🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1832. -- باب: من ليس له أن يحج عن غيره
-- باب: اس شخص کا بیان جسے دوسرے کی طرف سے حج کرنے کا حق نہیں۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 8675 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 8675
سنن دارقطنی: 2655
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5689
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1151
المعجم الاوسط: 6130
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8675
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ السَّرَّاجُ، ثنا مُطَيِّنٌ، ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ دَاوُدَ السِّجْزِيُّ إِمْلَاءً، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِدْرِيسَ الْحَنْظَلِيُّ، ثنا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمَذَانِيُّ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْكِلَابِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَزْرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ:" مَنْ شُبْرُمَةُ" فَذَكَرَ أَخًا لَهُ أَوْ قَرَابَةً، قَالَ:" أَحَجَجْتَ قَطُّ؟" قَالَ: لَا، قَالَ:" فَاجْعَلْ هَذِهِ عَنْكَ ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ" هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ لَيْسَ فِي هَذَا الْبَابِ أَصَحُّ مِنْهُ أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ فِي السُّنَنِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ وَهَنَّادِ بْنِ السَّرِيِّ عَنْ عَبْدَةَ وَقَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ: أَثْبَتُ النَّاسِ سَمَاعًا مِنْ سَعِيدٍ عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ الشَّيْخُ: وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِي عَنْ سَعِيدٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: «لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ» ”میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ شبرمہ کون ہے؟“ اس نے کہا کہ میرا قریبی یا کہا: میرا بھائی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تو نے خود بھی کبھی حج کیا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر یہ حج اپنی طرف سے کر، پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“
یہ سند صحیح ہے، اس باب میں اس سے زیادہ صحیح کوئی سند نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8675]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ ابوداؤد 1811۔ ابن ماجه 2903»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2619 ترقیم الرسالہ : -- 2655
نا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الأُبُلِّيُّ ، نا عُمَرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ نَافِعٍ ، نا ثُمَامَةُ بْنُ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ : سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا، يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ:" حَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟"، قَالَ: لا، قَالَ:" فَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اپنی طرف سے حج کر لیا ہے؟“ اس نے عرض کی: ”نہیں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم خود حج کرو، پھر اس کے بعد شبرمہ کی طرف سے کر لینا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2655]
ترقیم العلمیہ: 2619
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 548، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 3039، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3988،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1811، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2903، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2642، 2643، 2644، 2645، 2646، 2647، 2648، 2649، 2650، 2651، 2652، 2653، 2654، 2657، 2658، 2659، 2660، 2661، 2662، 2663، 2664، 2665»
«قال الهيثمي: فيه ثمامة بن عبيدة وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (3 / 283)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5689
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ:" أَحَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟"، قَالَ: لَا، قَالَ:" حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ثُمَامَةُ بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اپنی طرف سے حج کر لیا ہوا ہے؟ اس نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی طرف سے حج کرو پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ثمامہ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5689]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6126»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1151
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الطَّوِيلُ ، ثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ فَقَالَ: وَمَا شُبْرُمَةُ ؟، فَذَكَرَ قَرَابَةً لَهُ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ .
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو سنا جو شبرمہ نامی کسی فرد کی طرف سے حج کا تلبیہ پکار رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ شبرمہ کون ہے؟“ اس شخص نے اپنے کسی قریبی رشتہ دار کا ذکر کیا، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے پہلے اپنا ذاتی حج ادا کر لیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پہلے اپنی طرف سے حج کرو، پھر اس کے بعد شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“
امام مسدد رحمہ اللہ نے اس روایت کو مرسل بیان کیا ہے، جبکہ محدثین کے نزدیک اس حدیث میں محفوظ اور مستند بات یہ ہے کہ یہ روایت سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے واسطے سے مروی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحج/حدیث: 1151]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: وَالْمَحْفُوظُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 1811، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2903، وأخرجه فتح الباري برقم: 1756، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 3039، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12419، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1463، 2321، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 603، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2547، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2441/2، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1462»

الحكم على الحديث:
والمحفوظ في هذا الحديث ابن عباس رضي الله عنهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6130
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْأُبُلِّيُّ، قَالَ: ثَنَا عُمَرُ بْنُ يَحْيَى الْأُبُلِّيُّ، قَالَ: ثَنَا ثُمَامَةُ بْنُ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ ، فَقَالَ: أَحَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟ I " قَالَ: لَا، قَالَ: I " حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا ثُمَامَةُ بْنُ عُبَيْدَةَ I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو یہ کہتے سنا: «لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ» ”میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اپنی طرف سے حج کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”نہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلے اپنی طرف سے حج کرو، پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو زبیر سے ثمامہ بن عبیدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6130]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه ثمامة بن عبيدة وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 283» »
«قال ابن عدي: منكر «الكامل في الضعفاء، ج 2، ص 320» »
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 2655»

الحكم على الحديث:
منكر، فيه ثمامة بن عبيدة ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں