🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2015. -- باب: : حيث ما وقف من المزدلفة أجزأه
-- باب: اس نے مزدلفہ میں جہاں بھی وقوف کر لیا وہ اسے کفایت کر جائے گا۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 9504 (کل: 10 مقامات، 9 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 9504
صحیح مسلم: 2952
سنن ابن ماجہ: 3048
بلوغ المرام: 609
مشکوۃ المصابیح: 2593
الجامع الكامل: 5102
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5541
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4006، 6748
المعجم الکبیر للطبرانی: 10955
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9504
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَيُّوبَ، ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَسَدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ، فَقَالَ:" هَذَا عَرَفَةُ وَهُوَ الْمَوْقِفُ، وَعَرَفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ" ثُمَّ أَفَاضَ مِنْ عَرَفَةَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ، وَأَرْدَفَ أُسَامَةَ وَهُوَ يَسِيرُ عَلَى هِينَتِهِ وَالنَّاسُ يَضْرِبُونَ يَمِينًا وَشِمَالًا لَا يَلْتَفِتُ إِلَيْهِمْ وَهُوَ يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ عَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ" حَتَّى أَتَى جَمْعًا فَصَلَّى بِهَا الصَّلَاتَيْنِ جَمِيعًا، فَلَمَّا أَصْبَحَ أَتَى قُزَحَ فَوَقَفَ عَلَيْهِ، فَقَالَ:" هَذَا قُزَحُ وَهُوَ الْمَوْقِفُ، وَجَمْعٌ كُلُّهَا مَوْقِفٌ" وَقَالَ يَعْنِي بِمِنًى:" هَذَا الْمَنْحَرُ وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ" لَفْظُ حَدِيثِ الْمُقْرِئِ، وَحَدِيثُ ابْنِ عَبْدَانَ انْتَهَى إِلَى قَوْلِهِ: فَصَلَّى بِهَا الصَّلَاتَيْنِ، وَقَالَ يُعْنِقُ عَلَى بَعِيرِهِ بَدَلَ قَوْلِهِ: يَسِيرُ عَلَى هِينَتِهِ، وَالْبَاقِي بِمَعْنَاهُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عرفہ میں ٹھہرے تو فرمایا: ”یہ عرفہ ہے اور یہ موقف ہے اور عرفہ سارے کا سارا موقف ہے“، پھر عرفہ سے لوٹے جس وقت سورج غائب ہوا اور سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کو ردیف بنایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم آرام سے چل رہے تھے اور لوگ دائیں بائیں جانب بھاگ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف نہ دیکھتے اور فرماتے: ”اے لوگو! تم سکون کو لازم پکڑو“، حتیٰ کہ مزدلفہ میں آئے۔ وہاں دو نمازیں ادا کیں۔ جب صبح ہوئی تو قزح پہنچے اور فرمایا: ”یہ قزح ہے اور یہ موقف ہے اور جمع سارے کا سارا موقف ہے“ اور منیٰ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ منحر ہے اور منیٰ سارے کا سارا منحر ہے“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9504]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ ابوداود 1935۔ احمد 1/ 98»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1218 ترقیم شاملہ: -- 2952
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَابِرٍ فِي حَدِيثِهِ ذَلِكَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " نَحَرْتُ هَاهُنَا وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ، فَانْحَرُوا فِي رِحَالِكُمْ، وَوَقَفْتُ هَاهُنَا وَعَرَفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ، وَوَقَفْتُ هَاهُنَا وَجَمْعٌ كُلُّهَا مَوْقِفٌ ".
جعفر بن محمد نے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، (کہا:) مجھے میرے والد نے جابر رضی اللہ عنہما سے روایت کردہ اپنی اس حدیث میں یہ بھی بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے یہاں قربانی کی ہے۔ (لیکن) پورا منیٰ قربان گاہ ہے، اس لیے تم اپنے اپنے پڑاؤ ہی پر قربانی کرو، میں نے اسی جگہ وقوف کیا ہے۔ (لیکن) پورا عرفہ مقام وقوف ہے اور میں نے (مزدلفہ میں) یہاں وقوف کیا ہے۔ (ٹھہرا ہوں۔) اور پورا مزدلفہ موقف ہے۔ (اس میں کہیں بھی پڑاؤ کیا جا سکتا ہے۔)“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2952]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث میں یہ بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے یہاں نحر کیا ہے، اور منیٰ کا ہر حصہ قربان گاہ ہے، اپنے پڑاؤ میں نحر کر سکتے ہو، اور میں یہاں ٹھہرا ہوں، اور عرفہ پورے کا پورا قیام گاہ ہے، اور جمع (مزدلفہ) کی ہر جگہ قیام گاہ ہے اور میں یہاں ٹھہرا ہوں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2952]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1218
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3048
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ، وَكُلُّ فِجَاجِ مَكَّةَ طَرِيقٌ وَمَنْحَرٌ، وَكُلُّ عَرَفَةَ مَوْقِفٌ، وَكُلُّ الْمُزْدَلِفَةِ مَوْقِفٌ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پورا منیٰ قربانی کی جگہ ہے، اور مکہ کی سب گلیاں راستے، قربانی کی جگہیں ہیں، پورا عرفات اور پورا مزدلفہ ٹھہرنے کی جگہ ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3048]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منیٰ سب کا سب قربانی کی جگہ ہے، اور مکہ کا ہر راستہ (یہاں آنے کی) راہ بھی ہے اور قربانی کی جگہ بھی، اور پورا عرفات ٹھہرنے کی جگہ ہے، اور پورا مزدلفہ ٹھہرنے کی جگہ ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3048]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/المناسک 65 (1937)، (تحفة الأشراف: 2397)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/326)، سنن الدارمی/المناسک 50 (1921) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 609
وعن جابر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏نحرت هاهنا ومنى كلها منحر فانحروا في رحالكم ووقفت هاهنا وعرفة كلها موقف ووقفت ههنا وجمع كلها موقف» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میں نے قربانی اس جگہ کی ہے، مگر منی سارے کا سارا قربان گاہ ہے۔ لہذا تم اپنے اپنے ٹھہرنے کے مقامات پر قربانی کر دو اور میں نے اس جگہ قیام کیا ہے مگر عرفات کا سارا میدان جائے قیام ہے اور میں نے یہاں قیام کیا مگر مزدلفہ سارا جائے قیام ہے۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 609]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرٍ» جابر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے فرمایا – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «نَحَرْتُ» میں نے قربانی کی – «هَاهُنَا» یہاں – «وَمِنًى كُلُّهَا» اور پورا منیٰ – «مَنْحَرٌ» قربان گاہ ہے – «فَانْحَرُوا» پس قربانی کرو – «فِي رِحَالِكُمْ» اپنے ٹھکانوں میں – «وَوَقَفْتُ» اور میں ٹھہرا – «هَاهُنَا» یہاں – «وَعَرَفَةُ كُلُّهَا» اور پورا عرفہ – «مَوْقِفٌ» ٹھہرنے کی جگہ ہے – «وَوَقَفْتُ» اور میں ٹھہرا – «هَاهُنَا» یہاں – «وَجَمْعٌ كُلُّهَا» اور پورا مزدلفہ – «مَوْقِفٌ» ٹھہرنے کی جگہ ہے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے یہاں قربانی کی ہے اور پورا منیٰ قربان گاہ ہے، لہٰذا اپنے اپنے ٹھکانوں میں قربانی کرو، اور میں یہاں ٹھہرا ہوں اور پورا عرفہ ٹھہرنے کی جگہ ہے، اور میں یہاں ٹھہرا ہوں اور پورا مزدلفہ ٹھہرنے کی جگہ ہے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 609]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الحج، باب ما جاء أن عرفة كلها موقف، حديث:149-(1218).»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2593
2593 - وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"نَحَرْتُ هَاهُنَا وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ ؛ فَانْحَرُوا فِي رِحَالِكُمْ  ، وَوَقَفْتُ هَاهُنَا وَعَرَفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ، وَوَقَفْتُ هَاهُنَا وَجَمْعٌ كُلُّهَا مَوْقِفٌ) . (رَوَاهُ مُسْلِمٌ) .
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”میں نے (منی میں) اس جگہ قربانی ذبح کی ہے جبکہ منی سارے کا سارا قربان گاہ ہے، لہٰذا تم اپنی قیام گاہوں میں قربانی کرو، اور میں نے یہاں وقوف کیا ہے جبکہ میدانِ عرفات سارے کا سارا وقوف کی جگہ ہے اور میں نے یہاں وقوف کیا ہے جبکہ مزدلفہ سارے کا سارا وقوف کی جگہ ہے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2593]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1218/149)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5102
5102. عن جابر أنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: نحرتُ ههنا ومنًى كلُّها مَنْحر، فانْحَروا في رحالكم، ووقفتُ ههنا وعرفة كلُّها موقف، ووقفت ههنا وجَمْعٌ كلّها موقف.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الحج (1218: 149) عن عمر بن حفص ابن غياث، حدّثنا أبي، عن جعفر (وهو ابن محمد بن علي بن الحسين بن علي ابن أبي طالب)، حدّثني أبي، عن جابر، به.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5541
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" عَرَفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ، وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پورا عرفہ وقوف کی جگہ ہے منی پورا قربانی کی جگہ ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5541]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1127) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11001)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4006
«عرفة كلها موقف وارتفعوا عن بطن عرنة ومزدلفة كلها موقف وارتفعوا عن بطن محسر ومنى كلها منحر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”عرفہ کا پورا میدان ٹھہرنے کی جگہ ہے، اور وادئ عُرنہ سے اوپر رہو، اور مزدلفہ کا پورا میدان بھی ٹھہرنے کی جگہ ہے، اور وادئ محسر سے اوپر رہو، اور منیٰ کا پورا میدان قربانی کرنے کی جگہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 4006]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن ابن عباس. الصحيحة 1534: الطحاوي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6748
«نحرت هاهنا ومنى كلها منحر فانحروا في رحالكم ووقفت هاهنا وعرفة كلها موقف ووقفت هاهنا وجمع كلها موقف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں نے یہاں قربانی کی ہے اور منیٰ کا سارا علاقہ ہی قربانی کی جگہ ہے، پس تم اپنے پڑاؤ ہی میں قربانی کر لو، اور میں نے یہاں وقوف کیا اور عرفہ کا سارا میدان ہی وقوف کی جگہ ہے، اور میں نے یہاں بھی وقوف کیا اور مزدلفہ (جمع) کا سارا علاقہ ہی وقوف کی جگہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف النون./حدیث: 6748]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م د] عن جابر. حجة النبي صلى الله عليه وسلم ص 74، 86.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10955
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ شَبِيبٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي قُتَيْلَةَ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ ، وَطَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مُزْدَلِفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ، وَارْتَفِعُوا عَنْ بَطْنِ مُحَسِّرٍ، وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مزدلفہ سارا ٹھہرنے کی جگہ ہے، اور وادیِ محسر سے اوپر چلے جاؤ، اور منیٰ سارا قربانی کرنے کی جگہ ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10955]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 47، حدیث 11001»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں