الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابٌ فِيمَا رَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَنَامِ .
اس شخص کا بیان، جسے نبی اکرم ﷺ نے خواب میں دیکھا ہو
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11752 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11752
صحیح بخاری: 3621
سنن ترمذی: 2292
سنن ابن ماجہ: 3922
مصنف ابن ابی شیبہ: 32498
صحیح ابن حبان: 6653
المستدرک علی الصحیحین: 8403
حدیث نمبر: 11752
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنِّي رَأَيْتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، ثُمَّ أُنْسِيتُهَا، ثُمَّ رَأَيْتُ فِي يَدِي سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ فَكَرِهْتُهُمَا فَنَفَخْتُهُمَا فَطَارَا، فَأَوَّلْتُهُمَا الْكَذَّابَيْنِ صَاحِبَ الْيَمَنِ وَصَاحِبَ الْيَمَامَةِ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ رُؤْيَةُ لَيْلَةِ الْقَدْرِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں خواب میں، شب قدر کو دیکھا، پھر وہ مجھے بھلا دی گئی، پھر میں نے اپنے ہاتھ میں سونے کے بنے ہوئے دو کنگن دیکھے، مجھے وہ برے لگے، میں نے ان کو پھونک ماری تو وہ اُڑ گئے میں نے اس کی یہ تعبیر کی ہے کہ اس سے مراد، نبوت کے دو جھوٹے دعویدار ہیں ایک وہ جو یمن سے تعلق رکھتا ہے، اور ایک وہ جو یمامہ سے تعلق رکھتا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس میں سے، شب قدر کو دیکھنے والا حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام بزار اور امام أحمد نے نقل کی ہے ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11752]
یہ روایت امام بزار اور امام أحمد نے نقل کی ہے ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11752]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2134) اخرجه احمد فى المسند (86/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11407»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3621
فَأَخْبَرَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" بَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ فِي يَدَيَّ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ فَأَهَمَّنِي شَأْنُهُمَا، فَأُوحِيَ إِلَيَّ فِي الْمَنَامِ أَنِ انْفُخْهُمَا، فَنَفَخْتُهُمَا فَطَارَا، فَأَوَّلْتُهُمَا كَذَّابَيْنِ يَخْرُجَانِ بَعْدِي فَكَانَ أَحَدُهُمَا الْعَنْسِيَّ، وَالْآخَرُ مُسَيْلِمَةَ الْكَذَّابَ صَاحِبَ الْيَمَامَةِ".
(ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ) مجھے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا ”میں سویا ہوا تھا کہ میں نے (خواب میں) سونے کے دو کنگن اپنے ہاتھوں میں دیکھے۔ مجھے اس خواب سے بہت فکر ہوا، پھر خواب میں ہی وحی کے ذریعہ مجھے بتلایا گیا کہ میں ان پر پھونک ماروں۔ چنانچہ جب میں نے پھونک ماری تو وہ دونوں اڑ گئے۔ میں نے اس سے یہ تعبیر لی کہ میرے بعد دو جھوٹے نبی ہوں گے۔“ پس ان میں سے ایک تو اسود عنسی ہے اور دوسرا یمامہ کا مسیلمہ کذاب تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3621]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مجھے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے خبر دی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دفعہ میں سو رہا تھا کہ میں نے (خواب میں) اپنے دونوں ہاتھوں میں سونے کے دو کنگن دیکھے۔ مجھے ان کی وجہ سے بہت پریشانی ہوئی۔ مجھے خواب ہی میں وحی آئی کہ آپ دونوں کو پھونک مار دیں۔ میں نے انہیں پھونکا تو وہ دونوں اڑ گئے۔ میں نے اس خواب کی تعبیر یہ کی کہ میرے بعد دو کذاب ظاہر ہوں گے۔ ان میں سے ایک اسود عنسی تھا اور دوسرا مسیلمہ کذاب ہو گا جو یمامہ کا رہنے والا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3621]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2292
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، عَنْ شُعَيْبٍ وَهُوَ ابْنُ أَبِي حَمْزَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ وَهُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ فِي يَدَيَّ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ فَهَمَّنِي شَأْنُهُمَا، فَأُوحِيَ إِلَيَّ أَنْ أَنْفُخَهُمَا فَنَفَخْتُهُمَا فَطَارَا، فَأَوَّلْتُهُمَا كَاذِبَيْنِ يَخْرُجَانِ مِنْ بَعْدِي، يُقَالُ لِأَحَدِهِمَا: مُسَيْلِمَةُ صَاحِبُ الْيَمَامَةِ، وَالْعَنْسِيُّ صَاحِبُ صَنْعَاءَ "، قَالَ: هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ہاتھ میں سونے کے دو کنگن ہیں، ان کے حال نے مجھے غم میں ڈال دیا، پھر مجھے وحی کی گئی کہ میں ان پر پھونکوں، لہٰذا میں نے پھونکا تو وہ دونوں اڑ گئے، میں نے ان دونوں کنگنوں کی تعبیر (نبوت کا دعویٰ کرنے والے) دو جھوٹوں سے کی جو میرے بعد نکلیں گے: ایک کا نام مسیلمہ ہو گا جو یمامہ کا رہنے والا ہو گا اور دوسرے کا نام عنسی ہو گا، جو صنعاء کا رہنے والا ہو گا“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث صحیح غریب ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الرؤيا عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2292]
یہ حدیث صحیح غریب ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الرؤيا عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2292]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المناقب 25 (3621)، والمغازي 70 (4374، 4375)، و 71 (4379)، والتعبیر 38 (7034)، و 40 (7037)، صحیح مسلم/الرؤیا 4 (2274)، سنن ابن ماجہ/الرؤیا 10 (3922) (تحفة الأشراف: 13574)، و مسند احمد (2/319، 328، 344) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خواب میں یہ دیکھنا کہ آپ سونے کا دو کنگن پہنے ہوئے ہیں، جب کہ یہ عورتوں کا زیور ہے اس طرف اشارہ تھا کہ دو جھوٹے دعویدار ایسی بات کا دعویٰ کریں گے جس کے وہ حقدار نہ ہوں گے یعنی نبوت کا دعویٰ، اور پھونک مارنے سے ان کا اڑ جانا اس سے اشارہ تھا کہ آپ کے کام کے سامنے ان کی باتوں کا کوئی وزن نہ ہو گا وہ «لاشیٔ» کے مثل ہوں گے اور انہیں ختم کر دیا جائے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3922
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَأَيْتُ فِي يَدِي سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ فَنَفَخْتُهُمَا , فَأَوَّلْتُهُمَا هَذَيْنِ الْكَذَّابَيْنِ مُسَيْلِمَةَ , وَالْعَنْسِيَّ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے خواب میں سونے کے دو کنگن دیکھے، پھر میں نے انہیں پھونک ماری (تو وہ اڑ گئے)، پھر میں نے اس کی تعبیر یہ سمجھی کہ اس سے مراد نبوت کے دونوں جھوٹے دعوے دار مسیلمہ اور عنسی ہیں ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 3922]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے ہاتھوں میں سونے کے دو کنگن دیکھے۔ میں نے ان پر پھونک ماری (تو وہ غائب ہو گئے) میں نے اس کی تعبیر کی کہ ان سے مراد یہ دو کذاب ہیں: مسیلمہ اور عنسی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 3922]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15097)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/المناقب 25 (3621)، صحیح مسلم/الرؤیا 4 (2274)، سنن الترمذی/الرؤیا 10 (2292)، مسند احمد (2/338، 344) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: نبوت کے یہ دونوں جھوٹے دعویدار مارے گئے، اسود عنسی فیروز دیلمی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ سے مارا گیا، اور مسیلمہ کذاب وحشی بن حرب حبشی رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں مارا گیا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
ترقیم عوامۃ: 31116 ترقیم الشثری: -- 32498
حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو ، عن ابي سلمة ، عن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: رايت في يدي سوارين [من ] ذهب فنفختهما، فاولتهما هذين الكذابين: مسيلمة والعنسي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (عمرو وعن).
(٢) في [جـ، ك]: (سواري).
(٣) في [ط]: (عن)، وسقطة في: [جـ، ك].
(٤) في [ك]: (فأولهما)، وفي [ط]: (فأدلتهما).
(٥) حسن؛ محمد بن عمرو بن علقمة صدوق، أخرجه البخاري (٤٣٧٥)، ومسلم (٢٢٧٤).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے خواب میں اپنے ہاتھوں میں سونے کے کنگن دیکھے، پس میں نے ان پر پھونک دیا، ان کنگنوں کی تعبیر میں نے یہ لی کہ یہ دو جھوٹے ہیں۔ مسیلمہ اور عنسی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32498]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن عمرو بن علقمة صدوق .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3620، 3621، 4373، 4378، 4375، 7033، 7037، 7461، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2273، 2274، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6654، 6653، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8296، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7601، 7602، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2292، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3922، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16824، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2409، 8365، 8576، 8648، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5894، 6441، والبزار فى «مسنده» برقم: 7614، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5843، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10750، ترقيم محمد عوامة: 31116»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3620، 3621، 4373، 4378، 4375، 7033، 7037، 7461، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2273، 2274، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6654، 6653، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8296، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7601، 7602، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2292، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3922، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16824، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2409، 8365، 8576، 8648، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5894، 6441، والبزار فى «مسنده» برقم: 7614، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5843، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10750، ترقيم محمد عوامة: 31116»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 6653
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " رَأَيْتُ فِيَ يَدَيَّ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ، فَنَفَخْتُهُمَا، فَطَارَا، فَأَوَّلْتُهُمَا الْكَذَّابَيْنِ: مُسَيْلِمَةَ وَالْعَنْسِيَّ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میں نے اپنے دونوں ہاتھوں میں سونے کے بنے ہوئے دو کنگن دیکھے، میں نے ان پر پھونک ماری تو وہ دونوں اڑ گئے، میں نے اس کی تاویل یہ کی کہ اس سے دو کذاب مراد ہیں، مسیلمہ اور عنسی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6653]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3620، 3621، 4373، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2273، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6653، 6654، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8296، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7601، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2292، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3922، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16824، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2409» «رقم طبعة با وزير 6619»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 8403
أخبرنا أبو سهل أحمد بن محمد بن زياد القَطَّان ببغداد، أخبرنا عبد الكريم بن الهَيْثم الدَّيْرعاقُوليُّ، حَدَّثَنَا أبو اليَمَان، أخبرنا شعيب بن أبي حمزة، عن ابن أبي حُسين، عن نافع بن جُبير، عن ابن عباس، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"رأيتُ في المنام كأنَّ في يَديَّ سِوَارَينِ من ذهب، فهَمَّني شأنُهُما، فأُوحِيَ إِليَّ: أَنِ انفُخُهما، فنفختُهما فطَارَا، فأوَّلتُهما كاذِبَين يَخرُجان من بَعْدي، يقال لأحدهما: مُسَيلِمةُ صاحب اليَمَامة، والعَدَنيُّ صاحب عَنْسا (1) " (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8203 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8203 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا گویا میرے ہاتھوں میں سونے کے دو کنگن ہیں، مجھے ان کی وجہ سے فکر لاحق ہوئی، تو میری طرف وحی کی گئی کہ ان پر پھونک ماروں، چنانچہ میں نے ان پر پھونک ماری تو وہ اڑ گئے، میں نے ان کی تعبیر ان دو کذابوں سے لی جو میرے بعد ظاہر ہوں گے، ان میں سے ایک یمامہ والا مسیلمہ ہے اور دوسرا یمن والا عنسی (اسود عنسی) ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 8403]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 8403]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8403] [ترقيم الشركة 8304] [ترقيم العلميه 8203]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح