الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ عِيَادَةِ الْمَرِيضِ .
بیمار کی عیادت کرنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 3761 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3761
سنن ابن ماجہ: 1442
الجامع الكامل: 3451
حدیث نمبر: 3761
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا فَقَدَ الرَّجُلَ مِنْ إِخْوَانِهِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ سَأَلَ عَنْهُ فَإِنْ كَانَ غَائِبًا دَعَا لَهُ وَإِنْ كَانَ شَاهِدًا زَارَهُ وَإِنْ كَانَ مَرِيضًا عَادَهُ، فَفَقَدَ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ فِي الْيَوْمِ الثَّالِثِ فَسَأَلَ عَنْهُ فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ تَرَكْنَاهُ مِثْلَ الْقَرْعِ لَا يَدْخُلُ فِي رَأْسِهِ شَيْءٌ إِلَّا خَرَجَ مِنْ دُبُرِهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عُودُوا أَخَاكُمْ" قَالَ فَخَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَعُودُهُ وَفِي الْقَوْمِ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَلَمَّا دَخَلْنَا عَلَيْهِ إِذَا هُوَ كَمَا وُصِفَ لَنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيْفَ تَجِدُكَ؟" قَالَ: مَا يَدْخُلُ فِي رَأْسِي شَيْءٌ إِلَّا خَرَجَ مِنْ دُبُرِي قَالَ:" وَمِمَّ ذَاكَ؟" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَرَرْتُ بِكَ وَأَنْتَ تُصَلِّي الْمَغْرِبَ فَصَلَّيْتُ مَعَكَ وَأَنْتَ تَقْرَأُ هَذِهِ السُّورَةَ: الْقَارِعَةُ مَا الْقَارِعَةُ إِلَى آخِرِهَا نَارٌ حَامِيَةٌ قَالَ: فَقُلْتُ: اللَّهُمَّ مَا كَانَ مِنْ ذَنْبٍ مُعَذِّبْنِي عَلَيْهِ فِي الْآخِرَةِ فَعَجِّلْ لِي عُقُوبَتَهُ فِي الدُّنْيَا، فَنَزَلَ بِي مَا تَرَى فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِئْسَ مَا قُلْتَ، أَلَا سَأَلَتَ اللَّهَ أَنْ يُؤْتِيَكَ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَيَقِيَكَ عَذَابَ النَّارِ؟" قَالَ: فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَا بِذَلِكَ وَدَعَا لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
قَالَ: فَقَامَ كَأَنَّمَا نَشِطَ مِنْ عِقَالٍ قَالَ: فَلَمَّا خَرَجْنَا قَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ حَضَضْتَنَا آنِفًا عَلَى عِيَادَةِ الْمَرِيضِ فَمَا لَنَا فِي ذَلِكَ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْمَرْءَ الْمُسْلِمَ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ يَعُودُ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ خَاضَ فِي الرَّحْمَةِ إِلَى حَقْوَيْهِ، فَإِذَا جَلَسَ عِنْدَ الْمَرِيضِ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ [ وَغَمَرَتِ الْمَرِيضَ الرَّحْمَةُ ] وَكَانَ الْمَرِيضُ فِي ظِلِّ عَرْشِهِ وَكَانَ الْعَائِدُ فِي ظِلِّ قُدْسِهِ، وَيَقُولُ اللَّهُ لِلْمَلَائِكَةِ: انْظُرُوا كَمِ احْتَسَبُوا عِنْدَ الْمَرِيضِ الْعُوَّادُ؟ قَالَ: تَقُولُ: أَيْ رَبِّ فَوَاقًا - إِنْ كَانَ احْتَبَسُوا فَوَاقًا - فَيَقُولُ اللَّهُ لِمَلَائِكَتِهِ: اكْتُبُوا لِعَبْدِي [ الْعَائِدِ ] عِبَادَةَ أَلْفِ سَنَةٍ قِيَامَ لَيْلِهِ وَصِيَامَ نَهَارِهِ، وَأَخْبَرُوهُ أَنِّي لَمْ أَكْتُبْ عَلَيْهِ خَطِيئَةً وَاحِدَةً قَالَ: وَيَقُولُ لِلْمَلَائِكَةِ: انْظُرُوا كَمِ احْتَسَبُوا؟ قَالَ: يَقُولُونَ: سَاعَةً - إِنْ كَانُوا احْتَسَبُوا سَاعَةً - فَيَقُولُ: اكْتُبُوا لَهُ دَهْرًا وَالدَّهْرُ عَشَرَةُ آلَافِ سَنَةٍ إِنْ مَاتَ قَبْلَ ذَلِكَ دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَإِنْ عَاشَ لَمْ يُكْتَبْ عَلَيْهِ خَطِيئَةٌ وَاحِدَةٌ، وَإِنْ كَانَ صَبَاحًا صَلَّى عَلَيْهِ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى يُمْسِيَ [وَكَانَ فِي خَرَافِ الْجَنَّةِ ] ، وَإِنْ كَانَ مَسَاءً صَلَّى عَلَيْهِ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى يُصْبِحَ، وَكَانَ فِي خِرَافِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ وَكَانَ رَجُلًا صَالِحًا وَلَكِنَّهُ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ مَتْرُوكٌ لِغَفْلَتِهِ.
قَالَ: فَقَامَ كَأَنَّمَا نَشِطَ مِنْ عِقَالٍ قَالَ: فَلَمَّا خَرَجْنَا قَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ حَضَضْتَنَا آنِفًا عَلَى عِيَادَةِ الْمَرِيضِ فَمَا لَنَا فِي ذَلِكَ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْمَرْءَ الْمُسْلِمَ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ يَعُودُ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ خَاضَ فِي الرَّحْمَةِ إِلَى حَقْوَيْهِ، فَإِذَا جَلَسَ عِنْدَ الْمَرِيضِ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ [ وَغَمَرَتِ الْمَرِيضَ الرَّحْمَةُ ] وَكَانَ الْمَرِيضُ فِي ظِلِّ عَرْشِهِ وَكَانَ الْعَائِدُ فِي ظِلِّ قُدْسِهِ، وَيَقُولُ اللَّهُ لِلْمَلَائِكَةِ: انْظُرُوا كَمِ احْتَسَبُوا عِنْدَ الْمَرِيضِ الْعُوَّادُ؟ قَالَ: تَقُولُ: أَيْ رَبِّ فَوَاقًا - إِنْ كَانَ احْتَبَسُوا فَوَاقًا - فَيَقُولُ اللَّهُ لِمَلَائِكَتِهِ: اكْتُبُوا لِعَبْدِي [ الْعَائِدِ ] عِبَادَةَ أَلْفِ سَنَةٍ قِيَامَ لَيْلِهِ وَصِيَامَ نَهَارِهِ، وَأَخْبَرُوهُ أَنِّي لَمْ أَكْتُبْ عَلَيْهِ خَطِيئَةً وَاحِدَةً قَالَ: وَيَقُولُ لِلْمَلَائِكَةِ: انْظُرُوا كَمِ احْتَسَبُوا؟ قَالَ: يَقُولُونَ: سَاعَةً - إِنْ كَانُوا احْتَسَبُوا سَاعَةً - فَيَقُولُ: اكْتُبُوا لَهُ دَهْرًا وَالدَّهْرُ عَشَرَةُ آلَافِ سَنَةٍ إِنْ مَاتَ قَبْلَ ذَلِكَ دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَإِنْ عَاشَ لَمْ يُكْتَبْ عَلَيْهِ خَطِيئَةٌ وَاحِدَةٌ، وَإِنْ كَانَ صَبَاحًا صَلَّى عَلَيْهِ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى يُمْسِيَ [وَكَانَ فِي خَرَافِ الْجَنَّةِ ] ، وَإِنْ كَانَ مَسَاءً صَلَّى عَلَيْهِ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى يُصْبِحَ، وَكَانَ فِي خِرَافِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ وَكَانَ رَجُلًا صَالِحًا وَلَكِنَّهُ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ مَتْرُوكٌ لِغَفْلَتِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ساتھیوں میں سے کسی شخص کو تین دن تک غیر موجود پاتے تھے تو اس کے بارے میں دریافت کرتے تھے اگر وہ غیر موجود ہوتا تھا، تو اس کے لئے دعا کر دیتے تھے، اور اگر وہ (شہر میں) موجود ہوتا تھا، تو اس سے ملنے کے لئے جاتے تھے، اور اگر وہ بیمار ہوتا تھا، تو آپ اس کی عیادت کے لئے جاتے تھے ایک مرتبہ آپ نے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو تیسرے دن غیر موجود پایا تو اس کے بارے میں دریافت کیا: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ہم نے اسے قرع (بے آب و گیاہ جگہ جہاں نباتات نہیں ہوتی ہیں) کی مانند پایا ہے کہ اس کے منہ میں جو چیز جاتی ہے، وہ اس کے شرم گاہ سے (پاخانے کی شکل میں) نکل جاتی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعض ساتھیوں سے فرمایا تم لوگ اپنے بھائی کی عیادت کرو راوی کہتے ہیں: ہم لوگ اس شخص کی عیادت کرنے کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے لوگوں میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے، جب ہم اس کے پاس پہنچے تو اس کی وہی حالت تھی جو ہمارے سامنے بیان کی گئی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا کیا حال ہے؟ اس نے عرض کی: میرے سر (یعنی منہ) میں جو چیز بھی جاتی ہے وہ میری شرمگاہ سے نکل جاتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس کی وجہ کیا ہے؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایک مرتبہ میں آپ کے پاس سے گزرا آپ اس وقت مغرب کی نماز پڑھا رہے تھے میں نے آپ کی اقتداء میں نماز ادا کی آپ نے اس میں سورة القارعہ کی تلاوت کی، تو میں نے یہ دعا کی: اے اللہ! میرے جس بھی گناہ کا مجھے آخرت میں عذاب ہونا ہے، تو مجھے اس گناہ کی سزا دنیا میں دے دے تو مجھے اس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے بہت غلط بات کہی ہے کیا تم اللہ تعالیٰ سے یہ دعا نہیں مانگ سکتے تھے کہ وہ تمہیں دنیا میں بھلائی عطا کرے اور آخرت میں بھی بھلائی عطا کرے اور تمہیں جہنم کے عذاب سے بچا لے؟ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو ہدایت کی، تو اس شخص نے یہ دعا کی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کے لئے دعا کی راوی بیان کرتے ہیں: تو وہ شخص یوں کھڑا ہوا جیسے اسے رسیوں سے چھڑا دیا گیا ہو راوی بیان کرتے ہیں: جب ہم وہاں سے نکلے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ہمیں کچھ دیر پہلے بیمار کی عیادت کرنے کی ترغیب دی تھی تو ہمیں اس کا کیا اجر و ثواب حاصل ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی مسلمان شخص اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کے لئے اپنے گھر سے نکلتا ہے، تو وہ تہبند باندھنے کے مقام تک رحمت میں ڈوبا رہتا ہے، اور جب وہ بیمار کے پاس بیٹھتا ہے، تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے، اور بیمار شخص عرش کے سائے میں ہوتا ہے، اور عیادت کرنے والا اس کی پاکی کے سائے میں ہوتا ہے اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتا ہے تم لوگ اس بات کا جائزہ لو کہ بیمار کے پاس عیادت کرنے والوں نے کتنے ثواب کی امید رکھی تو فرشتہ عرض کرتا ہے میرے پروردگار جتنی دیر میں اونٹنی کا دودھ لیا جاتا ہے خواہ وہ اتنی دیر کے لئے ثواب کی امید رکھے جتنی دیر میں اونٹنی کا دودھ لیا جاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتا ہے تم میرے عیادت کرنے والے بندے کے لئے ایک ہزار سال کی راتوں کی نوافل اور دن کے نفلی روزوں کی عبادت کا ثواب نوٹ کر لو اور اسے یہ بتا دو کہ میں اس کے خلاف ایک بھی گناہ کو نوٹ نہیں کروں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتا ہے: تم لوگ اس بات کا جائزہ لو کہ انہوں نے کتنے دیر تک ثواب کی امید رکھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں فرشتے کہتے ہیں: ایک گھڑی کے لئے۔ خواہ ایک گھڑی کے لئے انہوں نے ثواب کی امید رکھی ہو۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: تم اس کے لئے ایک زمانے تک کا ثواب نوٹ کر لو اور ایک زمانہ دس ہزار سال پر مشتمل ہوتا ہے، اور اگر وہ شخص اس سے پہلے انتقال کر گیا تو وہ جنت میں جائے گا، اور اگر وہ زندہ رہا تو اس کے خلاف ایک بھی گناہ کو نوٹ نہیں کیا جائے گا اگر صبح کا وقت ہو (یعنی جب وہ شخص عیادت کرنے کے لئے گیا تھا) تو شام ہونے تک ستر ہزار فرشتے اس شخص کے لئے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں اور وہ شخص جنت کے میوے چنتا رہتا ہے، اور اگر (عیادت کے لئے جانے) کا شام کا وقت ہو، تو ستر ہزار فرشتے صبح ہونے تک اس کے لئے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں تو وہ شخص (اس دوران) جنت کے میوے چنتا رہتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر ہے وہ ایک نیک شخص ہے، لیکن ضعیف الحدیث ہے، اور اپنی غفلت کی وجہ سے متروک قرار پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3761]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر ہے وہ ایک نیک شخص ہے، لیکن ضعیف الحدیث ہے، اور اپنی غفلت کی وجہ سے متروک قرار پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3761]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 1442
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ أَتَى أَخَاهُ الْمُسْلِمَ عَائِدًا، مَشَى فِي خَرَافَةِ الْجَنَّةِ حَتَّى يَجْلِسَ، فَإِذَا جَلَسَ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ، فَإِنْ كَانَ غُدْوَةً صَلَّى عَلَيْهِ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى يُمْسِيَ، وَإِنْ كَانَ مَسَاءً صَلَّى عَلَيْهِ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى يُصْبِحَ".
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کے لیے آئے وہ جنت کے کھجور کے باغ میں چل رہا ہے یہاں تک کہ وہ بیٹھ جائے، جب بیٹھ جائے، تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے، اگر صبح کے وقت عیادت کے لیے گیا ہو تو ستر ہزار فرشتے شام تک اس کے لیے دعا کرتے ہیں، اور اگر شام کا وقت ہو تو ستر ہزار فرشتے صبح تک اس کے لیے دعا کرتے ہیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1442]
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے پاس عیادت کے لیے آتا ہے تو وہ مریض کے پاس آ کر بیٹھنے تک جنت کے پھل چنتا آتا ہے۔ جب وہ بیٹھ جاتا ہے تو اس پر رحمت سایہ فگن ہو جاتی ہے۔ اگر (عیادت) صبح کے وقت ہو تو شام تک ستر ہزار فرشتے اسے دعائیں دیتے رہتے ہیں اور اگر شام کا وقت ہو تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اسے دعائیں دیتے رہتے ہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1442]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10211، ومصباح الزجاجة: 511)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الجنائز 7 (3098، 3099)، سنن الترمذی/الجنائز 2 (969)، مسند احمد (1/97، 120) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (3099)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 428
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (3099)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 428
ترقیم عوامۃ: 30250 ترقیم الشثری: -- 31613
حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن منصور ، عن هلال بن يساف ، عن ابي شعبة عن ابن عمر : انه كان يقول عند الركن [او الحجر] : ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول، أبو شعبة هو البكري من أهل البصرة لم يوثقه أحد، والخبر أخرجه عبد الرزاق (٨٩٦٤)، والطبراني في الدعاء (٨٥٦)، والفاكهي (٧١).
حضرت ابو شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان یہ دعا پڑھا کرتے تھے، ہمارے رب! دے ہمیں خوبی دنیا میں، اور آخرت میں خوبی اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31613]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8965، 8964، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31641، ترقيم محمد عوامة: 30250»
ترقیم عوامۃ: 30251 ترقیم الشثری: -- 31614
حدثنا ابو خالد ، عن ابن هرمز ، عن مجاهد ، عن ابن عباس قال: على الركن اليماني ملك يقول: آمين، فإذا مررتم به فقولوا: اللهم ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) سقط من: [جـ، ك].
(٣) ضعيف؛ ابن هرمز هو عبد اللَّه بن مسلم بن هرمز ضعيف، أخرجه الخطيب ١٢/ ٢٢٦، وورد مرفوعًا عند الفاكهي (٧٤)، وموقوفًا على مجاهد عند الأزرقي ١/ ٣٤١.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: کہ رکن یمانی پر ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو دعاؤں پر آمین کہتا ہے، پس جب بھی تم اس کے پاس سے گزرو تو یہ دعا پڑھو! اے اللہ! ہمارے رب دے ہمیں دنیا میں خوبی اور آخرت میں خوبی اور ہمیں جہنم کے عذا ب سے بچا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31614]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ ابن هرمز هو عبد اللَّه بن مسلم بن هرمز ضعيف .، ترقيم محمد عوامة: 30251»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 3451
3451. عن علي بن أبي طالب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من أتى أخاه المسلم عائداً مشى في خِرافة الجنة حتى يجلس، فإذا جلس غَمَرَتْه الرحمةُ، فإن كان غدوةً صلى عليه سبعون ألف ملك حتى يُمسي، وإن كان مساءً صلى عليه سبعون ألف ملك حتى يُصبح .
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه ابن ماجه (1442) وأبو داود (3099) كلاهما من طريق أبي معاوية، قال: حدثنا الأعمش، عن الحكم، عن عبدالرحمن بن أبي ليلى، عن علي فذكره واللفظ لابن ماجه، ولفظ أبي داود بمعناه.»
الحكم على الحديث:
صحيح