🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
351. بَابُ مَا جَاءَ فِي وَرَقَةِ بْنِ نَوْفَلٍ وَغَيْرِهِ .
جناب ابوطالب اور دیگر کے بارے میں، جو منقول ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 16178 (کل: 17 مقامات، 7 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16178، 16176
صحیح بخاری: 3819
مسند احمد: 19143، 19145، 19406
مصنف ابن ابی شیبہ: 34463
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2826، 4350
المعجم الکبیر للطبرانی: 19314، 19315، 19317، 19318
فضائل صحابہ: 1577، 1582، 1586، 1593
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16178
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ كَانَ يَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ، وَيَقُولُ: دِينِي دِينُ إِبْرَاهِيمَ، وَإِلَهِي إِلَهُ إِبْرَاهِيمَ، وَكَانَ يُصَلِّي وَيَسْجُدُ؟ قَالَ:" ذَاكَ أُمَّةٌ وَحْدَهُ، يُحْشَرُ بَيْنِي وَبَيْنَ يَدَيْ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ".
وَسُئِلَ عَنْ وَرَقَةَ بْنِ نَوْفَلٍ، وَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ كَانَ يَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ وَيَقُولُ: إِلَهِي إِلَهُ زَيْدٍ، وَدِينِي دِينُ زَيْدٍ، وَكَانَ يَتَوَجَّهُ وَيَقُولُ:
رَشَّدْتَ فَأَنْعَمْتَ ابْنَ عَمْرٍو فَإِنَّمَا تَجَنَّبْتَ تَنُّورًا مِنَ النَّارِ حَامِيًا بِدِينِكَ دِينًا لَيْسَ دِينٌ كَمِثْلِهِ
وَتَرَكِكَ جِنَانَ الْجِبَالِ كَمَا هِيَا.
قَالَ:" رَأَيْتُهُ يَمْشِي فِي بُطْنَانِ ‌‌الْجَنَّةِ عَلَيْهِ حُلَّةٌ مِنْ سُنْدُسٍ".
وَسُئِلَ عَنْ خَدِيجَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - فَقَالَ:" رَأَيْتُهَا عَلَى نَهَرٍ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا تَعَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُجَالِدٍ وَقَدْ وُثِّقَ، وَهَذَا مِنْ جِيِّدِ حَدِيثِهِ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے، زید بن عمرو بن نفیل کے بارے میں دریافت کیا، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ قبلہ کی طرف رخ کر کے یہ کہتا تھا کہ میرا دین وہی ہے، جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا دین ہے، اور میرا معبود وہی ہے جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا معبود ہے، وہ نماز پڑھتا تھا اور سجدہ کرتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ایک اُمت ہے، جسے میرے اور سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے درمیان (اُمت ہونے کے طور پر) زندہ کیا جائے گا۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ورقہ بن نوفل کے بارے میں دریافت کیا گیا کہ وہ قبلہ کی طرف رخ کر کے یہ کہتا تھا: میرا معبود وہی ہے جو زید کا معبود ہے، اور میرا دین وہی ہے، جو زید کا دین ہے اور پھر وہ رُخ کر کے یہ اشعار کہتا تھا:
”تم نے سمجھداری حاصل کی، اے ابن عمرو! تم اچھے ہو، تم نے بھڑکتی ہوئی آگ کے تنور سے علیحدگی اختیار کی، اپنے دین کے ذریعے، جو ایک ایسا دین ہے کہ کوئی دین اس کی مانند نہیں ہے، اور تم نے پہاڑوں کے باغات کو ویسے ہی چھوڑ دیا جیسے وہ تھے“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اسے جنت کے درمیان میں چلتے ہوئے دیکھا ہے، اس پر سندس کا بنا ہوا حلہ موجود تھا۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو آپ نے فرمایا: میں نے اسے جنت کی ایک نہر کے کنارے موجود موتی سے بنے ہوئے گھر میں دیکھا ہے، جس میں کوئی پریشانی اور کوئی تکلیف نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف مجالد کا معاملہ مختلف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اور
یہ روایت اس کی نقل کردہ عمدہ احادیث میں سے ایک ہے، جمہور نے اس راوی کو ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16178]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2752)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 68/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3819
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا بَشَّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَدِيجَةَ؟ قَالَ:" نَعَمْ , بِبَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے اسماعیل نے بیان کیا کہ میں نے عبداللہ بن ابی اوفی سے پوچھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خدیجہ رضی اللہ عنہا کو بشارت دی تھی؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں، جنت میں موتیوں کے ایک محل کی بشارت دی تھی، جہاں نہ کوئی شور و غل ہو گا اور نہ تھکن ہو گی۔ [صحيح البخاري/كتاب مناقب الأنصار/حدیث: 3819]
حضرت اسماعیل بن ابو خالد سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو خوشخبری دی تھی؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، جنت میں ایسے محل کی بشارت دی تھی جو ایک موتی سے بنا ہو گا، جس میں کوئی شوروغل اور کسی قسم کی مشقت نہ ہو گی۔“ [صحيح البخاري/كتاب مناقب الأنصار/حدیث: 3819]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19143
حَدَّثَنَا أبو عبد الرحمن صَاحِبُ الْهَرَوِيِّ وَاسْمُهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ: " بَشَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ" .
حضرت ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں لکڑی کے ایک محل کی خوشخبری دی تھی جس میں کوئی شور و شغب ہوگا اور نہ ہی کوئی تعب۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19143]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 1792، م: 2433، أبو عبدالرحمن شيخ، وقد توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19145
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى :" أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَشَّرَ خَدِيجَةَ؟ قَالَ: نَعَمْ، بِبَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ" .
اسماعیل رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کو خوشخبری دی تھی؟ انہوں نے فرمایا ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جنت میں لکڑی کے ایک محل کی خوشخبری دی تھی جس میں کوئی شور و شغب ہوگا اور نہ ہی کوئی تعب۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19145]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1792، م: 2433
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19406
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بنِ أَبِي أَوْفَى : هَلْ بَشَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَدِيجَةَ؟ قَالَ: نَعَمْ، بَشَّرَهَا بِبَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبٌ فِيهِ وَلَا نَصَبٌ .
اسماعیل رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کو خوشخبری دی تھی؟ انہوں نے فرمایا ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جنت میں لکڑی کے ایک محل کی خوشخبری دی تھی جس میں نہ کوئی شوروشغب ہوگا اور نہ ہی کوئی تعب۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19406]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1792، م: 2433
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32954 ترقیم الشثری: -- 34463
حدثنا وكيع ، ويعلى ، عن إسماعيل بن ابي خالد ، عن ابن ابي اوفى قال: سمعته يقول: بشر رسول الله صلى الله عليه وسلم خديجة ببيت في الجنة من قصب لا صخب فيه ولا نصب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط، هـ]: (عن)، ويعلى لعله ابن الحارث المحاربي، ويحتمل أن يكون يعلى هو ابن عبيد فيكون صواب الرواية (وكيع ويعلى) كما عند الطبراني ٢٣/ (١١)، وقد رواه ابن أبي عاصم في الآحاد (٢٩٩٠) من طريق المؤلف عن وكيع ويعلى.
(٢) صحيح؛ وأخرجه البخاري (١٧٩٢)، ومسلم (٢٤٣٣).

حضرت ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتیوں سے بنے ہوئے گھر کی بشارت سنائی جس میں نہ تو شوروغل ہوگا اور نہ ہی تھکاوٹ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34463]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1600، 1791 م1، 2933، 3819، 4115، 4188، 4255، 4314، 6392، 7489، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1742، 2433، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2775، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3843، 3844، 7004، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6494، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4205، 4206، 8302، 8578، 10363، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1902، (2/122) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1678، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1963، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2796، 2990، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2527، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9487، 9486، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19413، 19414، 19435، 19436، 19438، 19450، 19452، 19716، 19717، والحميدي فى «مسنده» برقم: 736، 737، 738، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 523، والبزار فى «مسنده» برقم: 3332، 3333، 3334، 3338، 3339، 3364، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9516، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31565، 35664، 39602، 39765، 39887، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11، 12، والطبراني فى «الصغير» برقم: 19، 194، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2221، ترقيم محمد عوامة: 32954»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16176
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ وَرَقَةَ بْنِ نَوْفَلٍ، فَقَالَ:" يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أُمَّةً وَحْدَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدنا ورقہ بن نوفل رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے قیامت کے دن ایک امت کے طور پر زندہ کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16176]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (82/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2826
«بشروا خديجة ببيت في الجنة من قصب لا صخب فيه ولا نصب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”خدیجہ کو جنت میں خولدار موتی کے ایک ایسے محل کی خوشخبری دے دو جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی تھکاوٹ اور مشقت ہوگی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الباء/حدیث: 2826]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن عبد الله ابن أبي أوفى وعن عائشة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4350
«قال لي جبريل: بشر خديجة ببيت في الجنة من قصب لا صخب فيه ولا نصب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جبریل علیہ السلام نے مجھ سے کہا: خدیجہ کو جنت میں ایک ایسے گھر کی خوشخبری دے دیں جو موتی سے بنا ہے، جس میں نہ کوئی شور و غل ہے اور نہ کوئی تکلیف۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4350]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن ابن أبي أوفى. خ 3/14، مختصر مسلم 1671 - أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19314
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامِ بْنِ أَبِي الدُّمَيْكِ الْمُسْتَمْلِي ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَنَابٍ الْمِصِّيصِيُّ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: بَشَّرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتی سے بنے ایک گھر کی خوشخبری دی، جس میں نہ کوئی شور و غل ہے اور نہ کوئی مشقت۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19314]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 9، حدیث 8»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں