پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالتے، پھر اپنی شرم گاہ پر، پھر ہاتھ کو زمین پر ملتے، پھر اس کو دھوتے، پھر نماز جیسا وضو کرتے، پھر اپنے سر پر ڈالتے اور اپنے سارے جسم پر، پھر الگ ہوتے اپنے پاؤں کو دھوتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 816]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مسلم 317»
الحكم على الحديث:
صحيح