🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1832. -- باب: من ليس له أن يحج عن غيره
-- باب: اس شخص کا بیان جسے دوسرے کی طرف سے حج کرنے کا حق نہیں۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 8676 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 8676
سنن دارقطنی: 2655، 2656
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5688
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1151
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4611
المعجم الاوسط: 6130
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8676
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، ثنا أَبُو يُوسُفَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَزْرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ:" مَنْ شُبْرُمَةُ؟" فَقَالَ: أَخِي أَوْ ذُو قَرَابَةٍ لِي، فَقَالَ:" حَجَجْتَ قَطُّ؟" قَالَ: لَا، قَالَ:" فَاجْعَلْ هَذِهِ عَنْ نَفْسِكِ ثُمَّ حُجَّ عَنْهُ" وَكَذَلِكَ رُوِيَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيِّ وَمُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ وَرَوَاهُ غُنْدَرٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ مَوْقُوفًا عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ وَمَنْ رَوَاهُ مَرْفُوعًا حَافَظٌ ثِقَةٌ فَلَا يَضُرُّهُ خِلَافُ مَنْ خَالَفَهُ وَعَزْرَةُ هَذَا هُوَ عَزْرَةُ بْنُ يَحْيَى..
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو شبرمہ کی طرف سے تلبیہ کہتے ہوئے سنا تو پوچھا: ”شبرمہ کون ہے؟“ اس نے کہا: میرا بھائی یا قریبی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تو نے کبھی حج کیا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر یہ حج اپنی طرف سے کر، پھر اس کی طرف سے بعد میں کرنا۔“
غندر نے اسے سعید بن ابی عروبہ سے ابن عباس رضی اللہ عنہما پر موقوف روایت کیا ہے، لیکن جس نے اسے مرفوع روایت کیا ہے وہ ثقہ حافظ ہے، لہٰذا اس کی مخالفت کرنے والے کی مخالفت اسے نقصان نہیں دیتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8676]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2619 ترقیم الرسالہ : -- 2655
نا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الأُبُلِّيُّ ، نا عُمَرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ نَافِعٍ ، نا ثُمَامَةُ بْنُ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ : سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا، يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ:" حَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟"، قَالَ: لا، قَالَ:" فَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اپنی طرف سے حج کر لیا ہے؟“ اس نے عرض کی: ”نہیں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم خود حج کرو، پھر اس کے بعد شبرمہ کی طرف سے کر لینا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2655]
ترقیم العلمیہ: 2619
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 548، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 3039، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3988،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1811، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2903، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2642، 2643، 2644، 2645، 2646، 2647، 2648، 2649، 2650، 2651، 2652، 2653، 2654، 2657، 2658، 2659، 2660، 2661، 2662، 2663، 2664، 2665»
«قال الهيثمي: فيه ثمامة بن عبيدة وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (3 / 283)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2620 ترقیم الرسالہ : -- 2656
ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا هُشَيْمٌ ، نا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلا يُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ:" وَمَا شُبْرُمَةُ؟"، قَالَ: فَذَكَرَ قَرَابَةً لَهُ، فَقَالَ:" أَحَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟"، قَالَ: فَقَالَ: لا، قَالَ:" فَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ احْجُجْ عَنْ شُبْرُمَةَ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو شبرمہ کی طرف سے تلبیہ پڑھتے ہوئے سنا، تو دریافت کیا: ”شبرمہ کون ہے؟“ اس شخص نے اس کے ساتھ اپنی رشتہ داری کا ذکر کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے خود حج کر لیا ہے؟“ راوی بیان کرتے ہیں: اس شخص نے جواب دیا: ”جی نہیں!“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر پہلے تم اپنی طرف سے حج کرو، پھر تم شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2656]
ترقیم العلمیہ: 2620
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 548، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 3039، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3988،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1811، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2903، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2642، 2643، 2644، 2645، 2646، 2647، 2648، 2649، 2650، 2651، 2652، 2653، 2654، 2657، 2658، 2659، 2660، 2661، 2662، 2663، 2664، 2665»
«قال الهيثمي: وفيه ابن أبي ليلى وفيه كلام، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (3 / 282)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5688
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ رَجُلًا يُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ قَالَ:" وَمَا شُبْرُمَةُ؟"، قَالَ: فَذَكَرُوا قَرَابَةً، قَالَ: أَحَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟"، قَالَ: لَا، قَالَ:" فَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو سنا جو ثبرمہ کی طرف سے تلبیہ پڑھ رہا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: شبرمہ کون ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں: ان لوگوں نے اس کے ساتھ رشتہ داری کا ذکر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اپنی طرف سے حج کر لیا ہے؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم اپنی طرف سے حج کرو پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن ابولیلی ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5688]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعليي فى المسند (4611)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1151
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الطَّوِيلُ ، ثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ فَقَالَ: وَمَا شُبْرُمَةُ ؟، فَذَكَرَ قَرَابَةً لَهُ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ .
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو سنا جو شبرمہ نامی کسی فرد کی طرف سے حج کا تلبیہ پکار رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ شبرمہ کون ہے؟“ اس شخص نے اپنے کسی قریبی رشتہ دار کا ذکر کیا، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے پہلے اپنا ذاتی حج ادا کر لیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پہلے اپنی طرف سے حج کرو، پھر اس کے بعد شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“
امام مسدد رحمہ اللہ نے اس روایت کو مرسل بیان کیا ہے، جبکہ محدثین کے نزدیک اس حدیث میں محفوظ اور مستند بات یہ ہے کہ یہ روایت سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے واسطے سے مروی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحج/حدیث: 1151]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: وَالْمَحْفُوظُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 1811، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2903، وأخرجه فتح الباري برقم: 1756، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 3039، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12419، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1463، 2321، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 603، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2547، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2441/2، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1462»

الحكم على الحديث:
والمحفوظ في هذا الحديث ابن عباس رضي الله عنهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4611
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَاتِمٍ الطَّوِيلُ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ رَجُلًا يُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ قَالَ: وَمَا شُبْرُمَةُ؟ فَذَكَرَ قَرَابَةً، فَقَالَ: أَحَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ احْجُجْ عَنْ شُبْرُمَةَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو شبرمہ کی جانب سے حج کا تلبیہ پکارتے ہوئے سنا تو دریافت فرمایا: ”یہ شبرمہ کون ہے؟“ اس نے کسی قریبی رشتے دار کا ذکر کیا، جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے اپنی طرف سے حج کر لیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پہلے اپنی طرف سے حج کرو، پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4611]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 1811، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2903، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 3039، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12419، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1463، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 603، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2547، وأخرجه شرح السنة برقم: 1856، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4591»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6130
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْأُبُلِّيُّ، قَالَ: ثَنَا عُمَرُ بْنُ يَحْيَى الْأُبُلِّيُّ، قَالَ: ثَنَا ثُمَامَةُ بْنُ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ ، فَقَالَ: أَحَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟ I " قَالَ: لَا، قَالَ: I " حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا ثُمَامَةُ بْنُ عُبَيْدَةَ I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو یہ کہتے سنا: «لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ» ”میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اپنی طرف سے حج کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”نہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلے اپنی طرف سے حج کرو، پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو زبیر سے ثمامہ بن عبیدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6130]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه ثمامة بن عبيدة وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 283» »
«قال ابن عدي: منكر «الكامل في الضعفاء، ج 2، ص 320» »
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 2655»

الحكم على الحديث:
منكر، فيه ثمامة بن عبيدة ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں