🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
68. بَابُ لَا يَفْتِكُ مُؤْمِنٌ .
مؤمن دھوکہ سے حملہ نہیں کرتا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 344 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 344
سنن ابوداود: 2769
مصنف ابن ابی شیبہ: 40219
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2802
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 344
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى الزُّبَيْرِ فَقَالَ: أَلَا أَقْتُلُ لَكَ عَلِيًّا؟ قَالَ: لَا، وَكَيْفَ تَقْتُلُهُ وَمَعَهُ الْجُنُودُ؟ قَالَ: أَلْحَقُ بِهِ فَأَفْتِكُ بِهِ. فَقَالَ: لَا، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْإِيمَانَ قَيْدُ الْفَتْكِ، لَا يَفْتِكُ مُؤْمِنٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ.
حسن بصری بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: کیا میں آپ کے لئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو قتل نہ کر دوں؟ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں! تم انہیں کیسے قتل کر سکتے ہو؟ جبکہ اُن کے ساتھ لشکر موجود ہے؟ اس نے کہا: میں اُن کے ساتھ جا کے مل جاتا ہوں، اور پھر دھوکہ سے اُن پر حملہ کر دوں گا، تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”ایمان، دھوکے سے حملہ کرنے کے لئے بیڑی ہے، مؤمن دھوکہ سے حملہ نہیں کرتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرتا ہے، تاہم اس روایت میں اُس نے یہ کہا: ہے: حسن بصری نے ہمیں یہ بات بیان کی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 344]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 166/1 اورده المؤلف فى زوائد المسند 133، أخرجه مسند أحمد برقم: 1429»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2769
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُزَابَةَ، حَدَّثَنَا إِسْحَاق يَعْنِي ابْنَ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ الْهَمْدَانِيُّ، عَنْ السُّدِّيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْإِيمَانُ قَيَّدَ الْفَتْكَ لَا يَفْتِكُ مُؤْمِنٌ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان نے کسی کو دھوکہ سے قتل کرنے کو روک دیا، کوئی مومن دھوکہ سے قتل نہیں کرتا ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2769]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان نے دھوکے سے قتل کرنے کو بند کر دیا ہے، کوئی صاحب ایمان دھوکے سے قتل نہیں کر سکتا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2769]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 13615)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحج 76 (3278) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: معلوم ہوا کہ غفلت میں پڑے ہوئے شخص کو قتل کرنا درست نہیں اسی لئے کہا جاتا ہے کہ کعب بن اشرف کے قتل کا واقعہ اس حدیث میں فتک (غفلت میں قتل) کی ممانعت سے قبل کا ہے یا کعب کا قتل اس کی عہد شکنی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسلسل ہجو کرنے اور اس پر دوسروں کو ابھارنے کی وجہ سے تھا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (3548)
صححه الحاكم علٰي شرط مسلم (4/352 وسنده حسن) ووافقه الذھبي وللحديث شواھد

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38590 ترقیم الشثری: -- 40219
حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا اسباط بن نصر ، عن السدي ، عن ابيه ، عن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا يفتك مؤمن، الإيمان قيد الفتك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (قد).
(٢) مجهول؛ لجهالة والد إسماعيل السدي: وهو عبد الرحمن بن أبي كريمة، أخرجه أبو داود (٢٧٦٩)، والحاكم ٤/ ٣٥٣، والبخاري في التاريخ ١/ ٤٠٣، وابن أبي عاصم في الديات ص ٢٢، والمزي ١٧/ ٣٦٨، والخطيب ١٠/ ٣٨٧، وابن عساكر ٣٧/ ٣٩٩.

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مومن کسی کو دھوکے سے قتل نہیں کرتا ایمان نے دھوکے سے قتل کرنے کو روک دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40219]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة والد إسماعيل السدي: وهو عبد الرحمن بن أبي كريمة .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8129، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2769، والبزار فى «مسنده» برقم: 9714، ترقيم محمد عوامة: 38590»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2802
«الإيمان قيد الفتك لا يفتك مؤمن»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایمان دھوکے سے اچانک قتل کرنے کے راستے میں رکاوٹ ہے، کوئی مومن کسی کو دھوکے سے قتل نہیں کرتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2802]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [تخ د ك] عن أبي هريرة [حم] عن الزبير ومعاوية. إيمان أبي عبيد 36/65، المشكاة 3548.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں