الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
168. بَابٌ فِي فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی فضیلت اور ان کی وفات کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 15622 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 1024
المعجم الکبیر للطبرانی: 950
حدیث نمبر: 15622
وَعَنْ هَنِيٍّ - مَوْلَى عَمْرٍو - قَالَ: كُنْتُ مَعَ مُعَاوِيَةَ وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ بِصِفِّينَ، فَنَظَرْتُ يَوْمَئِذٍ فِي الْقَتْلَى فَإِذَا أَنَا بِعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ مَقْتُولًا، فَذَهَبْنَا إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، فَقُلْتُ: مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي عَمَّارٍ؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِعَمَّارٍ:" تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". فَقُلْتُ: هَذَا عَمَّارٌ قَدْ قَتَلْتُمُوهُ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيَّ، وَقَالَ: انْطَلِقْ فَأَرِنِيهِ، فَذَهَبْتُ فَوَقَفْتُ عَلَيْهِ، وَقُلْتُ لَهُ: مَاذَا تَقُولُ فِيهِ؟ قَالَ: إِنَّمَا قَتَلَهُ أَصْحَابُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُطَوَّلًا، وَرَوَاهُ مُخْتَصَرًا، وَرِجَالُ الْمُخْتَصَرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ زِيَادٍ مَوْلَى عَمْرٍو وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کے غلام ہنی بیان کرتے ہیں: ”میں ”صفین“ میں، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، اس دن میں نے مقتولین کا جائزہ لیا، تو میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو مقتول پایا، ہم لوگ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، میں نے کہا: سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے بارے میں، آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عمار سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک باغی گروہ تمہیں قتل کر دے گا۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو تو آپ لوگوں نے قتل کر دیا ہے، سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا، انہوں نے کہا: تم چلو اور مجھے دکھاؤ! میں گیا اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر ٹھہر گیا، میں نے دریافت کیا: ان کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا: ان کے ساتھیوں نے انہیں قتل کروایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے، انہوں نے اس کو مختصر روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے، مختصر روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کے غلام زیاد کا معاملہ مختلف ہے، اور ابن حبان نے اس کو ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15622]
یہ روایت امام طبرانی نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے، انہوں نے اس کو مختصر روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے، مختصر روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کے غلام زیاد کا معاملہ مختلف ہے، اور ابن حبان نے اس کو ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15622]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 1024
وعن أم سلمة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «تقتل عمارا الفئة الباغية» . رواه مسلم.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 1024]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1024]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الفتن، باب لا تقوم الساعه حتي يمر الرجل بقبر الرجل...، حديث:2916.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 15610
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِعَمَّارٍ:تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضَرَارُ بْنُ صُرَدٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْوَاسِطِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”ایک باغی گروہ تمہیں قتل کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15610]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15610]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (954)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4030، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8802»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 950
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -: تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تمہیں باغی گروہ قتل کرے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 950]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 320، حدیث 954»