🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ بِشَارَتِهِ بِالشَّهَادَةِ وَالْجَنَّةِ .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو شہادت اور جنت کی بشارت ملنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 14455 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14455، 14456
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3894
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14455
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: رَأَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى عُمَرَ ثَوْبًا أَبْيَضَ، فَقَالَ:" أَجَدِيدٌ ثَوْبُكَ أَمْ غَسِيلٌ؟". قَالَ: فَلَا أَدْرِي مَا رَدَّ عَلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْبَسْ جَدِيدًا، وَعِشْ حَمِيدًا، وَمُتْ شَهِيدًا، وَيَرْزُقُكَ اللَّهُ قُرَّةَ عَيْنٍ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَةَ بِاخْتِصَارِ قُرَّةِ الْعَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِهِ:" وَيَرْزُقُكَ اللَّهُ قُرَّةَ عَيْنٍ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ". قَالَ: وَإِيَّاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ.
وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو سفید لباس پہنے ہوئے دیکھا، تو دریافت کیا: تمہارا لباس نیا ہے یا دھلا ہوا ہے؟ راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا جواب دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نیا لباس پہنو، قابل تعریف زندگی بسر کرو اور شہید ہونے کے طور پر مرنا اور اللہ تعالیٰ تمہیں دنیا اور آخرت میں آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب کرے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے لیکن اس میں یہ اختصار کے ساتھ منقول ہے، اور آنکھوں کی ٹھنڈک والا حصہ مذکور نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے: اس میں اس روایت کے ان الفاظ ”اللہ تعالیٰ تمہیں دنیا اور آخرت میں آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب کرے۔“ اس کے بعد یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! آپ کو بھی (اللہ تعالیٰ یہ چیز نصیب کرے)۔“ ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14455]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (5620)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3558، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5588، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20382»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14456
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْبَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ أَبْيَضُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عُمَرُ أَجَدِيدٌ قَمِيصُكَ هَذَا أَمْ غَسِيلٌ؟". فَقَالَ: غَسِيلٌ. فَقَالَ:" الْبَسْ جَدِيدًا، وَعِشْ حَمِيدًا، وَمُتْ شَهِيدًا، وَيُعْطِيكَ اللَّهُ قُرَّةَ عَيْنٍ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تشریف لائے، ان کے جسم پر سفید قمیص تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: اے عمر! تمہاری یہ قمیص نئی ہے یا دھلی ہوئی ہے؟ انہوں نے عرض کی: دھلی ہوئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نیا لباس پہنو، قابل تعریف زندگی بسر کرو، شہید ہونے طور پر مرنا اور اللہ تعالیٰ تمہیں دنیا اور آخرت میں آنکھوں کی ٹھنڈک کے ذریعے ڈھانپ دے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر بن زید جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14456]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2503)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3894
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ أَبِي الْأَشْهَبِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ مُزَيْنَةَ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَلَى عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - ثَوْبًا غَسِيلًا، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَجَدِيدٌ ثَوْبُكَ هَذَا أَمْ غَسِيلٌ؟ قَالَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -: غَسِيلٌ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْبَسْ جَدِيدًا، وَعِشْ حَمِيدًا، وَتَوَفَّ شَهِيدًا، وَيُعْطِيكَ اللهُ قُرَّةَ عَيْنِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ.
* هَذَا مُرْسَلٌ، أَوْ مُنْقَطِعٌ، وَقَدْ رُوِيَ مَوْصُولًا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -، وَأَخْرَجَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ دُونَ آخِرِهِ.
قبیلہ مزینہ کے ایک شخص سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے جسم پر ایک دھلا ہوا کپڑا ملاحظہ فرمایا تو دریافت کیا: ”کیا آپ کا یہ لباس نیا ہے یا محض دھلا ہوا؟“ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! یہ دھلا ہوا ہے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان الفاظ میں دعا دی: «الْبَسْ جَدِيدًا، وَعِشْ حَمِيدًا، وَتَوَفَّ شَهِيدًا، وَيُعْطِيكَ اللهُ قُرَّةَ عَيْنِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ» ”تم نیا لباس پہنو، قابلِ ستائش زندگی بسر کرو، شہادت کا رتبہ پاؤ اور اللہ تعالیٰ تمہیں دنیا و آخرت میں آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرمائے۔“
یہ روایت مرسل یا منقطع ہے، البتہ اسے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے متصل سند کے ساتھ بھی بیان کیا گیا ہے، اور امام احمد وغیرہ نے اس کے آخری حصے کے بغیر اس کی تخریج کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 3894]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: هَذَا مُرْسَلٌ، أَوْ مُنْقَطِعٌ، وَقَدْ رُوِيَ مَوْصُولًا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -، وَأَخْرَجَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ دُونَ آخِرِهِ .» ‏‏‏‏
«قال ابن حجر: هذا مرسل أو منقطع وقد روي موصولا من حديث ابن عمر رضي الله عنهما وأخرجه أحمد وغيره دون آخره (المطالب العالية، ج 15، ص 763)»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3558، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 3، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3972/1»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں