الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ ذِكْرِ الْمَسِيحِ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حضرت مسیح عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا تذکرہ
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 13789 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
صحیح مسلم: 7381
مسند احمد: 6555
مصنف ابن ابی شیبہ: 40261
صحیح ابن حبان: 6822
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8047
1 تا 10
حدیث نمبر: 13789
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَنْزِلُ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ فَيَمْكُثُ فِي النَّاسِ أَرْبَعِينَ سَنَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابویرہرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نزول کریں گے اور لوگوں کے درمیان چالیس سال رہیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13789]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13789]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5460»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
ترقیم عبدالباقی: 2940 ترقیم شاملہ: -- 7381
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ يَعْقُوبَ بْنَ عَاصِمِ بْنِ عُرْوَةَ بْنِ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيَّ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو ، وَجَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: مَا هَذَا الْحَدِيثُ تُحَدِّثُ بِهِ؟، تَقُولُ: إِنَّ السَّاعَةَ تَقُومُ إِلَى كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ أَوْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهُمَا لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أُحَدِّثَ أَحَدًا شَيْئًا أَبَدًا إِنَّمَا، قُلْتُ: إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدَ قَلِيلٍ أَمْرًا عَظِيمًا يُحَرَّقُ الْبَيْتُ وَيَكُونُ وَيَكُونُ، ثُمَّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَخْرُجُ الدَّجَّالُ فِي أُمَّتِي، فَيَمْكُثُ أَرْبَعِينَ لَا أَدْرِي أَرْبَعِينَ يَوْمًا، أَوْ أَرْبَعِينَ شَهْرًا، أَوْ أَرْبَعِينَ عَامًا، فَيَبْعَثُ اللَّهُ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ، كَأَنَّهُ عُرْوَةُ بْنُ مَسْعُودٍ فَيَطْلُبُهُ فَيُهْلِكُهُ، ثُمَّ يَمْكُثُ النَّاسُ سَبْعَ سِنِينَ لَيْسَ بَيْنَ اثْنَيْنِ عَدَاوَةٌ، ثُمَّ يُرْسِلُ اللَّهُ رِيحًا بَارِدَةً مِنْ قِبَلِ الشَّأْمِ، فَلَا يَبْقَى عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ أَحَدٌ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ خَيْرٍ أَوْ إِيمَانٍ، إِلَّا قَبَضَتْهُ حَتَّى لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ دَخَلَ فِي كَبِدِ جَبَلٍ لَدَخَلَتْهُ عَلَيْهِ حَتَّى تَقْبِضَهُ "، قَالَ: سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " فَيَبْقَى شِرَارُ النَّاسِ فِي خِفَّةِ الطَّيْرِ وَأَحْلَامِ السِّبَاعِ، لَا يَعْرِفُونَ مَعْرُوفًا، وَلَا يُنْكِرُونَ مُنْكَرًا، فَيَتَمَثَّلُ لَهُمُ الشَّيْطَانُ، فَيَقُولُ: أَلَا تَسْتَجِيبُونَ، فَيَقُولُونَ: فَمَا تَأْمُرُنَا فَيَأْمُرُهُمْ بِعِبَادَةِ الْأَوْثَانِ، وَهُمْ فِي ذَلِكَ دَارٌّ رِزْقُهُمْ حَسَنٌ عَيْشُهُمْ، ثُمَّ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ، فَلَا يَسْمَعُهُ أَحَدٌ إِلَّا أَصْغَى لِيتًا وَرَفَعَ لِيتًا، قَالَ وَأَوَّلُ مَنْ يَسْمَعُهُ: رَجُلٌ يَلُوطُ حَوْضَ إِبِلِهِ، قَالَ: فَيَصْعَقُ وَيَصْعَقُ النَّاسُ، ثُمَّ يُرْسِلُ اللَّهُ، أَوَ قَالَ يُنْزِلُ اللَّهُ مَطَرًا كَأَنَّهُ الطَّلُّ أَوِ الظِّلُّ نُعْمَانُ الشَّاكُّ، فَتَنْبُتُ مِنْهُ أَجْسَادُ النَّاسِ ثُمَّ يُنْفَخُ فِيهِ أُخْرَى، فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ، ثُمَّ يُقَالُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ هَلُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ، وَقِفُوهُمْ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ، قَالَ: ثُمَّ يُقَالُ أَخْرِجُوا بَعْثَ النَّارِ، فَيُقَالُ: مِنْ كَمْ، فَيُقَالُ: مِنْ كُلِّ أَلْفٍ تِسْعَ مِائَةٍ وَتِسْعَةً وَتِسْعِينَ، قَالَ: فَذَاكَ يَوْمَ يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيبًا وَذَلِكَ يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ "،
معاذ عنبری نے کہا: ہمیں شعبہ نے نعمان بن سالم سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے یعقوب بن عاصم بن عروہ بن مسعود ثقفی سے سنا، وہ کہتے ہیں: میں نے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے سنا، ان کے پاس ایک شخص آیا اور کہا: یہ کیا حدیث ہے جو آپ بیان کرتے ہیں کہ فلاں فلاں بات ہونے تک قیامت قائم ہو جائے گی، انہوں نے سبحان اللہ! یا لا إلہ إلا اللہ یا اس جیسا کوئی کلمہ کہا: (اور کہنے لگے) میں نے پختہ ارادہ کر لیا کہ میں کسی کو کبھی کوئی بات بیان نہیں کروں گا۔ میں نے یہ کہا تھا تم لوگ تھوڑے عرصے بعد بہت بڑا معاملہ دیکھو گے۔ بیت اللہ کو جلا دیا جائے گا اور یہ ہو گا، پھر کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں دجال نمودار ہو گا اور چالیس، مجھے یاد نہیں کہ چالیس دن (فرمائے) یا چالیس مہینے یا چالیس سال رہے گا تو اللہ تعالیٰ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بھیج دیں گے۔ وہ اس طرح ہیں جیسے حضرت عروہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، آپ اسے ڈھونڈیں گے اور اسے ہلاک کر دیں گے، پھر لوگ سات سال تک اس حالت میں رہیں گے کہ کسی دو آدمیوں کے درمیان دشمنی تک نہ ہو گی، پھر اللہ تعالیٰ شام کی طرف سے ایک ٹھنڈی ہوا چلائے گا تو روئے زمین پر ایک بھی ایسا آدمی نہیں رہے گا جس کے دل میں ذرہ برابر بھلائی یا ایمان ہو گا مگر وہ ہوا اس کی روح قبض کرے گی، یہاں تک کہ اگر تم میں سے کوئی شخص پہاڑ کے جگر میں گھس جائے گا تو وہاں بھی وہ (ہوا) داخل ہو جائے گی، یہاں تک کہ اس کی روح قبض کر لے گی۔“ انہوں نے کہا: یہ بات میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی۔ آپ نے فرمایا: ”پرندوں جیسا ہلکا پن اور درندوں جیسی عقلیں رکھنے والے بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے۔ نہ اچھائی کو اچھا سمجھیں گے نہ برائی کو برا جانیں گے۔ شیطان کوئی شکل اختیار کر کے ان کے پاس آئے گا اور کہے گا: کیا تم میری بات پر عمل نہیں کرو گے؟ وہ کہیں گے: تو ہمیں کیا حکم دیتا ہے؟ وہ انھیں بت پوجنے کا حکم دے گا، وہ اسی حالت میں رہیں گے، ان کا رزق اترتا ہو گا، ان کی معیشت بہت اچھی ہو گی، پھر صور پھونکا جائے گا۔ جو بھی اسے سنے گا وہ گردن کی ایک جانب کو جھکائے گا اور دوسری جانب کو اونچا کرے گا (گردنیں ٹیڑھی ہو جائیں گی)، سب سے پہلا شخص جو اسے سنے گا وہ اپنے اونٹوں کے حوض کی لپائی کر رہا ہو گا۔ وہ پچھاڑ کھا کر گر جائے گا اور دوسرے لوگ بھی گر (کر مر) جائیں گے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ ایک بارش نازل فرمائے گا جو ایک پھوار کے مانند ہو گی یا سائے کی طرح ہو گی۔ شک کرنے والے نعمان (بن سالم) ہیں، اس سے انسانوں کے جسم اگ آئیں گے۔ پھر صور میں دوسری بار پھونک ماری جائے گی تو وہ سب لوگ کھڑے ہوئے دیکھ رہے ہوں گے (زندہ ہو جائیں گے)، پھر کہا جائے گا: لوگو! اپنے پروردگار کی طرف آؤ! اور (فرشتوں سے کہا جائے گا: ان کو لاکھڑا کرو، ان سے سوال پوچھے جائیں گے۔ حکم دیا جائے گا: آگ میں بھیجے جانے والوں کو (اپنی صفوں سے) باہر نکالو، پوچھا جائے گا: کتنوں میں سے (کتنے؟) کہا جائے گا: ہر ہزار میں سے نو سو ننانوے۔ انہوں نے کہا: تو یہ وہ دن ہو گا جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا اور وہی دن ہو گا جب پنڈلی سے پردہ ہٹا (کر دیدار جمال کرایا) جائے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7381]
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے پاس ایک آدمی آیا اور پوچھا: یہ کیسی حدیث ہے جو آپ بیان کرتے ہیں؟ آپ کہتے ہیں کہ فلاں فلاں بات ہونے تک قیامت قائم ہو جائے گی۔ انہوں نے «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”سبحان اللہ!“ یا «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”لا الہ الا اللہ“ یا اس جیسا کوئی کلمہ کہا اور کہنے لگے: میں نے پختہ ارادہ کر لیا ہے کہ میں کسی کو کبھی کوئی بات بیان نہیں کروں گا۔ میں نے یہ کہا تھا کہ تم لوگ تھوڑے عرصے بعد بہت بڑا معاملہ دیکھو گے کہ بیت اللہ کو جلا دیا جائے گا اور یہ ہو گا۔ پھر کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں دجال نمودار ہو گا اور وہ چالیس (مجھے یاد نہیں کہ چالیس دن فرمائے یا چالیس مہینے یا چالیس سال) رہے گا، تو اللہ تعالیٰ عیسیٰ علیہ السلام کو بھیج دیں گے، وہ اس طرح ہیں جیسے حضرت عروہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، وہ اسے ڈھونڈیں گے اور اسے ہلاک کر دیں گے، پھر لوگ سات سال تک اس حالت میں رہیں گے کہ کوئی سے دو آدمیوں کے درمیان دشمنی تک نہ ہو گی، پھر اللہ تعالیٰ شام کی طرف سے ایک ٹھنڈی ہوا چلائے گا تو روئے زمین پر ایک بھی ایسا آدمی نہیں رہے گا جس کے دل میں ذرہ برابر بھلائی یا ایمان ہو گا مگر وہ ہوا اس کی روح قبض کر لے گی، یہاں تک کہ اگر تم میں سے کوئی شخص پہاڑ کے جگر میں گھس جائے گا تو وہاں بھی وہ داخل ہو جائے گی یہاں تک کہ اس کی روح قبض کر لے۔“ انہوں نے کہا: یہ بات میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پرندوں جیسا ہلکا پن اور درندوں جیسی عقلیں رکھنے والے بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے، نہ اچھائی کو اچھا سمجھیں گے نہ برائی کو برا جانیں گے۔ شیطان کوئی شکل اختیار کر کے ان کے پاس آئے گا اور کہے گا: کیا تم میری بات پر عمل نہیں کرو گے؟ وہ کہیں گے: تو ہمیں کیا حکم دیتا ہے؟ وہ انہیں بت پوجنے کا حکم دے گا، وہ اسی حالت میں رہیں گے، ان کا رزق اترتا ہو گا، ان کی معیشت بہت اچھی ہو گی، پھر صور پھونکا جائے گا، جو بھی اسے سنے گا وہ گردن کی ایک جانب کو جھکائے گا اور دوسری جانب کو اونچا کرے گا (گردنیں ٹیڑھی ہو جائیں گی)، سب سے پہلا شخص جو اسے سنے گا وہ اپنے اونٹوں کے حوض کی لپائی کر رہا ہو گا۔ وہ پچھاڑ کھا کر گر جائے گا اور دوسرے لوگ بھی گر (کر مر) جائیں گے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ ایک بارش نازل فرمائے گا جو ایک پھوار کے مانند ہو گی یا سائے کی طرح ہو گی (شک کرنے والے نعمان بن سالم ہیں) اس سے انسانوں کے جسم اگ آئیں گے۔ پھر صور میں دوسری بار پھونک ماری جائے گی تو وہ سب لوگ کھڑے ہوئے دیکھ رہے ہوں گے (زندہ ہو جائیں گے)۔ پھر کہا جائے گا: لوگو! اپنے پروردگار کی طرف آؤ! اور ﴿وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْئُولُونَ﴾ [سورة الصافات: 24] ”ان کو لا کھڑا کرو، ان سے سوال پوچھے جائیں گے۔“ حکم دیا جائے گا: آگ میں بھیجے جانے والوں کو (اپنی صفوں سے) باہر نکالو۔ پوچھا جائے گا: کتنوں میں سے (کتنے؟) کہا جائے گا: ہر ہزار میں سے نو سو ننانوے۔“ انہوں نے کہا: ”تو یہ وہ دن ہو گا ﴿يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيبًا﴾ [سورة المزمل: 17] ”جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا“ اور وہی دن ہو گا ﴿يَوْمَ يُكْشَفُ عَن سَاقٍ﴾ [سورة القلم: 42] ”جب پنڈلی سے پردہ ہٹا (کر دیدارِ جمال کرایا) جائے گا۔““ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7381]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2940
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 5508
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 5508 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"يَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ إِلَى الْأَرْضِ ، فَيَتَزَوَّجُ، وَيُولَدُ لَهُ، وَيَمْكُثُ خَمْسًا وَأَرْبَعِينَ سَنَةً، ثُمَّ يَمُوتُ، فَيُدْفَنُ مَعِي فِي قَبْرِي، فَأَقُومُ أَنَا وَعِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ فِي قَبْرٍ وَاحِدٍ بَيْنَ أَبَى بَكْرٍ وَعُمَرَ". رَوَاهُ ابْنُ الْجَوْزِيِّ فِي (كِتَابِ الْوَفَاءِ) .
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عیسیٰ بن مریم علیہ السلام زمین پر نازل ہوں گے، شادی کریں گے اور ان کی اولاد ہو گی، وہ پینتالیس سال رہیں گے پھر فوت ہو جائیں گے۔ انہیں میری قبر کے ساتھ ہی میرے قریب دفن کر دیا جائے گا۔ میں اور عیسیٰ بن مریم، ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کے درمیان سے ایک ہی قبر سے کھڑے ہوں گے۔“ ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے کتاب الوفاء میں ذکر کیا ہے۔ اس کی سند ضعیف ہے، اسے ابن جوزی رحمہ اللہ نے کتاب الوفاء میں روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5508]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه ابن الجوزي في کتاب الوفاء (2/ 714) [و العلل المتناھية (2/ 433 ح 1529) ]
٭ فيه عبد الرحمٰن بن زياد بن أنعم الإفريقي ضعيف و في السند إليه نظر .»
٭ فيه عبد الرحمٰن بن زياد بن أنعم الإفريقي ضعيف و في السند إليه نظر .»
قال الشيخ الألباني:
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 5520
5520 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"يَخْرُجُ الدَّجَّالُ فَيَمْكُثُ أَرْبَعِينَ"لَا أَدْرِي أَرْبَعِينَ يَوْمًا أَوْ شَهْرًا أَوْ عَامًا"فَيَبْعَثُ اللَّهُ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ كَأَنَّهُ عُرْوَةُ بْنُ مَسْعُودٍ فَيَطْلُبُهُ فَيُهْلِكُهُ، ثُمَّ يَمْكُثُ فِي النَّاسِ سَبْعَ سِنِينَ، لَيْسَ بَيْنَ اثْنَيْنِ عَدَاوَةٌ، ثُمَّ يُرْسِلُ اللَّهُ رِيحًا بَارِدَةً مِنْ قِبَلِ الشَّامِ فَلَا يَبْقَى عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ أَحَدٌ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ خَيْرٍ أَوْ إِيمَانٍ إِلَّا قَبَضَتْهُ، حَتَّى لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ دَخَلَ فِي كَبِدِ جَبَلٍ لَدَخَلَتْهُ عَلَيْهِ حَتَّى تَقْبِضَهُ"، قَالَ:"فَيَبْقَى شِرَارُ النَّاسِ فِي خِفَّةِ الطَّيْرِ وَأَحْلَامِ السِّبَاعِ، لَا يَعْرِفُونَ مَعْرُوفًا وَلَا يُنْكِرُونَ مُنْكَرًا، فَيَتَمَثَّلُ لَهُمُ الشَّيْطَانُ، فَيَقُولُ: أَلَا تَسْتَجِيبُونَ؟ فَيَقُولُونَ: فَمَا تَأْمُرُنَا؟ فَيَأْمُرُهُمْ بِعِبَادَةِ الْأَوْثَانِ، وَهُمْ فِي ذَلِكَ دَارٌّ رِزْقُهُمْ، حَسَنٌ عَيْشُهُمْ، ثُمَّ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ ، فَلَا يَسْمَعُهُ أَحَدٌ إِلَّا أَصْغَى لِيتًا، وَرَفَعَ لِيتًا"قَالَ:"وَأَوَّلُ مَنْ يَسْمَعُهُ رَجُلٌ يَلُوطُ حَوْضَ إِبِلِهِ فَيَصْعَقُ، وَيَصْعَقُ النَّاسُ، ثُمَّ يُرْسِلُ اللَّهُ مَطَرًا كَأَنَّهُ الطَّلُّ، فَيَنْبُتُ مِنْهُ أَجْسَادُ النَّاسِ، ثُمَّ يُنْفَخُ فِيهِ أُخْرَى، فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ ثُمَّ يُقَالُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ! هَلُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ، وَقِفُوهُمْ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ فَيُقَالُ: أَخْرِجُوا بَعْثَ النَّارِ، فَيُقَالُ: مِنْ كَمْ كَمْ؟ فَيُقَالُ: مِنْ كُلِّ أَلْفٍ تِسْعَمِائَةٍ وَتِسْعَةً وَتِسْعِينَ"قَالَ:"فَذَلِكَ يَوْمَ يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيبًا، وَذَلِكَ يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَذُكِرَ حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ:"لَا تَنْقَطِعُ الْهِجْرَةُ"فِي بَابِ التَّوْبَةِ.
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دجال نکلے گا تو وہ چالیس قیام کرے گا۔“ (عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) میں نہیں جانتا کہ چالیس دن یا چالیس ماہ یا چالیس سال ”پھر اللہ عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کو بھیجے گا گویا وہ عروہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں، وہ اس (دجال) کو تلاش کریں گے اور اسے قتل کریں گے، پھر وہ لوگوں کے درمیان سات سال رہیں گے، کسی دو کے درمیان کوئی عداوت نہیں ہو گی، پھر اللہ شام کی طرف سے ٹھنڈی ہوا بھیجے گا تو وہ روئے زمین پر موجود ان تمام لوگوں کی روح قبض کر لے گی جن کے دل میں رائی کے دانے کے برابر ایمان یا خیر ہو گی، حتیٰ کہ اگر تم میں سے کوئی پہاڑ کے اندر گھس جائے گا تو وہ وہاں پہنچ کر اسے دبوچ لے گی۔“ فرمایا: ”بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے جو پرندوں کی طرح سبک اور تیز جبکہ درندوں کی طرح سخت (وحشی) ہوں گے، وہ کسی نیکی کو نیکی سمجھیں گے نہ برائی کو برائی، شیطان روپ بدل کر ان کو کہے گا: کیا تم حیا نہیں کرتے؟ وہ کہیں گے: تم ہمیں کیا حکم دیتے ہو؟ چنانچہ وہ انہیں بتوں کی پوجا کرنے کی تلقین کرے گا، اور وہ اسی حالت میں ہوں گے، ان کا رزق بہت زیادہ ہو گا، ان کی زندگی خوشگوار ہو گی، پھر صور پھونک دیا جائے گا، جو شخص اسے سنے گا وہ اپنی گردن کو ایک جانب جھکائے گا اور ایک جانب اٹھائے گا۔“ فرمایا: ”سب سے پہلے اسے وہ شخص سنے گا جو اپنے اونٹوں کے حوض کی لپائی کر رہا ہو گا، وہ بے ہوش ہو جائے گا اور تمام لوگ بے ہوش ہو جائیں گے، پھر اللہ شبنم کی طرح بارش برسائے گا جس سے لوگوں کے جسم اُگ (جی) پڑیں گے، پھر دوسری مرتبہ صور پھونکا جائے گا تو وہ اچانک کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے، پھر کہا جائے گا: لوگو! اپنے رب کی طرف آؤ، (فرشتوں سے کہا جائے گا) انہیں کھڑا کرو کیونکہ ان سے حساب لیا جائے گا، پھر (فرشتوں سے کہا جائے گا) آگ والوں (جہنمیوں) کو نکال لاؤ (الگ کر دو)۔ کہا جائے گا: کتنے میں سے کتنے؟ کہا جائے گا: ہزار میں سے نو سو ننانوے۔“ فرمایا: ”یہ وہ دن ہے جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا، اور یہ وہ دن ہے ﴿يَوْمَ يُكْشَفُ عَن سَاقٍ﴾ [سورة القلم: 42] جس دن پنڈلی سے کپڑا ہٹا دیا جائے گا۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور معاویہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”ہجرت منقطع نہیں ہو گی“ باب التوبہ میں ذکر کی گئی ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5520]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (116/ 2940)
حديث معاوية: لا تنقطع الھجرة، تقدم (2346)»
حديث معاوية: لا تنقطع الھجرة، تقدم (2346)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:رواه مسلم (116/ 2940)
حدیث نمبر: 6555
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ ، سَمِعْتُ يَعْقُوبَ بْنَ عَاصِمِ بْنِ عُرْوَةَ بْنِ مَسْعُودٍ ، سَمِعْتُ رَجُلًا، قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: إِنَّكَ تَقُولُ: إِنَّ السَّاعَةَ تَقُومُ إِلَى كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ: لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أُحَدِّثَكُمْ شَيْئًا، إِنَّمَا قُلْتُ: إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدَ قَلِيلٍ أَمْرًا عَظِيمًا، كَانَ تَحْرِيقَ الْبَيْتِ، قَالَ شُعْبَةُ: هَذَا أَوْ نَحْوَهُ، ثُمّ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَخْرُجُ الدَّجَّالُ فِي أُمَّتِي، فَيَلْبَث ُ فِيهِمْ أَرْبَعِينَ" لَا أَدْرِي، أَرْبَعِينَ يَوْمًا، أَوْ أَرْبَعِينَ سَنَةً، أَوْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، أَوْ أَرْبَعِينَ شَهْرًا؟" فَيَبْعَثُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَأَنَّهُ عُرْوَةُ بْنُ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيُّ، فَيَظْهَرُ، فَيطلُبَه، فَيُهْلِكُهُ، ثُمَّ يَلْبَثُ النَّاسُ بَعْدَهُ سِنِينَ سَبْعًا، لَيْسَ بَيْنَ اثْنَيْنِ عَدَاوَةٌ، ثُمَّ يُرْسِلُ اللَّهُ رِيحًا بَارِدَةً مِنْ قِبَلِ الشَّامِ، فَلَا يَبْقَى أَحَدٌ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ إِيمَانٍ إِلَّا قَبَضَتْهُ، حَتَّى لَوْ أَنَّ أَحَدَهُمْ كَانَ فِي كَبِدِ جَبَلٍ لَدَخَلَتْ عَلَيْهِ"، قَالَ: سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَيَبْقَى شِرَارُ النَّاسِ، فِي خِفَّةِ الطَّيْرِ، وَأَحْلَامِ السِّبَاعِ لَا يَعْرِفُونَ مَعْرُوفًا، وَلَا يُنْكِرُونَ مُنْكَرًا"، قَالَ:" فَيَتَمَثَّلُ لَهُمْ الشَّيْطَانُ، فَيَقُولُ: أَلَا تَسْتَجِيبُونَ؟ فَيَأْمُرُهُمْ بِالْأَوْثَانِ فَيَعْبُدُونَهَا، وَهُمْ فِي ذَلِكَ دَارَّةٌ أَرْزَاقُهُمْ، حَسَنٌ عَيْشُهُمْ، ثُمَّ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ، فَلَا يَسْمَعُهُ أَحَدٌ إِلَّا أَصْغَى لَهُ، وَأَوَّلُ مَنْ يَسْمَعُهُ رَجُلٌ يَلُوطُ، حَوْضَهُ فَيَصْعَقُ، ثُمَّ لَا يَبْقَى أَحَدٌ إِلَّا صَعِقَ، ثُمَّ يُرْسِلُ اللَّهُ أَوْ يُنْزِلُ اللَّهُ، مطْرًا كَأَنَّهُ الطَّلُّ، أَوْ الظِّلُّ، نُعْمَانُ الشَّاكُّ فَتَنْبُتُ مِنْهُ أَجْسَادُ النَّاسِ، ثُمَّ يُنْفَخُ فِيهِ أُخْرَى، فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ، قَالَ: ثُمَّ يُقَالُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، هَلُمُّوا إِلَى رَبِّكُمْ، وَقِفُوهُمْ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ، قَالَ: ثُمَّ يُقَالُ: أَخْرِجُوا بَعْثَ النَّارِ، قَالَ: فَيُقَالُ: كَمْ؟ فَيُقَالُ: مِنْ كُلِّ أَلْفٍ تِسْعَ مِائَةٍ وَتِسْعَةً وَتِسْعِينَ، فَيَوْمَئِذٍ يُبْعَثُ الْوِلْدَانُ شِيبًا، وَيَوْمَئِذٍ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ"، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ: حَدَّثَنِي بِهَذَا الْحَدِيثِ شُعْبَةُ مَرَّاتٍ، وَعَرَضْتُ عَلَيْهِ.
یعقوب بن عاصم کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا آپ یہ کہتے ہیں کہ قیامت اس طرح قائم ہو گی؟ انہوں نے فرمایا: ”میرا دل چاہتا ہے کہ میں تم سے کچھ بیان ہی نہ کیا کروں میں نے یہ کہا تھا کہ کچھ عرصے بعد تم ایک بہت بڑا واقعہ بیت اللہ میں آگ لگنا دیکھو گے پھر فرمایا: ”کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں دجال کا خروج ہو گا جوان میں چالیس رہے گا (راوی کو دن، سال یا مہینے کا لفظ یاد نہیں رہا) پھر اللہ تعالیٰ سیدنا عیسیٰ (علیہ السلام) کو بھیجے گا جو سیدنا عمروہ بن مسعود ثقفی رضی اللہ عنہ کے مشابہہ ہوں گے وہ اسے تلاش کر کے قتل کر دیں گے۔ اس کے بعد سات سال تک لوگ اس طرح رہیں گے کہ کسی دو کے درمیان دشمنی نہ رہے گی پھر اللہ تعالیٰ شام کی جانب سے ایک ٹھنڈی ہوا بھیجے گا اور وہ ہوا ہر اس شخص کی روح قبض کر لے گی جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہو گا حتی کہ اگر ان میں سے کوئی شخص کسی پہاڑ کے جگر میں جا کر چھپ جائے تو وہ ہوا وہاں بھی پہنچ جائے گی۔ اس کے بعد زمین پر بدترین لوگ رہ جائیں گے جو پرندوں جیسے ہلکے اور درندوں جیسی عقل والے ہوں گے جو نیکی کو نیکی اور گناہ کو گناہ نہیں سمجھیں گے ان کے پاس شیطان انسانی صورت میں آئے گا اور انہیں کہے گا کہ میری دعوت کو کیوں قبول نہیں کرتے؟ اور انہیں بتوں کی پوجا کر نے کا حکم دے گا چنانچہ وہ ان کی عبادت کر نے لگیں گے اس دوران ان کا رزق خوب بڑھ جائے گا اور ان کی زندگی بہترین گزر رہی ہو گی کہ اچانک صور پھونک دیا جائے گا اس کی آواز جس کے کان میں بھی پہنچے گی وہ ایک طرف کو جھک جائے گا سب سے پہلے اس کی آوازوہ شخص سنے گا جو اپنے حوض کے کنارے صحیح کر رہا ہو گا اور بیہوش ہو کر گرپڑے گا پھر ہر شخص بیہوش ہو جائے گا اس کے بعد اللہ تعالیٰ آسمان سے شبنم جیسی (ہلکی) بارش برسائے گا جس سے لوگوں کے جسم اگ آئیں گے پھر دوبارہ صور پھونک دیا جائے گا اور لوگ کھڑے ہو جائیں گے اور وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہوں گے۔ اس کے بعد کہا جائے گا کہ اے لوگو! اپنے رب کی طرف چلو اور وہاں پہنچ کر رک جاؤ تم سے باز پرس ہو گی پھر حکم ہو گا کہ جہنمی لشکر ان میں سے نکال لیا جائے پوچھا جائے گا کتنے لوگ؟ حکم ہو گا کہ ہر ہزار میں سے نو سو ننانوے یہ وہ دن ہو گا جب بچے بوڑھے ہو جائیں گے اور جب پنڈلی کو کھولآ جائے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6555]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2940
ترقیم عوامۃ: 38629 ترقیم الشثری: -- 40261
حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا شيبان ، عن يحيى ، عن الحضرمي بن لاحق ، عن ابي صالح ، عن عائشة ام المؤمنين قالت: دخل علي النبي صلى الله عليه وسلم وانا ابكي، فقال: ما يبكيك؟ فقلت: يا رسول الله! ذكرت الدجال! قال: فلا تبكي، فإن يخرج وانا حي اكفيكموه، وإن امت فإن ربكم ليس باعور، وإنه يخرج معه يهود اصبهان، فيسير حتى ينزل بضاحية المدينة، ولها يومئذ سبعة ابواب، على كل باب ملكان، فيخرج إليه شرار اهلها، فينطلق حتى ياتي لد، فينزل عيسى ابن مريم فيقتله، ثم يمكث عيسى في الارض اربعين سنة، او قريبا من اربعين سنة، إماما عادلا وحكما مقسطا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (دخلت).
(٢) في [ع]: (فقالت).
(٣) في [ب]: (وإذا مت).
(٤) في [ب]: (أعور).
(٥) سقط من: [أ، س].
(٦) في [ع]: (بناحية).
(٧) في [هـ]: (مكان).
(٨) في [س]: زيادة (باب).
(٩) في [جـ]: زيادة ﵉.
(١٠) في [ع]: (قريب).
(١١) حسن؛ الحضرمي صدوق، أخرجه أحمد (٢٤٤٦٧)، وابن حبان (٦٨٢٢)، وعبد اللَّه بن أحمد في السنة (٩٩٦)، والشاشي (٦٨٧)، وابن منده (١٠٥٥).
ام المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ میں رو رہی تھی انہوں نے پوچھا تمہیں کونسی چیز رلا رہی ہے میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دجال کے تذکرے کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا نہ رو اگر وہ میری زندگی میں نکلا تو میں تمہاری کفایت کرونگا اور اگر میری وفات ہوجائے تو بلاشبہ تمہارا رب کانا نہیں ہے بلاشبہ اس کے ساتھ اصبہان کے یہود نکلیں گے وہ چلے گا یہاں تک کہ مدینہ کے بیرونی کنارے میں آئے گا اور اس وقت مدینہ کے سات دروازے ہوں گے ہر دروازے پر دو فرشتے ہوں گے مدینہ کے شریر لوگ اس کی طرف نکلیں گے وہ چلے گا یہاں تک کہ مقام لد پر پہنچے گا حضرت عیسیٰ بن مریم اتریں گے اور اسے قتل کریں گے پھر حضرت عیسیٰ زمین میں چالیس سال کا عرصہ ٹھہریں گے یا راوی فرماتے ہیں یوں فرمایا کہ چالیس سال کے قریب کا زمانہ امام عادل اور انصاف کرنے والے فیصل بن کر ٹھہریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40261]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ الحضرمي صدوق .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6822، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4243، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25105، 26687، ترقيم محمد عوامة: 38629»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6822، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4243، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25105، 26687، ترقيم محمد عوامة: 38629»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 6822
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ السِّخْتِيَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى الأَشْيَبُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنِ الْحَضْرَمِيِّ بْنِ لاحِقٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي، فَقَالَ: مَا يُبْكِيكِ؟ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَكَرْتَ الدَّجَّالَ، قَالَ: فَلا تَبْكِينَ،" فَإِِنْ يَخْرُجْ وَأَنَا حَيٌّ أَكْفِيكُمُوهُ، وَإِِنْ مُتُّ، فَإِِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، وَإِِنَّهُ يَخْرُجُ مَعَهُ الْيَهُودُ، فَيَسِيرُ حَتَّى يَنْزِلَ بِنَاحِيَةِ الْمَدِينَةِ، وَهِيَ يَوْمَئِذٍ لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَابٍ، عَلَى كُلِّ بَابٍ مَلَكَانِ، فَيَخْرُجُ إِِلَيْهِ شِرَارُ أَهْلِهَا، فَيَنْطَلِقُ حَتَّى يَأْتِيَ لُدّ، فَيَنْزِلَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ فَيَقْتُلُهُ، ثُمَّ يَلْبَثُ عِيسَى فِي الأَرْضِ أَرْبَعِينَ سَنَةً، أَوْ قَرِيبًا مِنْ أَرْبَعِينَ سَنَةً إِِمَامًا عَدْلا وَحَكَمًا مُقْسِطًا" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے تو میں رو رہی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم کیوں رو رہی ہو؟“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے دجال کا ذکر کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نہ روؤ کیونکہ اگر وہ ایسے وقت میں نکلا جب میں زندہ ہوا تو میں تم سب کی جگہ اس کے مقابلے میں ہوں گا اور اگر میں مر گیا تو تمہارا پروردگار کانا نہیں ہے، وہ دجال جب نکلے گا تو اس کے ساتھ یہودی ہوں گے، وہ چلتا ہوا مدینہ منورہ کے ایک کنارے پر پڑاؤ کرے گا، اس زمانے میں مدینہ منورہ کے سات دروازے ہوں گے جن میں سے ہر دروازے پر دو فرشتے تعینات ہوں گے، مدینہ منورہ کے بدترین لوگ نکل کر اس کی طرف چلے جائیں گے، پھر وہ وہاں سے روانہ ہوگا، یہاں تک کہ ”لد“ کے مقام پر آئے گا، وہاں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نزول کریں گے، وہ اسے قتل کر دیں گے، پھر سیدنا عیسیٰ علیہ السلام چالیس سال تک زمین میں رہیں گے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) چالیس کے قریب تک رہیں گے، وہ عادل حکمران، انصاف کرنے والے حاکم کے طور پر رہیں گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6822]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6822، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4243، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25105، 26687، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 38629» «رقم طبعة با وزير 6783»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «قصة المسيح الدجال» (ص 18). * [عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ] قال الشيخ: تابعَه أخوهُ أبُو بَكر بن أبي شيبة في «المُصَنَّف» (15/ 134 / 19320)، وعنه: أبو عمرو الداني في «الفتن» (ق 142/ 2). وأخرجه أحمد (2/ 75) من طريقٍ أُخرى عن حرب بن شدَّاد، عن يحيى بن أبي كثير، قال: حدَّثَنِي الحضرمي بن لاحقٍ ... به. وهذا إسناد صحيح متصل إلى الحضرمي، وهو لا بأس به؛ كما قال الحافظ في «التقريب»؛ فالسند حسن - إن شاء الله -. وله شواهد كثيرة، فراجع كتابي: «قصة المسيح الدجال ... ». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
حدیث نمبر: 12512
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَبْكِي، فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكِ؟". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ذَكَرْتُ الدَّجَّالَ فَبَكَيْتُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ يَخْرُجْ وَأَنَا فِيكُمْ كُفِيتُمُوهُ، وَإِنْ يَخْرُجْ بَعْدِي فَإِنَّ رَبَّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيْسَ بِأَعْوَرَ، إِنَّهُ يَخْرُجُ مِنْ يَهُودِيَّةِ أَصْبَهَانَ حَتَّى يَأْتِيَ الْمَدِينَةَ فَيَنْزِلُ نَاحِيَتَهَا وَلَهَا يَوْمَئِذٍ سَبْعَةُ أَبْوَابٍ، عَلَى كُلِّ نَقْبٍ مِنْهَا مَلَكَانِ، فَيَخْرُجُ إِلَيْهِ شِرَارُ أَهْلِهَا حَتَّى يَأْتِيَ الشَّامَ مَدِينَةَ فِلَسْطِينَ بِبَابِ لُدٍّ". قَالَ أَبُو دَاوُدَ مَرَّةً:" حَتَّى يَأْتِيَ مَدِينَةَ فِلَسْطِينَ فَيَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَيَقْتُلُهُ، وَيَمْكُثُ عِيسَى فِي الْأَرْضِ أَرْبَعِينَ سَنَةً إِمَامًا عَدْلًا وَحَكَمًا مُقْسِطًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَضْرَمِيِّ بْنِ لَاحِقٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، تو میں رو رہی تھی، آپ نے دریافت کیا: تم کیوں رو رہی ہو؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے دجال کا خیال آیا تو میں رونے لگی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر وہ اس وقت نکلا، جب میں تمہارے درمیان موجود ہوا تو تم سب کے مقابلے میں، میں اس کے لئے کفایت کر جاؤں گا، اور اگر وہ میرے بعد نکلا، تو تمہارا پروردگار کانا نہیں ہے، دجال اصبہان کے یہودیوں میں سے نکلے گا، یہاں تک کہ وہ مدینہ منورہ آئے گا، اور اس کے کنارے پر پڑاؤ کرے گا، اس وقت مدینہ منورہ کے سات دروازے ہوں گے، جن میں سے ہر ایک دروازے پر دو فرشتے موجود ہوں گے، پھر یہاں کے رہنے والے برے لوگ نکل کر دجال کے پاس چلے جائیں گے، پھر وہ شام میں فلسطین کے ایک شہر باب لد میں آئے گا (یہاں ابوداؤد نامی راوی نے ایک مرتبہ یہ الفاظ نقل کے ہیں)، یہاں تک کہ وہ فلسطین کے شہر باب لد میں آئے گا، تو وہاں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا نزول ہو گا، پھر وہ اسے قتل کر دیں گے، پھر سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام چالیس سال تک عادل حکمران اور انصاف کرنے والے حکمران کے طور پر رہیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حضرمی بن لاحق کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12512]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حضرمی بن لاحق کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12512]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (75/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8047
" يخرج الدجال في أمتي فيمكث أربعين فيبعث الله تعالى عيسى ابن مريم كأنه عروة ابن مسعود الثقفي فيطلبه فيهلكه ثم يمكث الناس سبع سنين ليس بين اثنين عدأوة ثم يرسل الله ريحا باردة من قبل الشام فلا يبقى على وجه الأرض أحد في قلبه مثقال ذرة من إيمان إلا قبضته حتى لوأن أحدكم دخل في كبد جبل لدخلت عليه حتى تقبضه فيبقى شرار الناس في خفة الطير وأحلام السباع لا يعرفون معروفا ولا ينكرون منكرا فيتمثل لهم الشيطان فيقول: ألا تستجيبون؟ فيقولون: بم تأمرنا؟ فيأمرهم بعبادة الأوثان فيعبدونها وهم في ذلك دار رزقهم حسن عيشهم ثم ينفخ في الصور فلا يسمعه أحد إلا أصغى ليتا ورفع ليتا وأول من يسمعه رجل يلوط حوض إبله فيصعق ويصعق الناس ثم يرسل الله مطرا كأنه الطل فينبت منه أجساد الناس ثم ينفخ فيه أخرى فإذا هم قيام ينظرون ثم؟ يقال: يا أيها الناس! هلم إلى ربكم {وَقِفُوهُمْ إِنَّهُمْ مَسْؤُولُونَ} ثم يقال: أخرجوا بعث النار فيقال: من كم؟ فيقال: من كل ألف تسعمائة وتسعة وتسعون فذلك يوم يجعل الولدان شيبا وذلك يوم يكشف عن ساق"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دجال میری امت میں نکلے گا اور چالیس رہے گا، پھر اللہ تعالیٰ عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کو بھیجے گا، جو عروہ بن مسعود ثقفی جیسے ہوں گے، وہ اس کی تلاش کر کے اسے ہلاک کر دیں گے۔ پھر لوگ سات سال تک رہیں گے، اس دوران دو آدمیوں کے درمیان بھی کوئی دشمنی نہیں ہو گی۔ پھر اللہ شام کی طرف سے ایک ٹھنڈی ہوا بھیجے گا، تو زمین پر کوئی ایسا شخص باقی نہیں رہے گا جس کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہو مگر وہ ہوا اس کی روح قبض کر لے گی، یہاں تک کہ اگر تم میں سے کوئی پہاڑ کے اندر بھی چلا جائے تو وہ ہوا وہاں بھی داخل ہو کر اس کی روح قبض کر لے گی۔ تو صرف بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے، وہ پرندوں جیسے ہلکے اور درندوں جیسے بے عقل ہوں گے، نہ نیکی پہچانیں گے اور نہ برائی کو برا سمجھیں گے۔ تو شیطان ان کے سامنے آ کر کہے گا: کیا تم میری بات نہیں مانو گے؟ وہ کہیں گے: تم ہمیں کیا حکم دیتے ہو؟ تو وہ انہیں بتوں کی پرستش کا حکم دے گا، تو وہ ان کی پرستش کرنے لگیں گے، اور اسی دوران ان کا رزق فراخ اور ان کی زندگی خوشحال ہو گی۔ پھر صور پھونکا جائے گا، تو کوئی بھی اسے سنے گا مگر وہ اپنا ایک کان جھکائے گا اور دوسرا اٹھائے گا، اور سب سے پہلے اسے سننے والا وہ آدمی ہو گا جو اپنے اونٹوں کے حوض کی مرمت کر رہا ہو گا، تو وہ بے ہوش ہو جائے گا اور سب لوگ بھی بے ہوش ہو جائیں گے۔ پھر اللہ اوس جیسی بارش بھیجے گا جس سے لوگوں کے جسم اگیں گے، پھر دوبارہ صور پھونکا جائے گا تو وہ سب کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے۔ پھر کہا جائے گا: اے لوگو! اپنے رب کی طرف چلو، انہیں روک لو، بے شک ان سے پوچھ گچھ کی جانی ہے۔ پھر کہا جائے گا: جہنم کا حصہ نکالو۔ پوچھا جائے گا: کتنے میں سے؟ کہا جائے گا: ہر ہزار میں سے نو سو ننانوے۔ یہی وہ دن ہو گا جب چھوٹے بچے بوڑھے ہو جائیں گے، اور یہی وہ دن ہو گا جب پنڈلی کھول دی جائے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8047]
”دجال میری امت میں نکلے گا اور چالیس رہے گا، پھر اللہ تعالیٰ عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کو بھیجے گا، جو عروہ بن مسعود ثقفی جیسے ہوں گے، وہ اس کی تلاش کر کے اسے ہلاک کر دیں گے۔ پھر لوگ سات سال تک رہیں گے، اس دوران دو آدمیوں کے درمیان بھی کوئی دشمنی نہیں ہو گی۔ پھر اللہ شام کی طرف سے ایک ٹھنڈی ہوا بھیجے گا، تو زمین پر کوئی ایسا شخص باقی نہیں رہے گا جس کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہو مگر وہ ہوا اس کی روح قبض کر لے گی، یہاں تک کہ اگر تم میں سے کوئی پہاڑ کے اندر بھی چلا جائے تو وہ ہوا وہاں بھی داخل ہو کر اس کی روح قبض کر لے گی۔ تو صرف بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے، وہ پرندوں جیسے ہلکے اور درندوں جیسے بے عقل ہوں گے، نہ نیکی پہچانیں گے اور نہ برائی کو برا سمجھیں گے۔ تو شیطان ان کے سامنے آ کر کہے گا: کیا تم میری بات نہیں مانو گے؟ وہ کہیں گے: تم ہمیں کیا حکم دیتے ہو؟ تو وہ انہیں بتوں کی پرستش کا حکم دے گا، تو وہ ان کی پرستش کرنے لگیں گے، اور اسی دوران ان کا رزق فراخ اور ان کی زندگی خوشحال ہو گی۔ پھر صور پھونکا جائے گا، تو کوئی بھی اسے سنے گا مگر وہ اپنا ایک کان جھکائے گا اور دوسرا اٹھائے گا، اور سب سے پہلے اسے سننے والا وہ آدمی ہو گا جو اپنے اونٹوں کے حوض کی مرمت کر رہا ہو گا، تو وہ بے ہوش ہو جائے گا اور سب لوگ بھی بے ہوش ہو جائیں گے۔ پھر اللہ اوس جیسی بارش بھیجے گا جس سے لوگوں کے جسم اگیں گے، پھر دوبارہ صور پھونکا جائے گا تو وہ سب کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے۔ پھر کہا جائے گا: اے لوگو! اپنے رب کی طرف چلو، انہیں روک لو، بے شک ان سے پوچھ گچھ کی جانی ہے۔ پھر کہا جائے گا: جہنم کا حصہ نکالو۔ پوچھا جائے گا: کتنے میں سے؟ کہا جائے گا: ہر ہزار میں سے نو سو ننانوے۔ یہی وہ دن ہو گا جب چھوٹے بچے بوڑھے ہو جائیں گے، اور یہی وہ دن ہو گا جب پنڈلی کھول دی جائے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8047]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن ابن عمر. مختصر مسلم 2052، الصحيحة 2457: ك.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7629
عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي، فَقَالَ: مَا يُبْكِيكِ؟ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ذَكَرْتُ الدَّجَّالَ فَبَكَيْتُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنْ يَخْرُجِ الدَّجَّالُ وَأَنَا فِيكُمْ كَفَيْتُكُمُوهُ، وَإِنْ يَخْرُجْ بَعْدِي، فَإِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، إِنَّهُ يَخْرُجُ مِنْ يَهُودِيَّةِ أَصْبَهَانَ حَتَّى يَأْتِيَ الْمَدِينَةَ، فَيَنْزِلَ نَاحِيَتَهَا، وَلَهَا يَوْمَئِذٍ سَبْعَةُ أَبُوَابٍ عَلَى كُلِّ نَقْبٍ مِنْهَا مَلَكَانِ، فَيَخْرُجُ إِلَيْهِ شِرَارُ أَهْلِهَا حَتَّى يَأْتِيَ الشَّامَ مَدِينَةَ فِلَسْطِينَ بِبَابِ لُدٍّ. وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ مَرَّةً: حَتَّى يَأْتِيَ بَابَ فِلَسْطِينَ، فَيَنْزِلَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ فَيَقْتُلُهُ، وَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ أَرْبَعِينَ سَنَةً إِمَامًا عَدْلًا، وَحَكَمًا مُقْسِطًا ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَسَيَأْتِي مِنْ حَدِيثِ سَفِينَةَ أَنَّ هَلَاكَهُ يَكُونُ عِنْدَ عَقَبَةِ أَفِيقٍ.
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَسَيَأْتِي مِنْ حَدِيثِ سَفِينَةَ أَنَّ هَلَاكَهُ يَكُونُ عِنْدَ عَقَبَةِ أَفِيقٍ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے جبکہ میں رو رہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تمہیں کس بات نے رلایا ہے؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے دجال کا تذکرہ کیا تو مجھے رونا آ گیا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر دجال اس حال میں نکلا کہ میں تمہارے درمیان موجود ہوں تو تمہاری طرف سے میں اس کے لیے کافی ہوں، اور اگر وہ میرے بعد نکلا (تو یاد رکھو) تمہارا رب کانا نہیں ہے۔ وہ اصفہان کی یہودیہ بستی سے نکلے گا یہاں تک کہ مدینہ آئے گا اور اس کے ایک کنارے پر قیام کرے گا، اس وقت مدینہ کے سات دروازے ہوں گے اور ہر راستے پر دو فرشتے متعین ہوں گے۔ پھر وہاں کے بدترین لوگ اس کی طرف نکل جائیں گے یہاں تک کہ وہ شام میں فلسطین کے شہر بابِ لُد پر آئے گا۔“ ابو داؤد نے ایک مرتبہ یہ الفاظ کہے: ”یہاں تک کہ وہ فلسطین کے دروازے پر پہنچے گا، پھر عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نازل ہوں گے اور اسے قتل کر دیں گے، اور زمین پر چالیس سال تک بطورِ امامِ عادل اور منصف مزاج حکمران مقیم رہیں گے۔““ اس حدیث کو ابوداؤد طیالسی نے روایت کیا اور الفاظ ان ہی کے ہیں، نیز اسے احمد بن منیع، ابوبکر بن ابی شیبہ، احمد بن حنبل اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، اور عنقریب سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں یہ ذکر آئے گا کہ دجال کی ہلاکت عقبہ افیق کے مقام پر ہوگی۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7629]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23946»
الحكم على الحديث:
الحديث صحيح من طريق آخر