الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ عِيَادَةِ الْمَرِيضِ .
بیمار کی عیادت کرنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 3764 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3764
الادب المفرد: 522
صحیح الادب المفرد: 407
الجامع الكامل: 3453
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3963
حدیث نمبر: 3764
وَعَنْ أَبِي دَاوُدَ قَالَ: أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فَقُلْتُ: يَا أَبَا حَمْزَةَ إِنَّ الْمَكَانَ بَعِيدٌ، وَنَحْنُ يُعْجِبُنَا أَنْ نَعُودَكَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ يَعُودُ مَرِيضًا فَإِنَّمَا يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ، فَإِذَا قَعَدَ عِنْدَ الْمَرِيضِ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ" قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا لِلصَّحِيحِ الَّذِي يَعُودُ الْمَرِيضَ، فَالْمَرِيضُ مَا لَهُ؟ قَالَ:" تُحَطُّ عَنْهُ ذُنُوبُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَزَادَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا مَرِضَ الْعَبْدُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ" وَأَبُو دَاوُدَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ أَيْضًا.

بوداؤد بیان کرتے ہیں: میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: اے سیدنا ابوحمزہ! جگہ دور ہے، اور ہمیں یہ بات پسند ہے کہ ہم آپ کی عیادت کے لئے آئیں تو انہوں نے اپنا سر اٹھایا اور یہ بات بیان کی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کسی بیمار کی عیادت کرتا ہے وہ رحمت میں غوطہ لگاتا ہے، اور جب وہ بیمار کے پاس بیٹھا ہوا ہوتا ہے، تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے“۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ثواب اس تندرست کو حاصل ہوتا ہے ُ، جو بیمار کی عیادت کرتا ہے، تو بیمار کو کیا اجر حاصل ہو گا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے گناہ اس سے دور کر دیے جاتے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب بیمار شخص تین دن تک بیمار رہے، تو وہ اپنے گناہوں سے یوں نکل جاتا ہے، جس طرح اس دن تھا جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا“۔ ابوداؤد نامی راوی انتہائی ضعیف ہے، اور طبرانی کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن حکم بن ابان ہے، اور وہ بھی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3764]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12371، 13261، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8846، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 492، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3860/3»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 522
حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنَ حَزْمٍ،وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، فِي نَاسٍ مِنْ أَهْلِ الْمَسْجِدِ، عَادُوا عُمَرَ بْنَ الْحَكَمِ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِيَّ، قَالُوا: يَا أَبَا حَفْصٍ، حَدِّثْنَا، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: ”مَنْ عَادَ مَرِيضًا خَاضَ فِي الرَّحْمَةِ، حَتَّى إِذَا قَعَدَ اسْتَقَرَّ فِيهَا.“
ابو بکر بن حزم رحمہ اللہ، محمد بن منکدر رحمہ اللہ اور مسجد کے کچھ نمازیوں نے عمر بن حکم بن رافع انصاری رحمہ اللہ کی عیادت کی تو انہوں نے عمر سے کہا: اے ابو حفص! ہمیں کوئی حدیث سنائیں۔ انہوں نے کہا: میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے کسی مریض کی تیمار داری کی وہ رحمت میں پوری طرح گھس گیا یہاں تک کہ جب مریض کے پاس بیٹھ گیا تو گویا اس نے رحمت میں مستقل قرار پکڑ لیا۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 522]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14260، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2956، وأخرجه المستدرك للحاكم برقم: 501/1، وأخرجه البيهقي في الكبريٰ برقم: 533/3» انظر الصحيحة: 1929
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14260، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2956، وأخرجه المستدرك للحاكم برقم: 501/1، وأخرجه البيهقي في الكبريٰ برقم: 533/3» انظر الصحيحة: 1929
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 407
407/522 عن أبي بكر بن حزم ومحمد بن المنكدر في ناس من أهل المسجد عادوا عمر بن الحكم بن رافع الأنصاري. قالوا: يا أبا حفص! حدثنا. قال: سمعت جابر بن عبد الله قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول:" من عاد مريضاً خاض في الرحمة، حتى إذا قعد استقر فيها".
ابوبکر بن حزم اور محمد بن منکدر سے روایت ہے کہ وہ مسجد والوں میں سے کچھ لوگوں میں تھے انہوں نے عمر بن حکم بن رافع انصاری کی بیمار پرسی کی، انہوں نے کہا: اے ابوحفص! ہمیں کوئی حدیث سناؤ۔ انہوں نے کہا: میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا ہے انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا: ”جس شخص نے کسی مریض کی عیادت کی وہ رحمت میں داخل ہو جاتا ہے جب وہ وہاں بیٹھ جاتا ہے وہ رحمت کے سمندر میں جگہ بنا لیتا ہے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 407]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14260، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2956، وأخرجه المستدرك للحاكم برقم: 501/1، وأخرجه البيهقي في الكبريٰ برقم: 533/3» انظر الصحيحة: 1929
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14260، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2956، وأخرجه المستدرك للحاكم برقم: 501/1، وأخرجه البيهقي في الكبريٰ برقم: 533/3» انظر الصحيحة: 1929
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3453
3453. عن جابر بن عبدالله قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: من عاد مريضاً خاض في الرحمة، حتى إذا قعد استقرَّ فيها .
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الأدب المفرد (522) عن قيس بن حفص، قال: حدثنا خالد بن الحارث، قال: حدثنا عبد الحميد بن جعفر، قال: أخبرني أبي، أن أبا بكر بن حزم ومحمد بن المنكدر في ناس من أهل المسجد عادوا عمر بن الحكم بن رافع الأنصاري قالوا: يا أبا حفص! حدثنا. قال: سمعت جابر بن عبدالله يقول فذكر الحديث.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3963
«عائد المريض في مخرفة الجنة فإذا جلس عنده غمرته الرحمة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مریض کی عیادت کرنے والا جنت کے پھل چننے کی جگہ میں ہوتا ہے، پس جب وہ اس کے پاس بیٹھ جائے تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 3963]
”مریض کی عیادت کرنے والا جنت کے پھل چننے کی جگہ میں ہوتا ہے، پس جب وہ اس کے پاس بیٹھ جائے تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 3963]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [البزار] عن عبد الرحمن بن عوف. الصحيحة 1929»
قال الشيخ الألباني: صحيح