🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. بَابُ بَدَأَ الْإِسْلَامُ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا .
اسلام کا آغاز غریب الوطنی میں ہوا تھا اور یہ عنقریب دوبارہ غریب الوطن ہو جائے گا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 12192 (کل: 36 مقامات، 13 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12192، 1062، 12193، 12194، 12195، 12196، 12197، 12369
صحیح مسلم: 372
سنن ابن ماجہ: 3986، 3987، 3988
سنن دارمی: 2790
مسند احمد: 3784، 9054
مسند الشهاب: 1051، 1052، 1053، 1055
مصنف ابن ابی شیبہ: 37085، 37088
الفتح الربانی: 167
الجامع الكامل: 180، 183
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1580
المعجم الکبیر للطبرانی: 5846، 6122، 11028
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4975، 6190
المعجم الاوسط: 1925، 3056، 4915، 7283، 8716، 8977
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12192
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" بَدَأَ الْإِسْلَامُ غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَأَ، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ:" فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَرْبَعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ بِسَنَدٍ وَاحِدٍ فِي بَابِ افْتِرَاقِ الْأُمَمِ قَبْلَ هَذَا بِكُرَّاسَةٍ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسلام کا آغاز غریب الوطنی کے عالم میں ہوا، اور یہ عنقریب دوبارہ غریب الوطن ہو جائے گا، جیسے آغاز میں تھا، تو غریب لوگوں کے لئے مبارکباد ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”تو غریب لوگوں کے لے مبارکباد ہے۔“ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے چار صحابہ کرام کی نقل کردہ حدیث جو ایک سند کے ساتھ منقول ہے، وہ اس باب میں گزر چکی ہے، جو امت کے افتراق سے متعلق باب ہے اور وہ کچھ پہلے گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12192]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3288)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 145 ترقیم شاملہ: -- 372
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ َ جَمِيعًا، عَنْ مَرْوَانَ الْفَزَارِيِّ ، قَالَ ابْنُ عَبَّادٍ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ، عَنْ يَزِيدَ يَعْنِي ابْنَ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَدَأَ الإِسْلَامُ غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ كَمَا بَدَأَ غَرِيبًا، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام کے آغاز اجنبی کی حیثیت سے ہوا اور عنقریب پھر اسی طرح اجنبی ہو جائے گا جیسے شروع ہوا تھا، خوش بختی ہے اجنبیوں کے لیے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 372]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام کا آغاز غربت (اجنبیت) کی حالت میں ہوا اور یقیناً (آخر میں) اجنبی بن کر رہ جائے گا، تو اجنبی بن کر رہ جانے والوں کے لیے مسرت و شادمانی ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 372]
ترقیم فوادعبدالباقی: 145
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه ابن ماجه في ((سننه)) في الفتن، باب: بدأ الاسلام غريباً - برقم (3986) انظر ((تحفة الاشراف)) برقم (13447)» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3986
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ , وَيَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ , وسويد بن سعيد , قَالُوا: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ , حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ , عَنْ أَبِي حَازِمٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَدَأَ الْإِسْلَامُ غَرِيبًا , وَسَيَعُودُ غَرِيبًا , فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام اجنبی حالت میں شروع ہوا اور عنقریب پھر اجنبی ہو جائے گا، تو ایسے وقت میں اس پر قائم رہنے والے اجنبیوں کے لیے خوشخبری ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3986]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام شروع میں اجنبی تھا، اور وہ دوبارہ اجنبی ہو جائے گا، اس لیے اجنبیوں کو مبارک ہو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3986]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الإیمان 65 (145)، (تحفة الأشراف: 13447) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3987
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ , أَنْبَأَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ , وَابْنُ لَهِيعَةَ , عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ , عَنْ سِنَانِ بْنِ سَعْدٍ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا , فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام اجنبی حالت میں شروع ہوا، اور عنقریب پھر اجنبی بن جائے گا، لہٰذا ایسے وقت میں اس پر قائم رہنے والے اجنبیوں کے لیے خوشخبری ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3987]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام شروع میں اجنبی تھا، اور وہ دوبارہ اجنبی ہو جائے گا، اس لیے اجنبیوں کو مبارک ہو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3987]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 855، ومصباح الزجاجة: 1401) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏ (یہ سند حسن ہے، لیکن شواہد سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3988
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ , حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ , عَنْ الْأَعْمَشِ , عَنْ أَبِي إِسْحَاق , عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا , وَسَيَعُودُ غَرِيبًا , فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ" , قَالَ: قِيلَ: وَمَنِ الْغُرَبَاءُ؟ قَالَ: النُّزَّاعُ مِنَ الْقَبَائِلِ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام اجنبی حالت میں شروع ہوا، عنقریب پھر اجنبی بن جائے گا، لہٰذا ایسے وقت میں اس پر قائم رہنے والے اجنبیوں کے لیے خوشخبری ہے، آپ سے سوال کیا گیا: غرباء کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگ ہیں جو اپنے قبیلے سے نکال دئیے گئے ہوں“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3988]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام اجنبی کے طور پر شروع ہوا، اور وہ دوبارہ اجنبی ہو جائے گا، تو اجنبیوں کو مبارک ہو“۔ عرض کیا گیا: ”اجنبی (غرباء) کون ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قبائل سے الگ ہونے والے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3988]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الإیمان 13 (2629)، (تحفة الأشراف: 9510)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/398)، سنن الدارمی/الرقاق 42 (2797) (صحیح)» ‏‏‏‏ «قال قيل ومن الغرباء قال النزاع من القبائل» کا ٹکڑا یعنی غرباء کی تعریف ضعیف ہے، تراجع الألبانی: رقم: 175)
وضاحت: ۱؎: یعنی مسافر، پردیسی جن کا کوئی دوست اور مددگار نہ ہو، شروع میں اسلام ایسے ہی لوگوں نے اختیار کیا تھا جیسے بلال، صہیب، سلمان، مقداد، ابوذر رضی اللہ عنہم وغیرہ اور قریشی مہاجر بھی اجنبی ہو گئے تھے اس لئے کہ قریش نے ان کو مکہ سے نکال دیا تھا، تو وہ مدینہ میں اجنبی تھے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح دون قال قيل
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سفيان بن وكيع ضعيف
حفص بن غياث و سليمان الأعمش و أبو إسحاق مدلسون و لم أجد تصريح سماعھم
والحديث السابق (الأصل: 3986) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 518

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2790
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا أَظُنُّ حَفْصًا، قَالَ: فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ"، قِيلَ: وَمَنِ الْغُرَبَاءُ؟، قَالَ:"النُّزَّاعُ مِنَ الْقَبَائِلِ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام غربت سے شروع ہوا اور پھر غریب ہو جائے گا جس طرح شروع ہوا تھا۔“ میرا گمان ہے حفص نے کہا: تو خوشی ہو غرباء کے لئے، کہا گیا: غرباء کون ہیں؟ کہا: قبائل سے نکلے ہوئے (غریب و مسافر) لوگ۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2790]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2797] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 145] ، [ابن ماجه 3986] ، [أبويعلی 4975، 6190] ، [ابن أبى شيبه 16713]
وضاحت: (تشریح حدیث 2789)
امام دارمی رحمہ اللہ کا خیال ہے: طوبی للغرباء سے آخر حدیث تک راویٔ حدیث حفص بن غیاث کا کلام ہے، لیکن مسلم شریف میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے۔
اور طوبی کے معانی خوشی و سرور اور بعض نے جنّت کہا ہے، اور بعض نے کہا وہ درخت ہے جو جنّت میں ہے۔
واللہ اعلم۔
اس حدیث سے اشارہ اس طرف ہے کہ اسلام مدینے سے شروع ہوا، یعنی ان لوگوں سے شروع ہوا جو مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ آئے، اور وہ غریب و مسافر تھے، اپنا وطن چھوڑ کر آئے تھے، اور پھر ایسا ہی ہو جائے گا، یعنی اخیر زمانے میں اسلام کٹتے سمٹتے پھر مدینہ میں آجائے گا اور ساری دنیا میں کفر کا زور ہوگا، جو مسلمان ہوں گے کافروں کے ڈر سے بھاگ بھاگ کر مدینہ میں آجائیں گے۔
قاضی عیاض نے کہا: حدیث کا مطلب یہ ہے کہ پہلے اسلام شروع ہوا معدود لوگوں سے، پھر آخر زمانے میں بھی اسی طرح گھٹ کر تھوڑے لوگوں میں رہ جائے گا (وحیدی)، اور بعض شارحین نے لکھا ہے کہ اسلام غریب و نادار لوگوں سے شروع ہوا جیسے سیدنا بلال و سیدنا صہیب رضی اللہ عنہم اور پھر ایسے ہی غریب لوگوں میں لوٹ جائے گا، یعنی مال دار اور بڑے لوگ اسے چھوڑ دیں گے اور صرف غریب ہی اپنائیں گے، اور یہ قربِ قیامت ایسا ہو گا، فی الوقت دنیا کے ہر کونے میں اسلام اور مسلمان موجود ہیں، اور نام کے ہی سہی ساٹھ سے زائد اسلامی ممالک ہر خطے میں موجود ہیں۔
جن میں امیر بھی ہیں اور غریب بھی۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3784
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، قال عبد الله بن أَحمد: وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَأَ، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ"، قِيلَ: وَمَنْ الْغُرَبَاءُ؟ قَالَ:" النُّزَّاعُ مِنَ الْقَبَائِلِ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام کی ابتدا بھی اجنبیت میں ہوئی اور عنقریب یہ اسی حال پر لوٹ جائے گا جیسے اس کا آغاز ہوا تھا، سو خوشخبری ہے غربا کے لئے“، کسی نے پوچھا: غربا سے کون لوگ مراد ہیں؟ فرمایا: ”قبائل سے کھینچ کر لائے جانے والے لوگ۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3784]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9054
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ الدِّينَ بَدَأَ غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَأَ، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دین کی ابتداء اجنبیت میں ہوئی اور عنقریب یہ اپنی ابتدائی حالت پر لوٹ جائے گا سو خوشخبری ہے غرباء کے لئے (جو دین سے چمٹے رہیں گے) [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9054]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، م: 145
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1051
1051 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّدَفِيُّ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ الْبَصْرِيُّ الْحِنَّائِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: ثنا عَفَّانُ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا الْعَلَاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الدِّينَ بَدَأَ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَأَ، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک دین شروع ہوا تو یہ اجنبی تھا اور جلد ہی یہ دوبارہ اسی طرح اجنبی ہو جائے گا جس طرح کہ شروع ہوا تھا پس اجنبیوں کے لیے خوشخبری ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1051]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 145، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3986، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9176، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6190، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 35508، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2777»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1052
1052 - وأنا أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْمَاطِيُّ، نا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ جَابِرٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، نا يَحْيَى، حَدَّثَنِي أَخِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيِّ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الدِّينَ بَدَأَ غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ كَمَا بَدَأَ غَرِيبًا، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ» ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنِ الْغُرَبَاءُ؟ قَالَ: «الَّذِينَ يُحْيُونَ سُنَّتِي وَيُعَلِّمُونَهَا عِبَادَ اللَّهِ»
کثیر بن عبد اللہ مزنی اپنے والد سے وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک دین شروع ہوا تو یہ اجنبی تھا اور جلد ہی یہ دوبارہ اسی طرح اجنبی ہو جائے گا جس طرح کہ یہ شروع ہوا تھا پس اجنبیوں کے لیے خوشخبری ہے۔“ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! یہ اجنبی کون ہیں؟ فرمایا: ”جو میری سنت کو زندہ کریں گے اور اللہ کے بندوں کو اس کی تعلیم دیں گے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1052]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2630، والبزار فى «مسنده» برقم: 3397، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11»
کثر بن عبد الله مزنی سخت ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں