الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
225. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الدَّابَّةِ .
جانور پر نماز ادا کرنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 2986 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2986
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4965
حدیث نمبر: 2986
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ فِي التَّطَوُّعِ حَيْثُمَا تَوَجَّهَتْ بِهِ يُومِي إِيمَاءً يَجْعَلُ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنَ الرُّكُوعِ.
قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ، وَحَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَفِي إِسْنَادِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ.
قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ، وَحَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَفِي إِسْنَادِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر نفل نماز ادا کر لیتے تھے خواہ اس کا رخ جس بھی طرف ہو آپ اشارے کے ساتھ نماز ادا کرتے تھے، اور سجدے میں رکوع کی بہ نسبت زیادہ جھک جاتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر سے منقول حدیث ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے، اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ان دونوں کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلیٰ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2986]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11304، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5596»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
ترقیم عوامۃ: 5000 ترقیم الشثری: -- 5055
حدثنا عبدة، عن سعيد، عن قتادة، عن جابر بن زيد في الرجل تدركه الصلاة في الماء والطين، قال:" يومئ إيماء ويجعل السجود اخفض من الركوع"
سیدنا جابر بن زید رحمہ اللہ سے اس شخص کے متعلق روایت ہے جسے ایسی جگہ نماز کا وقت آ جائے جہاں پانی اور کیچڑ ہو، انہوں نے فرمایا: ”وہ اشارے سے نماز پڑھے گا اور (اشارے میں) سجدے کو رکوع کی نسبت زیادہ پست (نیچا) رکھے گا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5055]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5060، ترقيم محمد عوامة: 5000»
ترقیم عوامۃ: 8596 ترقیم الشثری: -- 8737
حميد بن عبد الرحمن، عن زهير، عن جابر، عن ابي جعفر، قال:" كان علي يصلي على راحلته حيث توجهت به، ويجعل السجود دون الركوع"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (حيثما).
(٢) في [ح، ط، هـ]: (الركوع أرفع من السجود).
(٣) ضعيف؛ لضعف جابر.
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہاپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو۔ وہ سجود کو رکوع سے زیادہ جھکا ہوا بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8737]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 8596»
حدیث نمبر: 4965
«كان يصلي على راحلته حيثما توجهت به فإذا أراد أن يصلي المكتوبة نزل فاستقبل القبلة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر نفل نماز پڑھ لیتے، خواہ وہ کسی بھی رخ چلے، لیکن جب فرض نماز پڑھنے کا ارادہ فرماتے تو اتر کر قبلہ رخ ہو جاتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4965]
”آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر نفل نماز پڑھ لیتے، خواہ وہ کسی بھی رخ چلے، لیکن جب فرض نماز پڑھنے کا ارادہ فرماتے تو اتر کر قبلہ رخ ہو جاتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4965]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن جابر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح