🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابٌ مِنْهُ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ
واقعہ احد
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10072 (کل: 6 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10072، 9192، 11371
صحیح مسلم: 4641
الجامع الكامل: 8841، 8863
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10072
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النِّسَاءَ يَوْمَ أُحُدٍ كُنَّ خَلْفَ الْمُسْلِمِينَ يُجْهِزْنَ عَلَى قَتْلَى الْمُشْرِكِينَ فَلَوْ حَلَفْتُ يَوْمَئِذٍ رَجَوْتُ أَنْ أَبَرَّ: إِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ مِنَّا يُرِيدُ الدُّنْيَا حَتَّى أَنْزَلَ اللَّهُ: مِنْكُمْ مَنْ يُرِيدُ الدُّنْيَا وَمِنْكُمْ مَنْ يُرِيدُ الْآخِرَةَ ثُمَّ صَرَفَكُمْ عَنْهُمْ لِيَبْتَلِيَكُمْ فَلَمَّا خَالَفَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَصَوْا مَا أَمَرَ بِهِ، أُفْرِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي تِسْعَةٍ: سَبْعَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، وَرَجُلَانِ مِنْ قُرَيْشٍ، وَهُوَ عَاشِرُهُمْ، فَلَمَّا رَهِقُوهُ قَالَ:" رَحِمَ اللَّهُ رَجُلًا رَدَّهُمْ عَنَّا"، فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَاتَلَ سَاعَةً حَتَّى قُتِلَ، فَلَمَّا رَهِقُوهُ أَيْضًا قَالَ:" يَرْحَمُ اللَّهُ رَجُلًا رَدَّهُمْ عَنَّا"، فَلَمْ يَزَلْ يَقُولُ ذَا حَتَّى قُتِلَ السَّبْعَةُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِصَاحِبَيْهِ:" مَا أَنْصَفْنَا أَصْحَابَنَا"، فَجَاءَ أَبُو سُفْيَانَ فَقَالَ: اعْلُ هُبَلُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُولُوا اللَّهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ" فَقَالُوا: اللَّهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ، فَـقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: لَنَا عُزَّى وَلَا عُزَّى لَكُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُولُوا:" اللَّهُ مَوْلَانَا وَالْكَافِرِينَ لَا مَوْلَى لَهُمْ"، ثُمَّ قَالَ أَبُو سُفْيَانَ: يَوْمٌ بِيَوْمِ بَدْرٍ، يَوْمٌ لَنَا وَيَوْمٌ عَلَيْنَا، وَيَوْمٌ نُسَاءُ، وَيَوْمٌ نُسَرُّ، حَنْظَلَةُ بِحَنْظَلَةَ، وَفُلَانٌ بِفُلَانٍ، وَفُلَانٌ بِفُلَانٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا سَوَاءً، أَمَّا قَتْلَانَا فَأَحْيَاءٌ يُرْزَقُونَ، وَقَتْلَاكُمْ فِي النَّارِ يُعَذَّبُونَ"، قَالَ أَبُو سُفْيَانَ: قَدْ كَانَتْ فِي الْقَوْمِ مُثْلَةٌ ; فَإِنْ كَانَتْ لَعَنْ غَيْرِ مَلَأٍ مِنَّا، مَا أَمَرْتُ وَلَا نَهَيْتُ، وَلَا أَحْبَبْتُ وَلَا كَرِهْتُ، وَلَا سَاءَنِي وَلَا سَرَّنِي، قَالَ: فَنَظَرُوا، فَإِذَا حَمْزَةُ قَدْ بُقِرَ بَطْنُهُ، وَأَخَذَتْ هِنْدٌ كَبِدَهُ، فَلَاكَتْهَا فَلَمْ تَسْتَطِعْ أَنْ تَأْكُلَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَكَلَتْ مِنْهَا شَيْئًا؟"، قَالُوا: لَا، قَالَ:" مَا كَانَ اللَّهُ لِيُدْخِلَ شَيْئًا مِنْ حَمْزَةَ النَّارَ"، فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَمْزَةَ فَصَلَّى عَلَيْهِ، وَجِيءَ بِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَوُضِعَ إِلَى جَنْبِهِ فَصَلَّى عَلَيْهِ، فَرُفِعَ الْأَنْصَارِيُّ وَتُرِكَ حَمْزَةُ ثُمَّ جِيءَ بِآخَرٍ فَوَضَعَهُ إِلَى جَنْبِ حَمْزَةَ، فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ رَفَعَ وَتَرَكَ حَمْزَةَ حَتَّى صَلَّى عَلَيْهِ يَوْمَئِذٍ سَبْعِينَ صَلَاةً، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ؛ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے موقع پر خواتین مسلمانوں کے پیچھے تھیں، وہ مشرکین کے زخمیوں کا کام تمام کرتی تھیں، اگر میں اس دن کے بارے میں یہ حلف اٹھاؤں، تو مجھے یہ امید ہے کہ میں سچا ہوؤں گا کہ ہم میں سے کسی ایک کو بھی دنیا کی طلب نہیں تھی، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کر دی: ”تم میں سے کچھ لوگ وہ ہیں، جو دنیا کا ارادہ رکھتے ہیں اور تم میں سے کچھ وہ ہیں، جو آخرت کا ارادہ رکھتے ہیں، پھر اس نے تم کو ان لوگوں سے پھیر دیا، تاکہ وہ تمہیں آزمائش کا شکار کرے“۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب نے آپ کے حکم برخلاف کیا اور جو حکم انہیں دیا گیا تھا، اس کی نافرمانی کی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نو افراد کے درمیان تنہا رہ گئے، جن میں سے سات کا تعلق انصار سے تھا، اور دو کا تعلق قریش سے تھا، اور دسویں خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے، جب دشمن نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد گھیرا ڈال دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم کرے، جو دشمن کو ہم سے پرے تو انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اُٹھا، اس نے گھڑی بھر کے لئے لڑائی کی اور شہید ہو گیا، پھر جب ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد گھیرا ڈال دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم کرے، جو انہیں ہم سے پرے کرے، آپ یہ مسلسل ارشاد فرماتے رہے، یہاں تک کہ سات افراد شہید ہو گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ساتھیوں سے فرمایا: ہم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا، پھر ابوسفیان آیا اور بولاہبل برتر ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ یہ کہو: اللہ تعالیٰ بلند و برتر اور جلیل القدر ہے، لوگوں نے کہا: اللہ تعالیٰ بلند و برتر اور جلیل القدر ہے، ابوسفیان (جو کفار کا سردار تھا) اس نے کہا: ہمارے پاس عزی ہے، تمہارے پاس عزیٰ نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ یہ کہو: اللہ تعالیٰ ہمارا مولی ہے اور کافروں کا کوئی مولی (مددگار) نہیں ہے پھر ابوسفیان نے کہا: آج کا دن بدر کے دن کا بدلہ ہے، ایک دن ہمارے حق میں ہوا، اور ایک دن ہمارے خلاف ہوا، ایک دن ہمیں اچھا نہیں لگا تھا، اور ایک دن ہم خوش ہوئے ہیں، حنظلہ کا بدلہ حنظلہ ہے، فلاں کا بدلہ فلاں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دونوں برابر نہیں ہیں، ہمارے مقتولین زندہ ہیں اور انہیں رزق دیا جاتا ہے، اور تمہارے مقتولین جہنم میں ہیں اور انہیں عذاب دیا جاتا ہے ابوسفیان نے کہا: کچھ لوگوں نے (آپ کے افراد) کا مثلہ کیا ہے، اگرچہ یہ ہمارے بڑوں کے مشورے سے نہیں ہوا، میں نے اس کا حکم بھی نہیں دیا، اور اس سے منع بھی نہیں کیا، میں اس کو پسند بھی نہیں کرتا اور مجھے یہ ناگوار بھی نہیں گزرا، اور مجھے یہ برا بھی نہیں لگا، اور اس نے مجھے خوش بھی نہیں کیا۔ راوی کہتے ہیں: لوگوں نے اس بات کا جائزہ لیا، تو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کا پیٹ چیر دیا گیا تھا، اور ہند نے ان کا کلیجہ نکال کر اسے چبایا تھا، وہ اسے کھا نہیں سکی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا اس نے اس میں سے کچھ کھایا تھا، لوگوں نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے حمزہ کے کسی حصے کو، آگ میں داخل نہیں کرنا تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی میت کو رکھا اور ان کی نماز جنازہ ادا کی، پھر انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو لایا گیا اور انہیں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے پہلو میں رکھا گیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ ادا کی، پھر انصاری کی میت کو اٹھا لیا گیا، اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی میت کو رہنے دیا گیا، پھر ایک اور شخص کو لایا گیا اور اسے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے پہلو میں رکھا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی نماز جنازہ ادا کی، پھر اس (دوسرے) شخص کی میت کو اٹھا لیا گیا اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی میت کو رہنے دیا گیا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس دن ستر مرتبہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ ادا کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10072]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4414)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4400، وأخرجه فتح الباري برقم: 5049»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1789 ترقیم شاملہ: -- 4641
وحَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، وَثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُفْرِدَ يَوْمَ أُحُدٍ فِي سَبْعَةٍ مِنْ الْأَنْصَارِ وَرَجُلَيْنِ مِنْ قُرَيْشٍ، فَلَمَّا رَهِقُوهُ، قَالَ: مَنْ يَرُدُّهُمْ عَنَّا وَلَهُ الْجَنَّةُ أَوْ هُوَ رَفِيقِي فِي الْجَنَّةِ، فَتَقَدَّمَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ ثُمَّ رَهِقُوهُ أَيْضًا، فَقَالَ: مَنْ يَرُدُّهُمْ عَنَّا وَلَهُ الْجَنَّةُ أَوْ هُوَ رَفِيقِي فِي الْجَنَّةِ، فَتَقَدَّمَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ فَلَمْ يَزَلْ كَذَلِكَ حَتَّى قُتِلَ السَّبْعَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِصَاحِبَيْهِ: مَا أَنْصَفْنَا أَصْحَابَنَا ".
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنگ احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، انصار کے سات اور قریش کے دو آدمیوں (سعد بن ابی وقاص اور طلحہ بن عبیداللہ تیمی رضی اللہ عنہ) کے ساتھ (لشکر سے الگ کر کے) تنہا کر دیے گئے، جب انہوں نے آپ کو گھیر لیا تو آپ نے فرمایا: ”ان کو ہم سے کون ہٹائے گا؟ اس کے لیے جنت ہے، یا (فرمایا:) وہ جنت میں میرا رفیق ہو گا۔“ تو انصار میں سے ایک شخص آگے بڑھا اور اس وقت تک لڑتا رہا، یہاں تک کہ وہ شہید ہو گیا، انہوں نے پھر سے آپ کو گھیر لیا، آپ نے فرمایا: ”انہیں کون ہم سے دور ہٹائے گا؟ اس کے لیے جنت ہے، یا (فرمایا:) وہ جنت میں میرا رفیق ہو گا۔“ پھر انصار میں سے ایک شخص آگے بڑھا وہ لڑا حتی کہ شہید ہو گیا، پھر یہ سلسلہ یونہی چلتا رہا حتی کہ وہ ساتوں انصاری شہید ہو گئے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے (ان قریشی) ساتھیوں سے فرمایا: ”ہم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4641]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنگِ احد کے دن سات انصاریوں اور دو قریشیوں کے ساتھ الگ کر دیے گئے، تو جب دشمن نے آپ کو گھیر لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کو ہمارے پاس سے کون ہٹائے گا، اس کو جنت ملے گی یا وہ جنت میں میرا رفیق ہو گا؟“ تو ایک انصاری آگے بڑھا اور لڑ کر شہید ہو گیا، پھر انہوں نے آپ کو گھیر لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کو ہم سے کون دور ہٹائے گا، اسے جنت ملے گی یا وہ میرا جنت میں ساتھی ہو گا؟“ تو انصار میں سے ایک آدمی آگے بڑھا اور لڑتا ہوا شہید ہو گیا، اسی طرح یہی صورتِ حال جاری رہی حتیٰ کہ ساتوں انصاری شہید ہو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قریشی ساتھیوں سے کہا: ”ہم نے انصار ساتھیوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔“ (کیونکہ قریشیوں میں سے کوئی بھی آگے نہ بڑھا تھا۔) [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4641]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1789
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8841
8841- عن أنس بن مالك أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أفرد يوم أحد في سبعة من الأنصار ورجلين من قريش، فلما رهقوه قال: من يردهم عنا وله الجنة، أو هو رفيقي في الجنة؟ فتقدم رجل من الأنصار فقاتل حتى قتل، ثم رهقوه أيضا فقال: من يردهم عنا وله الجنة، أو هو رفيقي في الجنة؟ فتقدم رجل من الأنصار فقاتل حتى قتل، فلم يزل كذلك حتى قتل السبعة فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم لصاحبيه: ما أنصفنا أصحابنا
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الجهاد والسير (100:1789) عن هدّاب بن خالد الأزدي، حدثنا حماد بن سلمة، عن علي بن زيد وثابت البناني، عن أنس بن مالك، قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8863
8863- عن أنس بن مالك أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أفرد يوم أحد في سبعة من الأنصار، ورجلين من قريش، فلما رهقوه قال: من يردهم عنا وله الجنة، أو هو رفيقي في الجنة فتقدم رجل من الأنصار فقاتل حتى قُتل، ثم رهقوه أيضا، فقال: من يردهم عنا وله الجنة، أو هو رفيقي في الجنة فتقدم رجل من الأنصار، فقاتل حتى قتل، فلم يزل كذلك حتى قتل السبعة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم لصاحبيه: ما أنصفنا أصحابنا
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الجهاد (1789) عن هداب بن خالد الأزدي، حدثنا حماد بن سلمة، عن علي بن زيد وثابت البناني، عن أنس بن مالك فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9192
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اتَّقُوا الظُّلْمَ فَإِنَّهُ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ظلم سے بچو! کیونکہ وہ قیامت کے دن تاریکیوں کی شکل میں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9192]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5662)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 2315، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4676، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2030، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6410»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11371
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ دَنَا فَتَدَلَّى قَالَ: هُوَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَنَا فَتَدَلَّى إِلَى رَبِّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”پھر وہ قریب ہوا، اور مزید قریب ہوا“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، جو قریب ہوئے اور پھر اپنے پروردگار کے قریب تر ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11371]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11328)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11328»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں