الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ قَبُولِ دُعَاءِ الْمُسْلِمِ .
مسلمان کی دعا کا قبول ہونا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17216 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17216
سنن ابوداود: 1479
سنن ابن ماجہ: 3828
مسند عبداللہ بن مبارک: 74
حدیث نمبر: 17216
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَعْطَى أَرْبَعًا أُعْطِيَ أَرْبَعًا، وَتَفْسِيرُ ذَلِكَ فِي كِتَابِ اللَّهِ تَعَالَى: مَنْ أَعْطَى الذِّكْرَ ذَكَرَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - ; لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: (فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ) . وَمَنْ أَعْطَى الدُّعَاءَ أُعْطِيَ الْإِجَابَةَ ; لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: (ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ) . وَمَنْ أَعْطَى الشُّكْرَ أُعْطِيَ الزِّيَادَةَ ; لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: (لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ) . وَمَنْ أَعْطَى الِاسْتِغْفَارَ أُعْطِيَ الْمَغْفِرَةَ ; لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: (اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَحْمُودُ بْنُ الْعَبَّاسِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کو چار چیزیں عطا کر دی جائیں، اُسے چار چیزیں عطا کی جاتی ہیں، اس کی وضاحت اللہ کی کتاب میں موجود ہے، جس شخص کو ذکر عطا کیا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کا ذکر کرتا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم میرا ذکر کرو، میں تمہارا ذکر کروں گا۔“ جس شخص کو دعا عطا کی جائے اسے قبولیت عطا کی جاتی ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔“ اور جس شخص کو شکر عطا کیا جائے، اسے مزید (یعنی نعمت) عطا کی جاتی ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں مزید عطا کروں گا۔“ اور جس شخص کو استغفار عطا کیا جائے، اُسے مغفرت عطا کی جاتی ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ اپنے پروردگار سے مغفرت مانگو! بے شک وہ بہت زیادہ مغفرت کرنے والا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمود بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17216]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمود بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17216]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1022)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7019»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1479
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ ذَرٍّ، عَنْ يُسَيْعٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الدُّعَاءُ هُوَ الْعِبَادَةُ، وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ سورة غافر آية 60".
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دعا عبادت ہے ۱؎، تمہارا رب فرماتا ہے: مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا“ (سورۃ غافر: ۶۰)۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1479]
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دعا عبادت ہی ہے۔“ ﴿وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ﴾ [سورة غافر: 60] ”تمہارے رب نے فرمایا ہے مجھے پکارو، میں قبول کروں گا۔“ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1479]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/تفسیر البقرة 3 (2969)، تفسیر المؤمن 41 (3247)، الدعوات 1 (3372)، ن الکبری/ التفسیر (11464)، سنن ابن ماجہ/الدعاء 1 (3828)، (تحفة الأشراف:11643)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/271، 276) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: دعا جب عبادت ہے تو غیر اللہ سے دعا کرنا شرک ہو گا، کیونکہ عبادت و بندگی کی جملہ قسمیں اللہ ہی کو زیب دیتی ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (2230)
أخرجه الترمذي (2969) وابن ماجه (3828) وله شاھد حسن لذاته عند البيھقي في شعب الإيمان (1/372 ح 6996) و ابن حبان: 2396 والحاکم 1/ 490۔491 ووافقہ الذہبی، ولفظ الترمذی: الدعاء ھو العبادۃ
مشكوة المصابيح (2230)
أخرجه الترمذي (2969) وابن ماجه (3828) وله شاھد حسن لذاته عند البيھقي في شعب الإيمان (1/372 ح 6996) و ابن حبان: 2396 والحاکم 1/ 490۔491 ووافقہ الذہبی، ولفظ الترمذی: الدعاء ھو العبادۃ
حدیث نمبر: 3828
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ , حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ الْأَعْمَشِ , عَنْ ذَرِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْهَمْدَانِيِّ , عَنْ يُسَيْعٍ الْكِنْدِيِّ , عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الدُّعَاءَ هُوَ الْعِبَادَةُ , ثُمَّ قَرَأَ وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ سورة غافر آية 60".
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک دعا ہی عبادت ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: «وقال ربكم ادعوني أستجب لكم» ”اور تمہارے رب نے کہا: دعا کرو (مجھے پکارو) میں تمہاری دعا قبول کروں گا (سورة الغافر: 60)“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3828]
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «الدُّعَاءُ هُوَ الْعِبَادَةُ» ”دعا ہی عبادت ہے۔““ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی ﴿وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ﴾ [سورة غافر: 60] ”اور تمہارے رب نے فرمایا: مجھے پکارو، میں تمہاری پکار قبول کروں گا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3828]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/تفسیر القرآن3 16 (2969)، الدعوات 1 (3372)، سنن ابی داود/الصلاة 358 (1479)، (تحفة الأشراف: 11643)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/271، 276، 277) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح: 2357
وله شاھد حسن لذاته عند البيهقي في شعب الايمان (1/ 372 ح 6996)
مشكوة المصابيح: 2357
وله شاھد حسن لذاته عند البيهقي في شعب الايمان (1/ 372 ح 6996)
حدیث نمبر: 18391
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ ذَرٍّ ، عَنْ يُسَيْعٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الدُّعَاءُ هُوَ الْعِبَادَةُ"، ثُمَّ قَرَأَ: ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ سورة غافر آية 60" .
حضرت نعمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا دعاء ہی اصل عبادت ہے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی " مجھ سے دعاء مانگو، میں تمہاری دعاء قبول کروں گا " [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18391]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 18432
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ ذَرٍّ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ يُسَيْعٍ ، عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الدُّعَاءَ هُوَ الْعِبَادَةُ"، ثُمَّ قَرَأَ: وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ سورة غافر آية 60" .
حضرت نعمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا دعاء ہی اصل عبادت ہے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی " مجھ سے دعاء مانگو، میں تمہاری دعاء قبول کروں گا " [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18432]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 18436
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَالْأَعْمَشِ ، عَنْ ذَرٍّ ، عَنْ يُسَيْعٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ وَيَقُولُ:" إِنَّ الدُّعَاءَ هُوَ الْعِبَادَةُ"، ثُمَّ قَرَأَ: وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ سورة غافر آية 60" ..
حضرت نعمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا دعاء ہی اصل عبادت ہے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی " مجھ سے دعاء مانگو، میں تمہاری دعاء قبول کروں گا " گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18436]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 74
عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ ذَرٍّ، عَنْ يُسَيْعٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ الدُّعَاءَ هَوَ الْعِبَادَةُ"، ثُمَّ قَرَأَ: وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ سورة غافر آية 60".
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ بے شک دعا عبادت ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (آیت) پڑھی: ﴿وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ﴾ (المؤمن: 60) ”اور تمہارے رب نے فرمایا: مجھے پکارو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔“ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 74]
تخریج الحدیث: «جامع ترمذي، تفسیر القرآن، باب ومن سورة البقرة: 2969، سنن أبي داؤد: 1479۔ محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»
الحكم على الحديث:
صحیح