الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ كَسْبِ الْحَجَّامِ ، وَغَيْرِهِ .
پچھنے لگانے والے اور دیگر لوگوں کی کمائی کا حکم
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 6437 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6437
شمائل ترمذی: 362
مصنف ابن ابی شیبہ: 22268
حدیث نمبر: 6437
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا طِيبَةَ فَحَجَمَهُ، قَالَ: فَسَأَلَهُ:" كَمْ ضَرِيبَتُكَ؟". قَالَ: ثَلَاثَةٌ آصُعٍ. فَوَضَعَ عَنْهُ صَاعًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مِنْ رِوَايَةِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي وَحْشِيَّةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قَيْسٍ، وَقِيلَ: إِنَّهُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مِنْ رِوَايَةِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي وَحْشِيَّةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قَيْسٍ، وَقِيلَ: إِنَّهُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوطیبہ کو بلایا انہوں نے آپ کو پچھنے لگائے راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تمہارا اخراج کتنا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: تین صاع، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاع معاف کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ
یہ روایت جعفر بن ابووحشیہ کے حوالے سے سلیمان بن قیس سے منقول ہے اور ایک قول کے مطابق جعفر نے ان سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6437]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1777) اخرجه احمد فى المسند (353/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14395، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3608، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2735/1»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 362
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا حَجَّامًا فَحَجَمَهُ وَسَأَلَهُ: «كَمْ خَرَاجُكَ؟» فَقَالَ: ثَلَاثَةُ آصُعٍ، فَوَضَعَ عَنْهُ صَاعًا وَأَعْطَاهُ أَجْرَهُ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگی لگانے والے کو بلایا اور سینگی لگوائی اور اس سے پوچھا کہ تیرا روزانہ کا محصول (ٹیکس) کتنا ہے؟ تو اس نے عرض کیا: تین صاع، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاع کم کروا دیا اور اس کو مزدوری بھی عطا کر دی۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى حجامة رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 362]
تخریج الحدیث: { «حسن» }:
اس روایت کی سند محمد بن عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ (ضعیف عند الجمہور) کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن مسند احمد (353/3) میں اس کا ایک صحیح شاہد ہے، جس کے ساتھ یہ حسن یا صحیح ہے۔ نیز دیکھئے حدیث سابق: 359
اس روایت کی سند محمد بن عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ (ضعیف عند الجمہور) کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن مسند احمد (353/3) میں اس کا ایک صحیح شاہد ہے، جس کے ساتھ یہ حسن یا صحیح ہے۔ نیز دیکھئے حدیث سابق: 359
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
ترقیم عوامۃ: 21380 ترقیم الشثری: -- 22268
حدثنا علي بن مسهر ، عن ابن ابي ليلى ، عن نافع ، عن ابن عمر ان ابا طيبة حجم النبي صلى الله عليه وسلم فساله: كم خراجك؟ قال: ثلاثة آصع. قال: فوضع عنه من خراجه صاعا، واعطاه اجره.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (و).
(٢) في [ز]: (وسأله).
(٣) في [أ، ح]: (ثلاث).
(٤) في [أ، هـ]: (أجرًا).
(٥) ضعيف؛ ابن أبي ليلى ضعيف، أخرجه أبو يعلى في معجم شيوخه (٣٢٢)، والترمذي في الشمائل (٣٦٣)، والخطيب (٤/ ٢٧٩).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ابو طیبہ نامی حجام سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگوائے اور اس سے پوچھا تیرا خراج (مالکوں کو دی جانے والی مقررہ رقم) کتنا ہے؟ اس نے عرض کیا تین صاع۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے خراج میں سے ایک صاع کم کروا دیا اور اس کو اس کی اجرت عطا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22268]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ ابن أبي ليلى ضعيف .»
«أخرجه الترمذي فى «الشمائل» برقم: 363، ترقيم محمد عوامة: 21380»
«أخرجه الترمذي فى «الشمائل» برقم: 363، ترقيم محمد عوامة: 21380»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف