🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
206. بَابٌ صِفَةِ الصَّلَاةِ وَالتَّكْبِيرِ فِيهَا .
نماز کا طریقہ اور اس میں تکبیر کہنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 2804 (کل: 144 مقامات، 29 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2804، 1220، 2125، 2130، 2521، 2522، 2523، 2742، 2744
صحیح بخاری: 719، 722، 734، 795، 796، 3228
صحیح مسلم: 587، 913، 930، 932، 934، 935، 985، 1067
سنن ابوداود: 678، 848
سنن ترمذی: 51
سنن نسائی: 143، 815، 821، 846، 922، 1064، 1067
سنن ابن ماجہ: 428، 875، 876، 1000، 1001، 1239
بلوغ المرام: 330
سنن دارمی: 1303، 1345، 1347، 1348
مشکوۃ المصابیح: 282، 874، 875، 1086، 1092، 1138
مسند احمد: 3083، 7144، 7209، 7362، 7729، 7995، 8021، 8253، 8428، 8486، 8644، 8798، 9329، 9644، 9923، 10290، 12011، 12652، 12884، 13777، 13778، 19104، 19401، 19511
مسند الحمیدی: 1030
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 195، 386
مسند الشهاب: 1256، 1258، 1259
صحیح ابن خزیمہ: 5، 1561، 1575، 1576، 1693
اللؤلؤ والمرجان: 229، 234
المنتقى ابن الجارود: 317
مصنف ابن ابی شیبہ: 2616، 2617، 2618، 2619، 2620، 2623، 3852، 7839، 7840
سنن دارقطنی: 1285
الفتح الربانی: 1711، 1714، 2637
صحیح ابن حبان: 1038، 1039، 1907، 1908، 1909، 1911، 2173، 2179
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 166، 177
الجامع الكامل: 1621، 1622، 1986، 2065، 2072، 2282، 2309، 2313، 2321، 12118
السنن الكبرى للبيهقي: 386، 2607، 4969، 5129، 5167، 5168
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 705، 926، 2355، 2358، 2360، 2618، 3310، 4489، 7195
المعجم الکبیر للطبرانی: 10310، 11449
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 488، 3721، 5499، 5909
المعجم الاوسط: 2425
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 982
71 تا 80
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1258
1258 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو الْحَسَنِ الْفَارِضِيُّ، أنا أَبُو طَاهِرٍ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْقَاضِي، نا أَبُو حَفْصٍ، عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بِالْبَصْرَةِ، نا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ الْقَطَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ فِي الصَّلَاةِ مُقَدَّمُهَا، وَشَرُّهَا مُؤَخَّرُهَا، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ مُؤَخَّرُهَا، وَشَرُّهَا مُقَدَّمُهَا»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز میں مردوں کی صفوں میں سے بہترین صف ان کی آگے والی صف ہے اور بدتر صف ان کی پیچھے والی صف ہے۔ اور عورتوں کی صفوں میں سے بہترین صف ان کی پیچھے والی صف ہے اور بدتر صف ان کی آگے والی صف ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1258]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 440، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1561، والنسائي: 821، وأبو داود فى «سننه» برقم: 678، والترمذي فى «جامعه» برقم: 224، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1304، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1000، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2179، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1030، 1031، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7479، 8544»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1259
1259 - وأنا أَبُو الْحَسَنِ، عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُدِّيُّ، نا أَبُو الْحَسَنِ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا النَّيْسَابُورِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ النَّسَائِيُّ، أنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنا جَرِيرٌ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا، وَشَرُّهَا آخِرُهَا، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردوں کی صفوں میں سے بہترین صف ان کی پہلی صف ہے اور بدتر صف ان کی آخری صف ہے اور عورتوں کی صفوں میں سے بہترین صف ان کی آخری صف ہے اور بدتر صف ان کی پہلی صف ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1259]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 440، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1561، والنسائي: 821، وأبو داود فى «سننه» برقم: 678، والترمذي فى «جامعه» برقم: 224، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1304، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1000، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2179، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1030، 1031، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7479، 8544»
وضاحت: تشریح: -
اسلام نے مرد و زن کے باہمی اختلاط کو سخت ناپسند کیا ہے اور دونوں کو ایک دوسرے سے دور رہنے اور پردہ کرنے کی تاکید کی ہے۔ صفوں کی تقدیم و تاخیر کی فضیلت اور عدم فضیلت کا جو مسئلہ اس حدیث میں بیان کیا گیا ہے، وہ بھی اسی پس منظر کی رو سے ہے، کیونکہ عہد نبوی میں خواتین مسجد نبوی میں ہی آکر نماز با جماعت پڑھتی تھیں، اور ان کی صفیں مردوں کے آخر میں ہوتی تھیں۔ گیلری یا الگ گوشے کا انتظام نہیں تھا۔ اس لیے مردوں کی پہلی صف کو سب سے بہتر قرار دیا گیا، کیونکہ وہ عورتوں سے سب سے دور ہوتی ہیں اور عورتوں کی آخری صف کو سب سے بہتر فرمایا۔ کیونکہ یہ بھی مردوں سے سب سے دور ہوتی ہیں۔
اس کے برعکس مردوں کی آخری صف، عورتوں کی پہلی صف کے قریب اور عورتوں کی پہلی صف، مردوں کی آخری صف سے متصل ہوتی تھی، اس لیے انہیں بدتر قرار دیا۔ اس میں خیر (بہتر) اور شر (بدتر) سے مراد ثواب کی کثرت وقلت ہے۔ ورنہ نمازیوں کی کسی صف میں بھی شر (نقصان) کا پہلو نہیں ہے، ہر صف میں خیر ہی خیر ہے لیکن مذکورہ پہلو کی وجہ سے مردوں کی پہلی صف اور عورتوں کی آخری صف زیادہ اجر و ثواب کا باعث ہے۔ اور مردوں کی آخری صف اور عورتوں کی پہلی صف میں ثواب کم ہے۔ (ریاض الصالحین: 242)

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا الْعَلاءُ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ . ح وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا الْعَلاءُ . ح وَحَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَنَّ مَالِكًا حَدَّثَهُ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يَمْحُو اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا، وَيَرْفَعُ بِهِ الدَّرَجَاتِ؟!" قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عَلَى الْمَكَارِهِ، وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلاةِ بَعْدَ الصَّلاةِ، فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ، فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ" . لَفْظًا وَاحِدًا، غَيْرُ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ حُجْرٍ، قَالَ: فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ مَرَّةً، وَقَالَ يُونُسُ فِي حَدِيثِهِ: أَلا أُخْبِرُكُمْ بِمَا يَمْحُو اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا، وَلَمْ يَقُلْ: قَالُوا: بَلَى
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں جس سے اللہ تعالیٰ گناہ مٹا دیتا ہے اور درجات بلند کرتا ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، (ضرور فرمائیں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مشقّت اور تکلیف کے باوجود مکمل وضو کرنا، مساجد کی طرف زیادہ قدم چل کر جانا (‏‏‏‏یعنی مسجد دور ہونے کے باوجود نماز کے لیے مسجد آنا) اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا، یہی تمہارا جہاد ہے، یہی تمہارا جہاد ہے۔“ دونوں مرتبہ، «‏‏‏‏فَذَالِكُم’الرِّبَاطَ» ‏‏‏‏ ”یہی تمہارا جہاد ہے“ فرمایا۔ (حدیث کے راوی) علی بن حجر کی روایت میں «‏‏‏‏فَذَالِكُم’الرِّبَاطَ» ‏‏‏‏ ایک مرتبہ ہے۔ یونس بن عبد الاعلیٰ کی روایت میں «‏‏‏‏الا ادلكم» ‏‏‏‏ کی بجائے «‏‏‏‏اخبركم» ‏‏‏‏، ”میں تمہیں ایسے عمل کی خبر نہ دوں“ کے الفاظ ہیں۔ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی «‏‏‏‏بلىٰ» ‏‏‏‏ ”کیوں نہیں“، (ضرور بیان فرمائیں) کے الفاظ نہیں ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: الوضوء/حدیث: 5]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 251، 251، ومالك فى (الموطأ) برقم: 557، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 5، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1038، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 143، والترمذي فى (جامعه) برقم: 51، 52، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 428، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 386، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7329»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1561
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ ، حَدَّثَنَا الْعَلاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَسَهْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا، وَشَرُّهَا آخِرُهَا، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا، وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” مردوں کی بہترین صفیں پہلی ہیں اور بدترین آخری ہیں اور عورتوں کی بہترین صفیں پچھلی ہیں اور بدترین صفیں اگلی ہیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1561]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 440، ابن الجارود فى "المنتقى"، 347، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1561، 1693، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2179، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 819، وأبو داود فى (سننه) برقم: 678، والترمذي فى (جامعه) برقم: 224، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1000، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5209، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7479»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1575
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّمَا الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا صَلَّى فَكَبَّرَ، فَكَبِّرُوا، وَإِذَا رَكَعَ، فَارْكَعُوا، وَلا تَخْتَلِفُوا عَلَيْهِ، فَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَلا تَبْتَدِرُوا قَبْلَهُ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”يقينا امام اس لئے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے۔ لہٰذا جب وہ نماز پڑھانے کے لئے تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور اُس سے اختلاف نہ کرو (اس سے مختلف کام نہ کرو) جب وہ «‏‏‏‏سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ‏‏‏‏ کہے تو تم «‏‏‏‏رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ» ‏‏‏‏ کہو اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور تم اس سے پہلے جلدی نہ کرو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1575]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 722، 734، 780، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 409، وابن الجارود فى "المنتقى"، 213، 352، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 569، 570، 575، 1575، 1576، 1582، 1583، 1597، 1613، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1804، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 920، وأبو داود فى (سننه) برقم: 603، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3، 846، 851، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2314، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1243، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7265»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1576
نا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنِي عِيسَى ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا يَقُولُ: " لا تُبَادِرُوا الإِمَامَ، إِذَا كَبَّرَ الإِمَامُ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا قَالَ: غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ، فَقُولُوا: آمِينَ، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ، وَلا تُبَادِرُوا الإِمَامَ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں سکھاتے ہوئے فرمایا کرتے تھے: ”امام سے (کسی بھی کام میں) پہل اور جلدی نہ کرو ـ جب امام تکبیر کہہ لے تو تم بھی تکبیر کہو جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور جب وہ «‏‏‏‏غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِيّنَ» ‏‏‏‏ پڑھے تو تم آمین کہو اور جب وہ «‏‏‏‏سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ‏‏‏‏ کہے تو تم «‏‏‏‏رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ» ‏‏‏‏ کہو اور تم رکوع و سجود میں امام سے جلدی نہ کرو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1576]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 722، 734، 780، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 409، وابن الجارود فى "المنتقى"، 213، 352، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 569، 570، 575، 1575، 1576، 1582، 1583، 1597، 1613، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1804، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 920، وأبو داود فى (سننه) برقم: 603، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3، 846، 851، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2314، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1243، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7265»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1693
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا الْعَلاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا، وَشَرُّهَا آخِرُهَا، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا، وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” مردوں کی بہترین صفیں اگلی ہیں اور اُن کی بدترین صفیں پچھلی ہیں اور عورتوں کی بہترین صفیں پچھلی ہیں اور اُن کی بدترین صفیں اگلی ہیں -“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة النساء فى الجماعة/حدیث: 1693]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 440، ابن الجارود فى "المنتقى"، 347، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1561، 1693، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2179، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 819، وأبو داود فى (سننه) برقم: 678، والترمذي فى (جامعه) برقم: 224، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1000، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5209، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7479»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 229
229 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا قَالَ الإِمَامُ سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: اللهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ؛ فَإِنَّهُ مَنْ وَافَقَ قَوْلُهُ قَوْلَ الْمَلاَئِكَةِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب امام «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی“ کہے تو تم «اللّٰهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» ”اے اللہ! اے ہمارے رب! اور تیرے ہی لیے تمام تعریف ہے“ کہو کیونکہ جس کا یہ کہنا فرشتوں کے کہنے کے ساتھ ہو گا اس کے پچھلے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 229]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 125 باب فضل اللهم ربنا ولك الحمد»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 234
234 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولوا: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعُونَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امام اس لیے ہے کہ اس کی پیروی کی جائے، اس لیے جب وہ تکبیر کہے تو تم کہو، جب وہ رکوع کرے تو تم بھی کرو اور جب وہ «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهٗ» ”اللہ نے اس کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی“ کہے تو تم «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» ”اے ہمارے رب! اور تیرے ہی لیے تمام تعریف ہے“ کہو اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی کرو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 234]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 82 باب إيجاب التكبير وافتتاح الصلاة»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 317
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، قَالَ أَبِي ، عَنٍ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ فِي الصَّلاةِ مُقَدَّمُهَا، وَشَرُّهَا مُؤَخَّرُهَا"، لَعَلَّهَ قَالَ:" وَشَرُّ صُفُوفِ النِّسَاءِ فِي الصَّلاةِ مُقَدَّمُهَا وَخَيْرُهَا مُؤَخَّرُهَا" ، الشَّكُّ مِنْ أَبِي مُحَمَّدٍ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز میں مردوں کی بہترین صف پہلی اور بری صف آخری ہے۔ ابو محمد کہتے ہیں کہ شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: عورتوں کی سب سے بری صف پہلی اور بہترین صف آخری ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 317]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده حسن: له شواهد كثيرة عند مسلم (440) وغيره»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں