🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. بَابٌ فِي النِّفَاقِ وَعَلَامَاتِهِ وَذِكْرِ الْمُنَافِقِينَ .
نفاق اور اُس کی علامات کا بیان، نیز منافقین کا تذکره
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 412 (کل: 37 مقامات، 16 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 412، 413، 414، 415، 416
صحیح بخاری: 33، 2682، 2749، 6095
صحیح مسلم: 211، 212، 213
سنن نسائی: 5024، 5026
بلوغ المرام: 1282
مشکوۃ المصابیح: 55
مسند احمد: 6879، 8685، 9158، 10925
اللؤلؤ والمرجان: 38
الفتح الربانی: 9977، 9989
صحیح ابن حبان: 257
الجامع الكامل: 12629، 13544، 14882، 15035، 15037
السنن الكبرى للبيهقي: 11458، 12687، 12689، 20819
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4255
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6533
المعجم الاوسط: 7916
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 174
31 تا 37
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 414
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" آيَاتُ الْمُنَافِقِ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَنْفَلٌ الْعَوْفِيُّ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”منافق کی نشانیاں یہ ہیں: جب وہ بولے:، تو جھوٹ بولے:، جب وعدہ کرے، تو اُس کی خلاف ورزی کرے، اور جب اُسے امین بنایا جائے، تو وہ خیانت کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زنفل عوفی ہے، جو کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 414]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 8187، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8183»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 415
وَعَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قَالَ: دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِنْ خِلَالِ الْمُنَافِقِ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ"، فَخَرَجَا مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُمَا ثَقِيلَانِ، فَلَقِيتُهُمَا فَقُلْتُ: مَالِي أَرَاكُمَا ثَقِيلَيْنِ؟ فَقَالَا: حَدِيثًا سَمِعْنَاهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مِنْ خِلَالِ الْمُنَافِقِ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ". قَالَ: أَوَلَا سَأَلْتُمَاهُ؟ قَالَا: هِبْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: لَكِنِّي سَأَسْأَلُهُ، فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: لَقِيَنِي أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - وَهُمَا ثَقِيلَانِ، وَذَكَرْتُ مَا قَالَا، فَقَالَ:" قَدْ حَدَّثْتُهُمَا وَلَمْ أَضَعْهُ عَلَى الْمَوْضِعِ الَّذِي يَضَعَانِهِ، وَلَكِنَّ الْمُنَافِقَ إِذَا حَدَّثَ بِحَدِيثٍ وَهُوَ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ أَنَّهُ يَكْذِبُ، وَإِذَا وَعَدَ وَهُوَ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ أَنَّهُ يُخْلِفُ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ وَهُوَ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ أَنَّهُ يَخُونُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو النُّعْمَانِ عَنْ أَبِي وَقَّاصٍ، وَكِلَاهُمَا مَجْهُولٌ - قَالَهُ التِّرْمِذِيُّ - وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”منافق کی عادات میں یہ بات شامل ہے کہ جب وہ بولے:، تو غلط بیانی کرتا ہے، جب وعدہ کرے، تو اس کے خلاف کرتا ہے، اور جب اُسے امین بنایا جائے، تو خیانت کرتا ہے“۔ یہ دونوں حضرات، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھے، تو دونوں پریشان تھے، میری اُن دونوں حضرات سے ملاقات ہوئی، تو میں نے دریافت کیا: کیا وجہ ہے؟ میں آپ دونوں کو پریشان دیکھ رہا ہوں، اُنہوں نے بتایا: اس کی وجہ وہ حدیث ہے، جو ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”منافق کی عادات میں یہ بات شامل ہے کہ جب وہ بولے:، تو غلط بیانی کرتا ہے، جب وعدہ کرے، تو اُس کے خلاف کرتا ہے، اور جب اُسے امین بنایا جائے، تو خیانت کرتا ہے“۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا آپ دونوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال نہیں کیا؟ ان دونوں حضرات نے جواب دیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہیبت کی وجہ سے (ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال نہیں کیا) تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کروں گا، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور میں نے عرض کی: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی مجھ سے ملاقات ہوئی، وہ دونوں پریشان تھے، پھر میں نے اُن دونوں حضرات کی بات کا ذکر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اُن دونوں سے یہ بات بیان کی تھی، لیکن میں نے اُس کا وہ مفہوم مراد نہیں لیا تھا، جو ان دونوں نے مراد لیا ہے، اس سے مراد یہ ہے کہ منافق شخص، جب کوئی بات کرتا ہے، تو وہ دل میں یہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ وہ جھوٹ بولے: گا اور جب وہ کوئی وعدہ کرتا ہے، تو وہ دل میں یہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ وہ اس کی خلاف ورزی کرے گا، اور جب اُسے امین بنایا جاتا ہے، تو وہ دل میں یہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ وہ خیانت کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے ابونعمان نے ابووقاص سے روایت کیا ہے اور یہ دونوں راوی مجہول ہیں، یہ بات امام ترمذی نے نقل کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 415]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 416
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ فَهُوَ مُنَافِقٌ، وَإِنْ كَانَ فِيهِ خَصْلَةٌ فَفِيهِ خَصْلَةٌ مِنَ النِّفَاقِ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین چیزیں، جس شخص میں ہوں گی، وہ منافق ہو گا، اور اگر کسی میں اُن میں سے کوئی ایک چیز ہو گی، تو اُس میں نفاق کی خصلت ہو گی، جب وہ بولے:، تو جھوٹ بولے:، جب اُسے امین بنایا جائے، تو خیانت کرے اور جب کوئی وعدہ کرے، تو اس کے خلاف کرے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہیں اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 416]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 86، أخرجه سنن النسائي برقم: 5023، وأخرجه مسند البزار برقم: 1662»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4255
«في المنافق ثلاث خصال: إذا حدث كذب وإذا وعد أخلف وإذا ائتمن خان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”منافق میں تین خصلتیں ہیں: جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے، اور جب امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الفاء./حدیث: 4255]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [البزار] عن جابر. الصحيحة 1998: حم، م - أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6533
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْعَلَاءَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: آيَةُ الْمُنَافِقِ ثَلَاثٌ، وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى وَزَعَمَ أَنَّهُ مُسْلِمٌ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”منافق کی تین علامتیں ہیں، اگرچہ وہ روزہ رکھتا ہو، نماز پڑھتا ہو اور یہ دعویٰ کرتا ہو کہ وہ مسلمان ہے: جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب اسے امانت دار بنایا جائے تو خیانت کرے اور جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی کرے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6533]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 33، 2536، 5744، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 59، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2631، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5021، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10542، وأخرجه فتح الباري برقم: 798، 2598، وأخرجه مسند البزار برقم: 2544، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 257، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2250، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 224، 724، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7843، 8624، وأخرجه شرح السنة برقم: 36، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2337، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6502»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7916
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، نَا أَبُو يَحْيَى ، ثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ الْخَطَّابِ الْمَدَنِيُّ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ثَلَاثٌ فِي الْمُنَافِقِ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ شَبَابَةُ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منافق میں تین خصلتیں ہوتی ہیں: جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے، اور جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اور اس میں شبابہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7916]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه يوسف بن الخطاب وهو مجهول «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 108» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 256»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة يوسف بن الخطاب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 174
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو.
قُلْتُ: حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا، وَلَفْظُهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَرْبَعُ خِلَالٍ مَنْ كُنَّ فِيهِ كَانَ مُنَافِقًا خَالِصًا: مَنْ إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ، وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ، وَمَنْ كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنْهُنَّ كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنَ النِّفَاقِ ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ، ثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فِي الْمُنَافِقِ ثَلَاثٌ خِلَالٍ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ ".
قَالَ الْبَزَّارُ: وَهَذَا لَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَيُوسُفُ مَجْهُولٌ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی حدیث کے مثل ارشاد فرمایا۔
میں کہتا ہوں کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی حدیث صحیحین اور دیگر کتب میں ان الفاظ کے ساتھ مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار خصلتیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں وہ پائی جائیں وہ پکا منافق ہے: جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی کرے، جب معاہدہ کرے تو دھوکہ دے اور جب جھگڑا کرے تو بدزبانی پر اتر آئے؛ اور جس شخص میں ان میں سے کوئی ایک خصلت ہوگی اس میں نفاق کی ایک خصلت ہوگی۔“
امام بزار رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”منافق میں تین خصلتیں پائی جاتی ہیں: جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے اور جب اسے امین بنایا جائے تو خیانت کرے۔“
امام بزار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے اور اس کا راوی یوسف مجہول ہے۔
امام ابن حبان رحمہ اللہ نے بھی اسے اپنی صحیح میں امام ابو یعلیٰ موصلی رحمہ اللہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإيمان/حدیث: 174]
تخریج الحدیث: «(174/1) أخرجه صحيح البخاري برقم: 3007، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 58، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2632، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5020، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6729، 6825، 6840، وأخرجه فتح الباري برقم: 33، وأخرجه مسند البزار برقم: 1662، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 255»
«(174/2) أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7912، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 413»

الحكم على الحديث:
طريق جابر ضعيف؛ لجهالة يوسف بن الخطاب، والمتن صحيح من حديث عبد الله بن عمرو
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں