🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
389. 29 - 64 - سُورَةُ تَبَارَكَ
سورت ملک کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11430 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11430
المستدرک علی الصحیحین: 3880
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5870
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11430
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سُورَةٌ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هِيَ إِلَّا ثَلَاثُونَ آيَةً، خَاصَمَتْ عَنْ صَاحِبِهَا حَتَّى أَدْخَلَتْهُ الْجَنَّةَ، وَهِيَ سُورَةُ تَبَارَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کی ایک سورت ہے جو تیس آیات پر مشتمل ہے وہ اپنے پڑھنے والے شخص کے بارے میں جھگڑا کرے گی اور وہ اسے جنت میں داخل کروا دے گی اور وہ سورت ملک ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11430]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (490)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3667، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 463»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3880
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بكَّار بن قُتيبة القاضي، حدثنا أبو داود الطَّيالسي، حدثنا عِمران القَطّان، عن قَتَادة، عن عبَّاس الجُشَمي، عن أبي هريرة، أن رسول الله ﷺ قال:"إنَّ سورةً من كتابِ الله ما هي إلَّا ثلاثون آيةً، شَفَعَت لرجل، فأخرجَتْه من النار وأدخلَتْه الجنةَ" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، وقد سَقَطَ لي في سماعي هذا حرفُ"وهي سورة المُلك".
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3838 - صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی کتاب میں ایک ایسی سورت ہے جس کی صرف تیس آیات ہیں، اس نے ایک شخص کی سفارش کی یہاں تک کہ اسے آگ سے نکال کر جنت میں داخل کر دیا،“
(امام حاکم فرماتے ہیں) اور وہ سورہ ملک ہے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3880]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن إن شاء الله من أجل عمران القطان» [ترقيم الرساله 3880] [ترقيم الشركة 3859] [ترقيم العلميه 3838]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5870
قَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبَّاسٍ الْجُشَمِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ سُورَةً مِنْ كِتَابِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مَا هِيَ إِلَّا ثَلَاثُونَ آيَةً شَفَعَتْ لِرَجُلٍ فَأَخْرَجَتْهُ مِنَ النَّارِ، وَأَدْخَلَتْهُ الْجَنَّةَ وَهِيَ سُورَةُ تَبَارَكَ".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ: كُلُّهُمْ مِنْ طَرِيقِ عَبَّاسٍ الْجُشَمِيِّ بِهِ بِلَفْظِ: " شَفَعَتْ لِرَجُلٍ حَتَّى غُفِرَ لَهُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ عزوجل کی کتاب میں ایک ایسی سورت ہے جو محض تیس آیات پر مشتمل ہے، اس نے ایک شخص کی (اس قدر مؤثر) سفارش کی کہ اسے آگ سے نکال کر جنت میں داخل کروا دیا اور وہ سورہ تبارک ہے“، یہ اسناد صحیح ہے، نیز اسے امام ابوداؤد، ترمذی (جنہوں نے اسے حسن قرار دیا)، نسائی، ابن ماجہ، ابویعلی موصلی، ابن حبان نے اپنی صحیح میں اور حاکم نے روایت کیا ہے اور اسے صحیح قرار دیا ہے، یہ تمام ائمہ عباس الجشمی کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ ان الفاظ میں روایت کرتے ہیں: ”اس نے ایک شخص کی سفارش کی یہاں تک کہ اس کی مغفرت کر دی گئی“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5870]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2891، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1400، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3786، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2119، 3891، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1057، وأخرجه شرح السنة برقم: 1208»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں