الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
138. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّمْتِ وَحِفْظِ اللِّسَانَ .
خاموش رہنے اور زبان کی حفاظت کرنے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 18153 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18153
سنن ترمذی: 2406
سلسلہ احادیث صحیحہ: 2731
مشکوۃ المصابیح: 4837
مسند احمد: 22235
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1392
المعجم الکبیر للطبرانی: 14815
حدیث نمبر: 18153
وَعَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ: أَوْصَى ابْنُ مَسْعُودٍ أَبَا عُبَيْدَةَ ابْنَهُ بِثَلَاثِ كَلِمَاتٍ: أَيْ بُنَيَّ، أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ، وَلْيَسَعْكَ بَيْتُكَ، وَابْكِ عَلَى خَطِيئَتِكَ وَامْسِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ عُمَرَ قَالَ: حَدَّثَنِي آلُ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ أَوْصَى ابْنَهُ.
اسماعیل بن ابوخالد بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنے صاحبزادے ابوعبیدہ کو تین باتوں کی وصیت کی تھی: ”اے میرے بیٹے! میں تمہیں اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی تلقین کرتا ہوں اور تمہارا گھر تمہارے لیے گنجائش والا ہونا چاہیے اور تم اپنے گناہوں پر رونا اور اپنی زبان کو روکے رکھنا (یعنی اس کو ق ابومیں رکھنا)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبدالملک بن عمر کا معاملہ مختلف ہے، وہ کہتے ہیں: آل عبداللہ نے مجھے یہ بات بیان کی ہے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنے صاحبزادے کو یہ وصیت کی تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18153]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبدالملک بن عمر کا معاملہ مختلف ہے، وہ کہتے ہیں: آل عبداللہ نے مجھے یہ بات بیان کی ہے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنے صاحبزادے کو یہ وصیت کی تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18153]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8536)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2406
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، ح وحَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَا النَّجَاةُ؟ قَالَ: " أَمْسِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ وَلْيَسَعْكَ بَيْتُكَ وَابْكِ عَلَى خَطِيئَتِكَ " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ.
عقبہ بن عامر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! نجات کی کیا صورت ہے؟ آپ نے فرمایا: ”اپنی زبان کو قابو میں رکھو، اپنے گھر کی وسعت میں مقید رہو اور اپنی خطاؤں پر روتے رہو“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2406]
یہ حدیث حسن ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2406]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 9928)، وانظر مسند احمد (4/148)، و (5/259) (صحیح) (یہ سند مشہور ضعیف اسانید میں سے ہے، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، دیکھیے الصحیحة رقم: 890)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث میں زبان کی حفاظت کی اہمیت کو واضح کیا گیا ہے، کیونکہ اسے کنٹرول میں نہ رکھنے کی صورت میں اس سے بکثرت گناہ صادر ہوتے ہیں، اس لیے لایعنی اور غیر ضروری باتوں سے پرہیز کرنا چاہیئے اور کوشش یہ ہو کہ ہمیشہ زبان سے خیر ہی نکلے، ایسے لوگوں اور مجالس سے دور رہنا چاہیئے جن سے شر کا خطرہ ہو، بحیثیت انسان غلطیاں ضرور ہوں گی ان کی تلافی کے لیے رب العالمین کے سامنے عاجزی کا اظہار کریں اور اس سے مغفرت طلب کریں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (888)
قال الشيخ زبير على زئي:(2406) إسناده ضعيف
على بن يزيد و عبيدالله بن زحر: ضعيفان (تقدما: 1282) وللحديث شواهد ضعيفة
على بن يزيد و عبيدالله بن زحر: ضعيفان (تقدما: 1282) وللحديث شواهد ضعيفة
ترقیم الباني: 890 ترقیم فقہی: -- 2731
-" أملك عليك لسانك وليسعك بيتك وابك على خطيئتك".
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! نجات کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی زبان کو قابو میں رکھو، تمہارا گھر تمہیں اپنے اندر سما لے (یعنی ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلو) اور اپنی غلطیوں پر رویا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2731]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 890
سلسله احاديث صحيحه کی حدیث نمبر 2731 پر
تخريج و تحقيق از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدين الالبانی رحمہ اللہ
تخريج و تحقيق از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدين الالبانی رحمہ اللہ
- " أملك عليك لسانك وليسعك بيتك وابك على خطيئتك ".
أخرجه ابن المبارك في " الزهد " رقم (134) وعنه أحمد (5 / 259) وكذا الترمذي (2 / 65) من طريق عبيد الله بن زحر عن علي بن يزيد عن القاسم عن أبي أمامة عن عقبة بن عامر الجهني قال: " قلت: يا رسول الله! ما النجاة؟ قال ... " فذكره. وقال: " حديث حسن ". وفيه إشارة إلى ضعف إسناده وهو من قبل ابن زحر وابن يزيد وهو الألهاني فإنهما ضعيفان وإنما حسنه لمجيئه من طرق أخرى، فقد أخرجه أحمد (4 / 148) من طريق معاذ بن رفاعة حدثني علي بن يزيد به . ثم أخرجه (4 / 158) من طريق ابن عياش عن أسيد بن عبد الرحمن الخثعمي عن فروة ابن مجاهد اللخمي قال: " لقيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال لي: " يا عقبة بن عامر! صل من قطعك وأعط من حرمك واعف عمن ظلمك ".
__________جزء : 2 /صفحہ : 551__________
__________جزء : 2 /صفحہ : 551__________
حدیث نمبر: 4837
4837 - وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: لَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: مَا النَّجَاةُ؟ فَقَالَ:"أَمْلِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ ، وَلْيَسَعْكَ بَيْتُكَ، وَابْكِ عَلَى خَطِيئَتِكَ"رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالتِّرْمِذِيُّ.
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات کی اور میں نے عرض کیا: نجات کا باعث کیا چیز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی زبان پر قابو رکھ، تیرا گھر تیرے لیے کافی ہونا چاہیے، اور اپنی خطاؤں پر رویا کر۔“ ضعیف، رواہ احمد و الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4837]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه أحمد (259/5 ح 22590) و الترمذي (2406 وقال: حسن)
٭ علي بن يزيد: ضعيف جدًا و تلميذه عبيد الله بن زحر ضعيف و للحديث شواھد ضعيفة .»
٭ علي بن يزيد: ضعيف جدًا و تلميذه عبيد الله بن زحر ضعيف و للحديث شواھد ضعيفة .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
حدیث نمبر: 22235
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ , حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ , عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ , عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ , عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ , عَنِ الْقَاسِمِ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , قَالَ: قَالَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ : قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَا النَّجَاةُ؟ قَالَ: " أَمْلِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ , وَلْيَسَعْكَ بَيْتُكَ , وَابْكِ عَلَى خَطِيئَتِكَ" .
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! مؤمن کی نجات کس طرح ہوگی؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے عقبہ! اپنی زبان کی حفاظت کرو اپنے گھر کو اپنے لئے کافی سمجھو اور اپنے گناہوں پر آہ بکاء کرو۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22235]
الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف، عبيدالله بن زحر وعلي بن يزيد ضعيفان
حدیث نمبر: 1392
«املك عليك لسانك وليسعك بيتك وابك على خطيئتك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اپنی زبان کو اپنے قابو میں رکھو، تمہارا گھر تمہارے لیے کشادہ ہونا چاہیے (یعنی بلاوجہ گھر سے باہر نہ نکلو) اور اپنے گناہوں پر رویا کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل م/حدیث: 1392]
”اپنی زبان کو اپنے قابو میں رکھو، تمہارا گھر تمہارے لیے کشادہ ہونا چاہیے (یعنی بلاوجہ گھر سے باہر نہ نکلو) اور اپنے گناہوں پر رویا کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل م/حدیث: 1392]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت] عن عقبة بن عامر. الصحيحة 890.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 14815
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا نَجَاةُ الْمُؤْمِنِ؟ فَقَالَ: احْفَظْ لِسَانَكَ، وَلْيَسَعْكَ بَيْتُكَ، وَابْكِ عَلَى خَطَئِكَ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مومن کی نجات کس چیز میں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی زبان کی حفاظت کرو، اپنے گھر کو تمہارے لیے کافی سمجھو، اور اپنی خطا پر روتے رہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14815]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 271، حدیث 743»