🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ کا مزید بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17730 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17730
مسند احمد: 18808
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17730
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: مَنْ يُرَاءِ يُرَاءِ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ يُسَمِّعْ يُسَمِّعِ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ تَطَاوَلَ تَعْظِيمًا يُخْفِضُهُ اللَّهُ، وَمَنْ تَوَاضَعَ خَشْيَةً يَرْفَعُهُ اللَّهُ. وَالنَّاسُ مُوَسَّعٌ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا مَقْتُورٌ عَلَيْهِ فِي الْآخِرَةِ، وَمُقَتَّرٌ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَمُوَسَّعٌ عَلَيْهِ فِي الْآخِرَةِ، وَمُسْتَرِيحٌ وَمُسْتَرَاحٌ مِنْهُ. قُلْنَا: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَا الْمُسْتَرِيحُ وَالْمُسْتَرَاحُ مِنْهُ؟ قَالَ: أَمَّا الْمُسْتَرِيحُ فَالْمُؤْمِنُ إِذَا مَاتَ اسْتَرَاحَ، وَأَمَا الْمُسْتَرَاحُ مِنْهُ فَهُوَ الَّذِي يَظْلِمُ النَّاسَ وَيَغْتَابُهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو شخص دکھاوا کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا، جو شخص شہرت چاہے گا، اللہ تعالیٰ اس کی شہرت کی طلب کو ظاہر کر دے گا، جو شخص خود کو بڑا قرار دینے کے لئے نمایاں کرنا چاہے گا، اللہ تعالیٰ اُسے پست کر دے گا، جو شخص خشیت کی وجہ سے تواضع اختیار کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے بلندی نصیب کرے گا۔ کچھ لوگوں کو دنیا میں کشادگی دی جاتی ہے، انہیں آخرت میں تنگی ملے گی، اور کچھ کو دنیا میں تنگی دی جاتی ہے، انہیں آخرت میں کشادگی نصیب ہو گی، کوئی شخص نجات پانے والا ہوتا ہے اور کسی سے نجات نصیب ہوتی ہے، ہم نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! نجات پانے والے اور جس سے نجات نصیب ہوتی ہے اُن سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: جہاں تک نجات پانے والے کا تعلق ہے، تو اس سے مراد مؤمن ہے کہ جب وہ انتقال کر جاتا ہے، تو وہ (دنیا کی پریشانیوں کے حوالے سے) نجات پا جاتا ہے، جہاں تک اس فرد کا تعلق ہے، جس سے نجات نصیب ہوتی ہے، تو یہ وہ شخص ہے، جو لوگوں پر ظلم کرتا ہے اور ان کی غیبت کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17730]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8512)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18808
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جُنْدُبًا ، يَقُولُ: قَالَ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ: الْبَجَلِيُّ، قَال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ يُسَمِّعْ يُسَمِّعْ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ يُرَائيِ يُرَائي اللَّهُ بِهِ" .
حضرت جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص شہرت حاصل کرنے کے لئے کوئی کام کرتا ہے اللہ اس کی (اصل نیت) لوگوں کو سنا دے گا اور جو شخص ریاء کاری سے کوئی کام کرے اللہ اس کی ریاکاری لوگوں کو دکھا دے گا۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18808]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6499، م: 2987
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں