🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى .
چاشت کی نماز
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 3430 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3430، 3550
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3430
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنْتُ أَمُرُّ بِهَذِهِ الْآيَةِ فَمَا أَدْرِي مَا هِيَ؟ قَوْلُهُ: بِالْعَشِيِّ وَالْإِشْرَاقِ حَتَّى حَدَّثَتْنِي أُمُّ هَانِئٍ بِنْتُ أَبِي طَالِبٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهَا فَدَعَا بِوَضُوءٍ فِي جَفْنَةٍ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَثَرِ الْعَجِينِ فِيهَا فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّى الضُّحَى ثُمَّ قَالَ:" يَا أُمَّ هَانِئٍ هَذِهِ صَلَاةُ الْإِشْرَاقِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِي وَجَمَاعَةٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے میں یہ آیت «‏‏‏‏بالعشي والا شراق» ‏‏‏‏ تلاوت کیا کرتا تھا، لیکن مجھے یہ پتہ نہیں چلتا تھا کہ اس سے مراد کیا ہے؟ یہاں تک کہ سیدہ اُم ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہا نے مجھے یہ حدیث بیان کی: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک برتن میں وضو کا پانی منگوایا، جس میں مجھے آٹے کا نشان نظر آ رہا تھا، نبی اکر صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، پھر آپ نے چاشت کے وقت نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اُم ہانی! یہ نماز اشراق ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اس سیاق کے بغیر مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے، جسے علی بن مدینی اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ یحیی بن معین اور ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3430]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3550
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: الصَّلَاةُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الصَّوْمِ وَلَمْ يَكُنْ يُصَلِّي الضُّحَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بُكَيْرُ بْنُ عَامِرٍ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نماز ادا کرنا، میرے نزدیک روزہ رکھنے سے زیادہ پسندیدہ ہے (راوی بیان کرتے ہیں:) وہ چاشت کی نماز ادا نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بکیر بن عامر ہے، جسے امام أحمد نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3550]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبرانى من اسمه عبد الله، عبد الله بن مسعود الهذلي باب 8738»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں