🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ أُضْحِيَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی قربانی کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 5966 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5966
سنن دارقطنی: 4761
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5966
عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ مَوْجُوءَيْنِ خَصِيَّيْنِ فَقَالَ: أَحَدُهُمَا عَمَّنْ شَهِدَ بِالتَّوْحِيدِ وَلِي بِالْبَلَاغِ، وَالْآخَرُ عَنْهُ، وَعَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ. قَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ كَفَانَا الْمَئُونَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَلَفْظُهُ عِنْدَهُ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو ایسے دنبے ذبح کیے جن کی سفیدی سیاہی پر غالب تھی، اور وہ دونوں خصی تھے، آپ نے ارشاد فرمایا: ان دونوں میں سے ایک ہر اس شخص کی طرف سے ہے، جو توحید کی اور میری طرف سے تبلیغ کر دینے کی گواہی دے اور دوسرا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اہل بیت کی طرف سے تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف سے کفایت کر دی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی نقل کردہ سند حسن ہے اور روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5966]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (8/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23348»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4676 ترقیم الرسالہ : -- 4761
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا أَبِي ، نَا أَبُو سُحَيْمٍ الْمُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنَّهُ ضَحَّى بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ، أَحَدُهُمَا عَنْ أُمَّتِهِ، وَالآخَرُ عَنْهُ وَعَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ نے دو سفید و سیاہ رنگ کے مینڈھوں کو ذبح کیا تھا، ان میں سے ایک آپ کی امت کی طرف سے تھا اور دوسرا آپ کی طرف سے اور آپ کے اہل خانہ کی طرف سے تھا۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4761]
ترقیم العلمیہ: 4676
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1089، 1546، 1547، 1548، 1551، 1714، 1715، 2951، 2986، 4353، 5553، 5554، 5558، 5564، 5565، 7399، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 690، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2618، 2619، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2743، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1742، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 468، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 546، 821، 1494، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2917، 2968، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1225، 1226، 1227، 1249، 1250، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2734، 4761، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5091، 5242»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں