الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. بَابٌ فِي الطَّوَافِ وَالرَّمَلِ وَالِاسْتِلَامِ .
طواف کرنا رمل کرنا اور استلام کرنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 5475 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 1014
مصنف ابن ابی شیبہ: 8937
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6359
حدیث نمبر: 5475
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يَقُولُ لِابْنِ عُمَرَ: مَا لِي لَا أَرَاكَ تَسْتَلِمُ إِلَّا هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ: الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَّ؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِنْ أَفْعَلْ فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ اسْتِلَامَهُمَا يَحُطُّ الْخَطَايَا".
قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنْ طَافَ أُسْبُوعًا يُحْصِيهِ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَ لَهُ كَعِدْلِ رَقَبَةٍ".
قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَا رَفَعَ رَجُلٌ قَدَمًا وَلَا وَضَعَهَا إِلَّا كُتِبَ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَحُطَّ عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ، وَرُفِعَ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنْ طَافَ أُسْبُوعًا يُحْصِيهِ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَ لَهُ كَعِدْلِ رَقَبَةٍ".
قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَا رَفَعَ رَجُلٌ قَدَمًا وَلَا وَضَعَهَا إِلَّا كُتِبَ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَحُطَّ عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ، وَرُفِعَ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
عبداللہ بن عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں: انہوں نے اپنے والد کو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ کہتے ہوئے سنا: کیا وجہ ہے؟ کہ میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ صرف ان دو ارکان یعنی حجر اسود اور رکن یمانی کا استلام کرتے ہیں؟ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا میں ایسا کرتا ہوں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ان دونوں کا استلام گناہوں کو ختم کر دیتا ہے“۔ انہوں نے یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص گنتی کر کے سات چکر لگاتا ہے اور پھر دو رکعت ادا کرتا ہے، تو یہ اس کے لئے غلام آزاد کرنے کی مانند ہے“۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، جو شخص ایک قدم اٹھاتا ہے اور ایک قدم رکھتا ہے، تو اس کے عوض میں اسے دس نیکیاں ملتی ہیں اور اس کے دس گناہ ختم ہوتے ہیں اور اس کے دس درجات بلند ہوتے ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5475]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5475]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5688، 5689)، اخرجه احمد فى المسند (4462)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4448، 27863، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5040»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 1014
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الْفَوَارِسِ الْحِمْصِيُّ، بأَصْبَهَانَ، حَدَّثَنَا بَكَّارُ ابْنُ الْحَسَنِ بْنِ عُثْمَانَ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ مُسَافِرٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:"مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُشَاكُ شَوْكَةً إِلا كَتَبَ اللَّهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَكَفَّرَ عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَرَفَعَ لَهُ بِهَا عَشْرَ دَرَجَاتٍ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حَمَّادٍ، إِلا رَوْحٌ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”مسلمان کو اگر کانٹا بھی چبھ جائے تو اللہ تعالیٰ اس کے عوض دس نیکیاں لکھ دیتا ہے اور دس برائیاں دور کر دیتا ہے اور دس درجے بلند کر دیتا ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الرقاق/حدیث: 1014]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2240، 2460، 5773، والطبراني فى «الصغير» برقم: 702
قال الهيثمي: وفيه روح بن مسافر وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 304)»
قال الهيثمي: وفيه روح بن مسافر وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 304)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم عوامۃ: 8790 ترقیم الشثری: -- 8937
حدثنا هشيم، عن العوام، قال: ثنا رجل من بني اسد، عن عبد الله بن عمرو ، انه قال: " من صلى على النبي صلى الله عليه وسلم كتبت له عشر حسنات، او حط عنه عشر سيئات، ورفع له عشر درجات"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في: [هـ] (العواء).
(٢) في [ب، ط]: (عمرو).
(٣) في [ب]: (كتب).
(٤) في [س، ز، هـ]: (أو).
(٥) مجهول.
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جس شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجا اس کے لئے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں، اس کے دس گناہ معاف کئے جاتے ہیں اور اس کے دس درجے بلند کئے جاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8937]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33952، ترقيم محمد عوامة: 8790»
حدیث نمبر: 4348
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا يَسْتَلِمُ إِلَّا هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ الْيَمَانِيَّ وَالْأَسْوَدَ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صرف دو کونوں یعنی رکن یمانی اور حجراسود کا استلام کیا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4348]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1269، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3533 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3533»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1269
حدیث نمبر: 5709
مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَيْضًا نَحْوُهُ وَفِيهِ مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ مِنْ أُمَّتِكَ صَلَاةً كَتَبَ اللَّهُ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ وَمَحَا عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ وَرَفَعَ لَهُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ وَرَدَّ عَلَيْهِ مِثْلَهَا
۔ (دوسری سند) سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، پھر اس طرح کی روایت بیان کی، البتہ اس میں یہ تفصیل ہے: آپ کی امت میں سے جس نے آپ پر درود بھیجا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس نیکیاں لکھے گا، اس کی دس برائیاں معاف کر ے گا، اس کے دس درجات بلند کرے گا اور اسی طرح کا درود اس پر لوٹائے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5709]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، ابو معشر ضعيف، ثم انه لم يدرك اسحاق بن كعب، واسحاق مجھول الحال، أخرجه بنحوه ابوے علي: 1425، والطبراني في الكبير: 4721، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16352 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16465»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 3815
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُشَاكُ بِشَوْكَةٍ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ وَكَفَّرَ عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ وَرَفَعَ لَهُ بِهَا عَشْرَ دَرَجَاتٍ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ مُسَافِرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ مُسَافِرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس بھی مسلمان کو اگر کوئی کانٹا بھی لگتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے حق میں دس نیکیاں نوٹ کرتا ہے اس کے دس گناہ ختم کر دیتا ہے، اور اس کی وجہ سے اس شخص کے دس درجات بلند کرتا ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی روح بن مسافر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3815]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی روح بن مسافر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3815]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 5317، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4669، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2261»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6359
«من صلى علي واحدة صلى الله عليه عشر صلوات وحط عنه عشر خطيئات ورفع له عشر درجات»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس پر دس بار رحمت بھیجتا ہے، اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجے بلند کر دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6359]
”جس نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس پر دس بار رحمت بھیجتا ہے، اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجے بلند کر دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6359]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خد ن ك] عن أنس. المشكاة 922، الترغيب 2/277: حب.»
قال الشيخ الألباني: صحيح