🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
166. بَابُ لَا يَدْخُلُ الدَّجَّالُ وَلَا الطَّاعُونُ الْمَدِينَةَ .
دجال اور طاعون، مدینہ میں داخل نہیں ہوں گے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 5833 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5833، 5827
صحیح بخاری: 2130، 6714، 7331
صحیح مسلم: 3325
سنن دارمی: 2611
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1593
اللؤلؤ والمرجان: 866
الجامع الكامل: 10625
المعجم الاوسط: 9086
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5833
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْقَرَّاظِ أَنَّهُ سَمِعَ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولَانِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ فِي مَدِينَتِهِمْ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي صَاعِهِمْ، وَبَارِكْ فِي مُدِّهِمْ، اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ عَبْدُكَ، وَخَلِيلُكَ، وَإِنِّي عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَإِنَّ إِبْرَاهِيمَ سَأَلَكَ لِأَهْلِ مَكَّةَ، وَإِنِّي أَسْأَلُكَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ كَمَا سَأَلَكَ إِبْرَاهِيمُ لِمَكَّةَ، وَمِثْلَهُ مَعَهُ إِنَّ الْمَدِينَةَ مُشَبَّكَةٌ بِالْمَلَائِكَةِ عَلَى كُلِّ نَقْبٍ مِنْهَا مَلَكَانِ يَحْرُسَانِهَا لَا يَدْخُلُهَا الطَّاعُونُ، وَلَا الدَّجَّالُ مَنْ أَرَادَهَا بِسُوءٍ أَذَابَهُ اللَّهُ كَمَا يَذُوبُ الْمِلْحُ فِي الْمَاءِ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعبداللہ قراظ بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! اہل مدینہ کے لئے ان کے شہر میں برکت رکھ دے اور ان کے صاع میں ان کے لئے برکت رکھ دے اور ان کے مد میں ان کے لئے برکت رکھ دے اے اللہ! سیدنا ابراہیم علیہ السلام تیرے بندے اور تیرے خلیل تھے اور میں تیرا بندہ اور تیرا رسول ہوں سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے تجھ سے اہل مکہ کے لئے دعا مانگی تھی اور میں تجھ سے اہل مدینہ کے لئے دعا مانگتا ہوں جو اس کی مانند ہے، جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کے لئے مانگی تھی اور اس کے ہمراہ مزید ہو، بے شک مدینہ ملائکہ کے گھیرے میں ہے اس کے ہر راستے پر دو فرشتے موجود ہیں جو اس کی حفاظت کرتے ہیں اس میں طاعون داخل نہیں ہو سکتا اور دجال داخل نہیں ہو سکتا جو شخص اس کے بارے میں برائی کا ارادہ کرے گا اللہ تعالی اسے (جہنم کی آگ میں) یوں گھول دے گا جس طرح نمک پانی میں حل ہو جاتا ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا ایک حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5833]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1593 و 8355)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8173، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8672، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2679»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2130
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِي مِكْيَالِهِمْ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي صَاعِهِمْ، وَمُدِّهِمْ يَعْنِي أَهْلَ الْمَدِينَةِ".
مجھ سے عبداللہ بن مسلمہ قعنبی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے اسحٰق بن عبداللہ بن ابی طلحہ نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اے اللہ! انہیں ان کے پیمانوں میں برکت دے، اے اللہ! انہیں ان کے صاع اور مد میں برکت دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد اہل مدینہ تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2130]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اہل مدینہ کے ناپ تول میں برکت دے، نیز ان کے صاع اور مد میں بھی خیر و برکت عطا فرما۔“ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2130]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6714
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِي مِكْيَالِهِمْ، وَصَاعِهِمْ، وَمُدِّهِمْ".
ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہمیں امام مالک نے خبر دی، انہیں اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اے اللہ! ان کے «كيل» پیمانے میں ان کے صاع اور ان کے مد میں برکت عطا فرما۔“ [صحيح البخاري/كتاب كفارات الأيمان/حدیث: 6714]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بایں الفاظ میں دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِي مِكْيَالِهِمْ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي صَاعِهِمْ، وَمُدِّهِمْ» ”اے اللہ! ان کے پیمانے، ان کے صاع اور ان کے مد میں برکت عطا فرما۔“ [صحيح البخاري/كتاب كفارات الأيمان/حدیث: 6714]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7331
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِي مِكْيَالِهِمْ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي صَاعِهِمْ وَمُدِّهِمْ"، يَعْنِي: أَهْلَ الْمَدِينَةِ.
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا، ان سے امام مالک نے، ان سے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اے اللہ! ان مدینہ والوں کے پیمانہ میں انہیں برکت دے اور ان کے صاع اور مد میں انہیں برکت دے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد اہل مدینہ (کے صاع و مد) سے تھی (مدنی صاع اور مد کو بھی تاریخی عظمت حاصل ہے)۔ [صحيح البخاري/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 7331]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِي مِكْيَالِهِمْ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي صَاعِهِمْ، وَمُدِّهِمْ» ”اے اللہ! اہل مدینہ کے پیمانے میں برکت عطا فرما۔ اے اللہ! ان کے صاع اور مد میں بھی برکت عنایت کر۔“ [صحيح البخاري/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 7331]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1368 ترقیم شاملہ: -- 3325
حدثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ فِيمَا قُرِئَ عَلَيْهِ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِي مِكْيَالِهِمْ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي صَاعِهِمْ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي مُدِّهِمْ ".
اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ان (اہل مدینہ) کے لیے ان کے ناپنے کے پیمانے میں برکت عطا فرما، ان کے صاع میں برکت عطا فرما۔ اور ان کے مد میں برکت عطا فرما۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3325]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِي مِكْيَالِهِمْ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي صَاعِهِمْ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي مُدِّهِمْ» ”اے اللہ! ان کے (اہل مدینہ کے) پیمانہ میں برکت فرما، ان کے صاع میں برکت فرما اور ان کے مد میں برکت فرما۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3325]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1368
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2611
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَنَفِيُّ الْمَدَنِيُّ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِي مِكْيَالِهِمْ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي صَاعِهِمْ وَمُدِّهِمْ" يَعْنِي: الْمَدِينَةَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: ”اے اللہ! ان کے پیمانوں میں برکت دے، ان کے صاع اور مد میں برکت دے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد اہلِ مدینہ تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2611]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 2617] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2130] ، [مسلم 1368] ، [ابن حبان 3746] ، [مشكل الآثار 97/2] ، [التمهيد لابن عبدالبر 278/1]
وضاحت: (تشریح حدیث 2610)
صاع اور مد اناج، غلے کو مانپنے کے پیمانے ہیں جو آج بھی سعودی عرب میں معروف ومشہور ہیں۔
اس دعا کا مقصد یہ تھا کہ الله تعالیٰ اہلِ مدینہ کی تجارت میں برکت دے اور خوشحالی نصیب فرما، اور بھی متعدد دعائیں مدینہ اور اہلِ مدینہ کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیں جو قبول ہوئیں، اور آج مدینہ منورہ مکہ مکرمہ ہی کی طرح منبع اسلام اور خیر و برکت کا نمونہ بنا ہوا ہے، اور الله تعالیٰ حرمین شریفین کو ہمیشہ قائم دائم رکھے، اور اپنی برکتوں و رحمتوں کا یہاں نزول فرماتا رہے، اور ہمیشہ یہاں امن و امان رہے، سب کو مامون و محفوظ رکھے، آمین۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: لم يحكم عليه المحقق
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1593
وَحَدَّثَنِي يَحْيَى بْن يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِي مِكْيَالِهِمْ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي صَاعِهِمْ وَمُدِّهِمْ" ، يَعْنِي أَهْلَ الْمَدِينَةِ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے پروردگار! برکت دے مدینہ والوں کی ناپ میں، اور برکت دے ان کے صاع میں، اور مد میں۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1593]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1867، 2130، 2889، 3367، 4083، 4084، 5425، 6714، 7306، 7331، 7333، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1365، 1366، 1367، 1368، 1393، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3725، 3745، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4255، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3922، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2617، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3115، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10069، وأحمد فى «مسنده» برقم: 13582، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17170، 17172، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 37380، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6313، فواد عبدالباقي نمبر: 45 - كِتَابُ الْجَامِعِ-ح: 1»

الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 866
866 صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رضي الله عنه، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: اللهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِي مِكْيَالِهِمْ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِي صَاعِهِمْ وَمُدِّهِمْ يَعْنِي أَهْلَ الْمَدِينَةِ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ان کے پیمانوں میں برکت دے، اے اللہ! انہیں ان کے صاع اور مد میں برکت دے۔“ آپ کی مراد اہل مدینہ تھے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 866]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 34 كتاب البيوع: 53 باب بركة صاع النبي ومدهم»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10625
10625- عن أنس بن مالك أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: اللهم بارك لهم في مكيالهم، وبارك لهم في صاعهم ومدهم.يعني أهل المدينة.
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏متفق عليه: رواه مالك في الجامع (1) عن إسحاق بن عبدالله بن أبي طلحة الأنصاري، عن أنس فذكره.ورواه البخاري في الاعتصام (7331)، ومسلم في الحج (1368) كلاهما من طريق مالك به.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5827
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ اكْفِهِمْ مَنْ دَهَمَهُمْ بِبَأْسٍ - يَعْنِي أَهْلَ الْمَدِينَةِ - وَلَا يُرِيدُهَا أَحَدٌ بِسُوءٍ إِلَّا أَذَابَهُ اللَّهُ كَمَا يَذُوبُ الْمِلْحُ فِي الْمَاءِ"، قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ آخِرِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! تو اس شخص کے حوالے سے ان لوگوں کے لئے کفایت کر لے جو انہیں مشکل کا شکار کرتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد اہل مدینہ تھے (آپ نے فرمایا:) جو بھی شخص اس (یعنی مدینہ منورہ) کے بارے میں برائی کا ارادہ کرے گا اللہ تعالٰی اسے (جہنم میں) یوں گھول دے گا جس طرح نمک پانی میں حل ہو جاتا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: صحیح میں اس روایت کا آخری حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5827]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1132»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں