🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابٌ فِيمَنْ كَانَتْ نِيَّتُهُ وَهِمَّتُهُ لِلدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ .
جس شخص کی نیت، یا توجہ کا مرکز، دنیا، یا آخرت ہو
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17814 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17814
الفتح الربانی: 10072
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6516
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17814
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ كَانَتِ الدُّنْيَا هِمَّتَهُ وَسَدَمَهُ، وَلَهَا يَشْخَصُ، وَإِيَّاهَا يَنْوِي ; جَعَلَ اللَّهُ الْفَقْرَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَشَتَّتَ عَلَيْهِ ضَيْعَتَهُ، وَلَمْ يَأْتِهِ مِنْهَا إِلَّا مَا كُتِبَ لَهُ. وَمَنْ كَانَتَ الْآخِرَةُ هِمَّتَهُوَسَدَمَهُ، وَلَهَا يَشْخَصُ، وَإِيَّاهَا يَنْوِي ; جَعَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْغِنَى فِي قَلْبِهِ، وَجَمَعَ عَلَيْهِ ضَيْعَتَهُ، وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ صَاغِرَةٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِسَنَدَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، وَفِي الْآخَرِ أَيُّوبُ بْنُ حَوْطٍ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز دنیا ہو گی، وہ اسی کی طرف متوجہ رہے گا، اسی کی نیت رکھے گا، تو اللہ تعالیٰ غربت اس کی آنکھوں کے سامنے کر دے گا اور اس کے معاملات کو بکھیر دے گا، اور دنیا میں سے صرف اتنا حصہ اس کے پاس آئے گا، جو اس کے نصیب میں ہو گا۔ اور جس شخص کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز آخرت ہو گی، اور وہ اسی کی طرف متوجہ رہے گا اور اسی کی نیت رکھے گا، تو اللہ تعالیٰ خوشحالی اس کے دل میں ڈال دے گا، اس کے معاملات سمیٹ دے گا اور دنیا سرنگوں ہو کر اس کے پاس آئے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک میں، ایک راوی داؤد بن محبر ہے اور دوسری میں ایک راوی ایوب بن حوط ہے اور یہ دونوں انتہائی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17814]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5987، 8877»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10072
عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ كَانَ هَمُّهُ الْآخِرَةَ جَمَعَ اللَّهُ شَمْلَهُ وَجَعَلَ غِنَاهُ فِي قَلْبِهِ وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ رَاغِمَةٌ وَمَنْ كَانَ نِيَّتُهُ الدُّنْيَا فَرَّقَ اللَّهُ عَلَيْهِ ضَيْعَتَهُ وَجَعَلَ فَقْرَهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ وَلَمْ يَأْتِهِ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا مَا كُتِبَ لَهُ
۔ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی کی فکر آخرت ہو، اللہ تعالیٰ اس کے امور کی شیرازہ بندی کر دیتا ہے، اس کے دل کو غنی کر دیتا ہے اور دنیا ذلیل ہو کر (اس کے مقدر کے مطابق) اس کے پاس پہنچ جاتی ہے، لیکن جس آدمی کا رنج و غم دنیا ہی دنیا ہو، اللہ تعالیٰ اس پر اس کے معاملات کو منتشر کر دیتا ہے، اس کی فقیری و محتاجی کو اس کی آنکھوں کے درمیان رکھ دیتا ہے اور اسے دنیا سے بھی وہی کچھ ملتا ہے جو اس کے مقدر میں لکھا جا چکا ہوتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب المدح والدم/حدیث: 10072]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابوداود: 3660، وابن ماجه: 4105، والترمذي: 2656، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21590 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21925»
وضاحت: فوائد: … حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ بندہ اپنی عبادات و معاملات کے سلسلے میں اللہ تعالیٰ کے احکام کو مدنظر رکھے۔ اپنی عبادات میں حسن پیدا کرے اور جائز و مباح اسباب کے ذریعے حصولِ رزق کے لیے کوشاں رہے۔ روزی کے حصول کے لیے کبھی بھی حرام وسیلہ استعمال نہ کرے، نیز اگر اپنے کام کاج کے دوران اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی دوسری ذمہ داری عائد کر دی جاتی ہے تو اپنے مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر پہلے اس ذمہ داری کو پورا کرے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو کبھی بھی اس کی دنیوی ضروریات پوری نہیں ہوں گی۔ اس کا ذہن مزید، مزید اور مزید کی تلاش میں لگا رہے گا اور اچانک اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیغامِ اجل آ جائے گا۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6516
"من كانت همه الآخرة جمع الله له شمله، وجعل غناه في قلبه وأتته الدنيا راغمة ومن كانت همه الدنيا فرق الله عليه أمره وجعل فقره بين عينيه ولم يأته من الدنيا إلا ما كتب الله له"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس کی فکر آخرت ہو اللہ تعالیٰ اس کے بکھرے ہوئے معاملات جمع کر دیتا ہے، اس کی بےنیازی اس کے دل میں ڈال دیتا ہے اور دنیا ذلیل ہو کر اس کے پاس آتی ہے، اور جس کی فکر دنیا ہو اللہ تعالیٰ اس کے معاملات بکھیر دیتا ہے، اس کی محتاجی اس کی آنکھوں کے سامنے کر دیتا ہے اور دنیا میں سے اسے صرف اتنا ہی ملتا ہے جتنا اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے لکھ دیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6516]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن زيد بن ثابت. الصحيحة 949: حب.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں