🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. بَابُ حَدِّ الْقَذْفِ وَمَا فِيهِ مِنَ الْوَعِيدِ
زنا کا جھوٹا الزام لگانے کی حد اور اس بارے میں وعید کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10683 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10683، 14531
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10683
وَعَنْ أَبِي الْيُسْرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَائِشَةَ:" يَا عَائِشَةُ، إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَنْزَلَ عُذْرَكِ" قَالَتْ: بِحَمْدِ اللَّهِ لَا بِحَمْدِكَ.
فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عِنْدِ عَائِشَةَ فَبَعَثَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ فَضَرَبَهُ حَدَّيْنِ، وَبَعَثَ إِلَى مِسْطَحٍ وَحَمْنَةَ فَضَرَبَهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: اے عائشہ! بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہاری بے گناہی کے بارے حکم نازل کر دیا ہے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتی ہوں آپ کی تعریف نہیں کرتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس سے نکلے آپ نے عبداللہ بن ابی کو پیغام بھیج کر بلوایا اور اس کو دو حدوں کی سزا دی پھر آپ نے مسطح نامی صاحب اور حمنہ نامی خاتون کو پیغام بھیج کر بلوایا اور ان کی بھی پٹائی کروائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی تیمی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10683]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (124/23)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14531
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" عُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عثمان جنت میں جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی تیمی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14531]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3526»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں