🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. بَابٌ فِي النِّفَاقِ وَعَلَامَاتِهِ وَذِكْرِ الْمُنَافِقِينَ .
نفاق اور اُس کی علامات کا بیان، نیز منافقین کا تذکره
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 417 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 417
مصنف ابن ابی شیبہ: 27269
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 417
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: اعْتَبِرُوا الْمُنَافِقِينَ بِثَلَاثٍ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - تَصْدِيقَ ذَلِكَ فِي كِتَابِهِ: (وَمِنْهُمْ مَنْ عَاهَدَ اللَّهَ لَئِنْ آتَانَا مِنْ فَضْلِهِ) إِلَى آخِرِ الْآيَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”تین چیزوں کے حوالے سے منافقین کا اندازہ کر لو! جب وہ بولے:، تو جھوٹ بولے:، جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے اور جب عہد کرے، تو عہد شکنی کرے، اللہ تعالیٰ نے اس کی تصدیق میں اپنی کتاب میں یہ نازل کیا ہے: ”ان میں سے کچھ لوگ وہ ہیں، جو اللہ تعالیٰ سے یہ عہد کرتے ہیں کہ اگر وہ ہمیں اپنے فضل کے تحت دیدے“۔ یہ آیت کے آخر تک ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 417]

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26125 ترقیم الشثری: -- 27269
حدثنا غندر ، عن شعبة ، عن سماك ، عن صبيح بن عبد الله ، عن عبد الله بن عمرو قال: ثلاث من كن فيه فهو منافق: إذا حدث كذب، وإذا وعد اخلف، وإذا اؤتمن خان، قال: وتلا هذه الآية: ومنهم من عاهد الله لئن آتانا من فضله إلى قوله نفاقا في قلوبهم إلى قوله وبما كانوا يكذبون.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) مجهول؛ لجهالة صبيح بن عبد اللَّه، أخرجه ابن جرير في التفسير (١٠/ ١٩٢).

حضرت صبیح بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تین چیزیں ایسی ہیں جس میں بھی پائی جائیں تو وہ منافق ہوگا۔ جب وہ بات کرے تو جھوٹ بولے، اور جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی کرے اور جب امانت رکھوائی جائے تو خیانت کرے اور آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ ترجمہ: ”اور انہیں میں وہ لوگ بھی ہیں جنھوں نے اللہ سے یہ عہد کیا تھا کہ اگر وہ اپنے فضل سے ہمں ی نوازے گا تو ہم ضرور صدقہ کریں گے اور یقینا نیک لوگوں میں شامل ہوجائیں گیں لیکن جب اللہ نے ان کو اپنے فضل سے نوازا تو اس میں بخل کرنے لگے اور منہ موڑ کر چل دئیے۔ نتیجہ یہ کہ اللہ نے سزا کے طور پر نفاق ان کے دلوں میں اس دن تک کے لئے جما دیا جس دن وہ اللہ سے جا کر ملیں گے، کیونکہ انہوں نے اللہ سے جو وعدہ کیا تھا اس کی خلاف ورزی کی اور کیونکہ وہ جھوٹ بولا کرتے تھے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27269]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة صبيح بن عبد اللَّه .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 34، 2459، 3178، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 58، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 254، 255، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5035 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8681، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4688، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2632 (م)، 2632، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18912، 20145، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6886، 6983، 6998، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 322، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27268، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14375، 14376، 14377، ترقيم محمد عوامة: 26125»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں