🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فِي كَرَامَةِ أَصْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کی اصل (یعنی آپ کے آباؤ اجداد) کے معزز ہونے کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 13827 (کل: 10 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13827، 15019، 15021
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4527
المعجم الکبیر للطبرانی: 2621، 2622، 17169
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6312
فضائل صحابہ: 1069، 1070
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13827
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: تُوُفِّيَ ابْنٌ لِصَفِيَّةَ، عَمَّةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَكَتْ عَلَيْهِ وَصَاحَتْ، فَأَتَاهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهَا:" يَا عَمَّةُ، مَا يُبْكِيكِ؟". قَالَتْ: تُوُفِّيَ ابْنِي. قَالَ:" يَا عَمَّةُ، مَنْ تُوَفِّيَ لَهُ وَلَدٌ فِي الْإِسْلَامِ فَصَبَرَ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ". فَسَكَتَتْ. ثُمَّ خَرَجَتْ مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَقْبَلَهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ: يَا صَفِيَّةُ، قَدْ سَمِعْتُ صُرَاخَكَ، إِنَّ قَرَابَتَكِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَنْ تُغْنِيَ عَنْكِ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا. فَبَكَتْ فَسَمِعَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ يُكْرِمُهَا وَيُحِبُّهَا فَقَالَ:" يَا عَمَّةُ، أَتَبْكِينَ وَقَدْ قُلْتُ لَكِ مَا قُلْتُ؟". قَالَتْ: لَيْسَ ذَاكَ أَبْكَانِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَقْبَلَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ: إِنَّ قَرَابَتَكِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَنْ تُغْنِيَ عَنْكِ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا. قَالَ: فَغَضِبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" يَا بِلَالُ، هَجِّرْ بِالصَّلَاةِ". فَهَجَّرَ بِلَالٌ بِالصَّلَاةِ، فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ:" مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَزْعُمُونَ أَنَّ قَرَابَتِي لَا تَنْفَعُ؟ كُلُّ سَبَبٍ وَنَسَبٍ مُنْقَطِعٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا سَبَبِي وَنَسَبِي، فَإِنَّهَا مَوْصُولَةٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ". فَقَالَ عُمَرُ: فَتَزَوَّجْتُ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - لِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَئِذٍ أَحْبَبْتُ أَنْ يَكُونَ لِي مِنْهُ سَبَبٌ وَنَسَبٌ. ثُمَّ خَرَجْتُ مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَرَرْتُ عَلَى نَفَرٍ مِنْ قُرَيْشٍ فَإِذَا هُمْ يَتَفَاخَرُونَ وَيَذْكُرُونَ أَمْرَ الْجَاهِلِيَّةِ، فَقُلْتُ: مِنَّا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالُوا: إِنَّ الشَّجَرَةَ لِتَنْبُتَ فِي الْكِبَا. وَقَالَ: فَمَرَرْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ:" يَا بِلَالُ، هَجِّرْ بِالصَّلَاةِ". فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، مَنْ أَنَا؟". قَالُوا: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ:" انْسُبُونِي". قَالُوا: أَنْتَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ. قَالَ:" أَجَلْ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَأَنَا رَسُولُ اللَّهِ، فَمَا بَالُ أَقْوَامٍ يَبْتَذِلُونَ أَصْلِي؟ فَوَاللَّهِ لَأَنَا أَفْضَلُهُمْ أَصْلًا وَخَيْرُهُمْ مَوْضِعًا". قَالَ: فَلَمَّا سَمِعَتِ الْأَنْصَارُ بِذَلِكَ قَالَتْ: قُومُوا فَخُذُوا السِّلَاحَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أُغْضِبَ. قَالَ: فَأَخَذُوا السِّلَاحَ ثُمَّ أَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَرَى مِنْهُمْ إِلَّا الْحَدَقَ، حَتَّى أَحَاطُوا بِالنَّاسِ فَجَعَلُوهُمْ فِي مِثْلِ الْحَرَّةِ، حَتَّى تَضَايَقَتْ بِهِمْ أَبْوَابُ الْمَسَاجِدِ وَالسِّكَكِ، ثُمَّ قَامُوا بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَا تَأْمُرُنَا بِأَحَدٍ إِلَّا أَبَرْنَا عِتْرَتَهُ. فَلَمَّا رَأَى النَّفَرُ مِنْ قُرَيْشٍ ذَلِكَ، قَامُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاعْتَذَرُوا وَتَنَصَّلُوا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" النَّاسُ دِثَارٌ وَالْأَنْصَارُ شِعَارٌ". فَأَثْنَى عَلَيْهِمْ وَقَالَ خَيْرًا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی ہیں، ان کا بیٹا فوت ہو گیا، وہ اس پر رونے لگیں اور چیخ و پکار کرنے لگیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے آپ نے فرمایا: اے پھوپھی جان! آپ کیوں رو رہی ہیں؟ انہوں نے کہا: میرا بیٹا فوت ہو گیا ہے، آپ نے فرمایا: اے پھوپھی جان! جس کا اسلام میں بچہ فوت ہو جائے اور وہ صبر سے کام لے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے۔ تو وہ خاتون خاموش ہو گئیں، پھر وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں سے نکلیں، ان کا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سامنا ہوا، تو انہوں نے کہا: اے صفیہ! میں نے آپ کے رونے کی آواز سنی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کی رشتہ داری آپ کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کوئی فائدہ نہیں دے پائے گی، تو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا رونے لگیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے رونے کی آواز سنی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کا بڑا احترام کرتے تھے اور ان سے محبت بھی رکھتے تھے، آپ نے فرمایا: اے پھوپھی جان! میں نے آپ کو ایک بات بتائی ہے اور اس کے باوجود آپ رو رہی ہیں؟ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس وجہ سے نہیں رو رہی ہوں، عمر بن خطاب کا مجھ سے سامنا ہوا، تو اس نے کہا: اللہ کے رسول کے ساتھ آپ کی رشتہ داری، اللہ کی بارگاہ میں، آپ کے کسی کام نہیں آئے گی، راوی کہتے ہیں، تو آپ غصے میں آ گئے، آپ نے فرمایا: اے بلال! لوگوں کو جمع ہونے کا اعلان کرو، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے جمع ہونے کا اعلان کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟ جو یہ گمان کرتے ہیں کہ میری رشتہ داری فائدہ نہیں دے گی، قیامت کے دن ہر سبب اور نسب منقطع ہو جائے گا، صرف میرے سبب اور میرے نسب کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ وہ دنیا اور آخرت میں ملا رہے گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اسی وجہ سے میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی اُم کلثوم کے ساتھ شادی کی تھی، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس دن یہ بات سنی تھی، تو میری یہ خواہش تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ میرا بھی رشتہ قائم ہو جائے۔ راوی کہتے ہیں: پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے نکلا، تو میرا گزر قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے پاس سے ہوا، وہ لوگ ایک دوسرے کے سامنے فخر کا اظہار کر رہے تھے اور زمانہ جاہلیت کے امور کا ذکر کر رہے تھے، تو میں نے کہا: اللہ کے رسول ہم میں سے ہیں، انہوں نے کہا: بعض اوقات درخت کسی کوڑے میں بھی اگ جاتا ہے، راوی کہتے ہیں: میرا گزر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ہوا، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال! لوگوں کو جمع ہونے کے لئے کہو، آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: میں کون ہوں؟ لوگوں نے عرض کی: آپ اللہ کے رسول ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ میرا نسب بیان کرو! لوگوں نے عرض کی: آپ سیدنا محمد بن عبدالله بن عبدالمطلب ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! میں محمد بن عبداللہ ہوں، اور میں اللہ کا رسول بھی ہوں، لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟ کہ وہ میری اصل کو ہلکا قرار دیتے ہیں، اللہ کی قسم! میں اصل کے اعتبار سے ان سب سے زیادہ فضیلت رکھتا ہوں، اور مقام کے اعتبار سے اُن سب میں بہتر ہوں۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب انصار نے اس بارے میں سنا، تو انہوں نے کہا: تم لوگ اٹھو اور ہتھیار اٹھا لو! کیونکہ اللہ کے رسول کو غصہ دلایا گیا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: ان لوگوں نے ہتھیار اٹھا لیے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے، ان کا ہجوم بہت زیادہ تھا، انہوں نے لوگوں کو گھیر لیا اور ان کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ مسجد کے دروازے اور گلیاں ان سے بھر گئے، پھر وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں جس شخص کے بارے میں حکم دیں گے، ہم اس کی نسل فنا کر دیں گے، جب قریش سے تعلق رکھنے والے افراد نے یہ صورت حال دیکھی تو وہ اُٹھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آئے اور آپ کے سامنے معذرت پیش کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دوسرے لوگ اوپر اوڑھنے والی چادر ہیں، اور انصار جسم کے ساتھ لگنے والا لباس ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کی تعریف کی اور ان لوگوں کے بارے میں بھلائی کی بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی بن سلمہ بن کہیل ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13827]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2363)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15019
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَقُولُ لِلنَّاسِ حِينَ تَزَوَّجَ بِنْتَ عَلِيٍّ: أَلَا تُهَنِّئُونِي! سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَنْقَطِعُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كُلُّ سَبَبٍ وَنَسَبٍ إِلَّا سَبَبِي وَنَسَبِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ الْحَسَنِ بْنِ سَهْلٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو لوگوں سے یہ کہتے ہوئے سنا: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کے ساتھ شادی کی تھی کہ تم لوگ مجھے مبارک باد نہیں دو گے؟ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن ہر سبب اور نسب منقطع ہو جائے گا البتہ میرے سبب اور میرے نسب کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف حسن بن سہل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15019]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2635)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2635، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5602»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15021
وَعَنْ أُمِّ بَكْرٍ بِنْتِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ خَطَبَ إِلَى الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ابْنَتَهُ فَزَوَّجَهُ، وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" كُلُّ سَبَبٍ وَنَسَبٍ مُنْقَطِعٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا سَبَبِي وَنَسَبِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ زَكَرِيَّا الْعَبْدَسِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیده ام بکر بنت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کو ان کی صاحبزادی کے لئے شادی کا پیغام دیا، تو سیدنا مسور رضی اللہ عنہ نے ان کی شادی کروا دی اور یہ بات بیان کی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن ہر سبب اور نسب منقطع ہو جائے گا البتہ میرے سبب اور میرے نسب کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن زکریا عبدسی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15021]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (27/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4527
«كل سبب ونسب منقطع يوم القيامة إلا سببي ونسبي»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت کے دن ہر رشتہ اور نسب منقطع ہو جائے گا سوائے میرے رشتے اور میرے نسب کے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4527]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب ك هق] عن عمر [طب] عن ابن عباس والمسور. الصحيحة 2036: ابن سعد، أبو بكر الشافعي، عد، أبو نعيم، خط، ابن عساكر - عمر. خط، الضياء - ابن عباس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2621
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا عُبَادَةُ بْنُ زِيَادٍ الْأَسَدِيُّ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي يَعْفُورٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: كُلُّ سَبَبٍ وَنَسَبٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُنْقَطِعٌ إِلَّا سَبَبِي وَنَسَبِي.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”قیامت کے دن ہر سبب اور نسب منقطع ہو جائے گا سوائے میرے سبب اور نسب کے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2621]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 45، حدیث 2634»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 101، 102، 281، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4709، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 520، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13526، 13524، 13525، 13777، والبزار فى «مسنده» برقم: 274، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3989 / 1، 3989 / 2، 4211، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10354، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2633، 2635، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5606، 6609»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2622
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ الْحَنَّاطُ ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: " سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَنْقَطِعُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كُلُّ سَبَبٍ وَنَسَبٍ إِلَّا سَبَبِي وَنَسَبِي.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”قیامت کے دن ہر سبب اور نسب منقطع ہو جائے گا سوائے میرے سبب اور نسب کے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2622]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 45، حدیث 2635»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 101، 102، 281، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4709، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 520، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13526، 13524، 13525، 13777، والبزار فى «مسنده» برقم: 274، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3989 / 1، 3989 / 2، 4211، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10354، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2633، 2634، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5606، 6609»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17169
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زَكَرِيَّا الْعَبْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُخَرِّمِيُّ ، حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي أُمُّ بَكْرٍ بِنْتُ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ ، خَطَبَ إِلَى الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ابْنَتَهُ، فَزَوَّجَهُ وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: كُلُّ سَبَبٍ وَنَسَبٍ مُنْقَطِعٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا سَبَبِي وَنَسَبِي.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی روایت کرتی ہیں کہ سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما نے مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کا رشتہ مانگا، تو انہوں نے ان کی شادی کر دی اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”قیامت کے دن ہر سبب اور نسب منقطع ہو جائے گا سوائے میرے سبب اور نسب کے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17169]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 27، حدیث 33»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4761، 4775، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13527، 13528، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19209، 19233، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3951، والطبراني فى «الكبير» برقم: 30، 1014»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6312
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ : ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "كُلُّ سَبَبٍ وَنَسَبٍ مُنْقَطِعٌ غَيْرَ سَبَبِي وَنَسَبِي".
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ ”ہر تعلق اور نسب (قیامت کے دن) منقطع ہو جائے گا سوائے میرے تعلق اور میرے نسب کے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6312]
تخریج الحدیث: «محمد بن علي بن الحسين الباقر لم يدرك عمر (من الحفظ)؛ وفي رواية الحاكم عن علي بن الحسين عن عمر وهو منقطع أيضًا (محقق المطالب العالية)؛ والحديث له شواهد يحسن بها»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2633، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6605، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7430، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 342»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لانقطاعه بين محمد بن علي الباقر وعمر، ورجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1069
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ ، قَثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، نَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ خَطَبَ إِلَى عَلِيٍّ أُمَّ كُلْثُومٍ فَقَالَ: أَنْكِحْنِيهَا، فَقَالَ عَلِيٌّ: إِنِّي أَرْصُدُهَا لِابْنِ أَخِي جَعْفَرٍ، فَقَالَ عُمَرُ : أَنْكِحْنِيهَا، فَوَاللَّهِ مَا مِنَ النَّاسِ أَحَدٌ يَرْصُدُ مِنْ أَمْرِهَا مَا أَرْصُدُ، فَأَنْكَحَهُ عَلِيٌّ ، فَأَتَى عُمَرُ الْمُهَاجِرِينَ فَقَالَ: أَلَا تُهَنِّئُونِي؟ فَقَالُوا: بِمَنْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ فَقَالَ: بِأُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ عَلِيٍّ، وَابْنَةِ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "كُلُّ نَسَبٍ وَسَبَبٍ يَنْقَطِعُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِلَّا مَا كَانَ مِنْ سَبَبِي وَنَسَبِي"، فَأَحْبَبْتُ أَنْ يَكُونَ بَيْنِي وَبَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبَبٌ وَنَسَبٌ.
امام محمد بن علی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ان کی صاحبزادی سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا رشتہ مانگا اور فرمایا: ”ان کا نکاح مجھ سے کر دیں۔“
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے انہیں اپنے بھائی (سیدنا) جعفر (رضی اللہ عنہ) کے بیٹے (یعنی اپنے بھتیجے) کے لیے روک رکھا ہے۔“
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ان کا نکاح مجھ سے کر دیں، اللہ کی قسم! لوگوں میں سے کوئی بھی اس معاملے میں وہ فضیلت حاصل کرنے کی ویسی رغبت نہیں رکھتا جیسی میں رکھتا ہوں۔“
چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان کا نکاح سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کر دیا۔
پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مہاجرین کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”کیا تم مجھے مبارکباد نہیں دیتے؟“
انہوں نے عرض کیا: ”اے امیر المؤمنین! کس بات پر؟“
آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”سیدہ ام کلثوم بنت علی (رضی اللہ عنہما) کے ساتھ (نکاح) پر، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ (رضی اللہ عنہا) کی بیٹی ہیں؛ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: «كُلُّ نَسَبٍ وَسَبَبٍ يَنْقَطِعُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِلَّا مَا كَانَ مِنْ سَبَبِي وَنَسَبِي» ”قیامت کے دن ہر حسب و نسب اور تعلق منقطع ہو جائے گا، سوائے میرے تعلق اور میرے نسب کے۔“
لہٰذا میں نے یہ پسند کیا کہ میرے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان بھی کوئی سماجی تعلق اور نسبی رشتہ قائم ہو جائے۔“ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1069]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف جدا لأجل الكديمي مع انقطاعه فإن محمدا هو ابن علي بن الحسين بن علي أبو جعفر الباقر لم يدرك عمر ولا شهد القصة ولا صرح بسماعه من أم كلثوم وكانت ولادته سنة ست وخمسين وذكره المحب الطبري في ذخائر العقبى (ص ١٦٨) ونسبه لأحمد في المناقب. .» ‏‏‏‏
«المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 3/142؛ مناقب الشافعي للبيهقي: 1/64»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1070
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَثَنَا بِشْرُ بْنُ مِهْرَانَ، نَا شَرِيكٌ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ ، عَنِ الْمُسْتَظِلِّ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ خَطَبَ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أُمَّ كُلْثُومٍ، فَاعْتَلَّ عَلَيْهِ بِصِغَرِهَا، فَقَالَ: إِنِّي لَمْ أُرِدِ الْبَاهَ، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "كُلُّ سَبَبٍ وَنَسَبٍ مُنْقَطِعٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، مَا خَلَا سَبَبِي وَنَسَبِي، كُلُّ وَلَدِ أَبٍ فَإِنَّ عَصَبَتَهُمْ لِأَبِيهِمْ، مَا خَلَا وَلَدَ فَاطِمَةَ ؛ فَإِنِّي أَنَا أَبُوهُمْ وَعَصَبَتُهُمْ".
مستظل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کے نکاح کا پیغام بھیجا، تو انہوں نے ان کے کم سن ہونے کا عذر پیش کیا۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرا مقصد نفسانی خواہش کی تسکین نہیں ہے، بلکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن ہر تعلق اور نسب منقطع ہو جائے گا، سوائے میرے تعلق اور میرے نسب کے؛ اور ہر باپ کی اولاد کا عصبہ ان کے باپ کی طرف ہوتا ہے، سوائے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد کے، کیونکہ میں ہی ان کا باپ اور میں ہی ان کا عصبہ ہوں۔““ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1070]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف جدا لأجل الكديمي محمد بن يونس وفيه بشر بن مهران، الخصاف وهو ضعيف قال ابن أبي حاتم في الجرح (١: ١: ٣٧٩) ترك أبي حديثه وأمرني أن لا اقرأ عليه حديثه وسماه بشيرا وذكره ابن حبان في الثقات وقال روى عنه البصريون غرائب . .» ‏‏‏‏
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15020»
«كتاب العلل لابن الجوزي: 1/258»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں