الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1855. -- باب: من اختار القران وزعم أن النبي صلى الله عليه وسلم كان قارنا
-- باب: ان کا بیان جنہوں نے حجِ قران کو اختیار کیا اور ان کا یہ گمان ہے کہ نبی ﷺ حجِ قران کرنے والے (قارن) تھے۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 8840 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 8840
مسند احمد: 25910
الفتح الربانی: 4114
حدیث نمبر: 8840
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ يَحْيَى، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ:" اعْتَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ عُمَرٍ، كُلُّهُنَّ فِي ذِي الْقَعْدَةِ"، فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا:" لَقَدْ عَلِمَ أَنَّهُ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ بِعُمْرَتِهِ الَّتِي حَجَّ مَعَهَا" ⦗١٨⦘ وَقَدْ رُوِيَ فِي حَدِيثِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ وَلَيْسَ بِصَحِيحٍ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین عمرے کیے اور تینوں ہی ذوالقعدہ میں، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرمانے لگیں: ان کو معلوم ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار عمرے کیے، اس عمرے سمیت جو حج کے ساتھ کیا تھا۔
یہ بات سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کی حدیث میں بھی مروی ہے، لیکن وہ صحیح نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8840]
یہ بات سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کی حدیث میں بھی مروی ہے، لیکن وہ صحیح نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8840]
تخریج الحدیث: «منكر۔ تمهيد 22/291»
الحكم على الحديث:
منكر
حدیث نمبر: 25910
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ , عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ , عَنْ أَبِيهِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ , قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ , فَقَالَتْ: " مَا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا فِي ذِي الْقِعْدَةِ , وَلَقَدْ اعْتَمَرَ ثَلَاثَ عُمَرٍ" .
عبادہ بن عبداللہ بن زبیر کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تو ذیقعدہ میں ہی عمرہ کیا تھا اور انہوں نے تین عمرے کئے تھے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25910]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لتدليس ابن إسحاق وقد عنعن
حدیث نمبر: 4114
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: مَا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَّا فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَلَقَدْ اعْتَمَرَ ثَلَاثَ عُمَرٍ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ذی قعدہ میں ہی عمرے کئے تھے اور کل تین عمرے کیے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4114]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وھذا اسناد ضعيف۔ أخرجه ابن ماجه: 2997، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25910 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26435»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث میں بھی حجۃ الوداع والے عمرے کا ذکر نہیں کیا گیا۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح