🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
104. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّيْنِ .
ادھار کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 6627 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6627
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 646
الجامع الكامل: 8103
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6627
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ جَاهَدْتُ بِنَفْسِي وَمَالِي فَقُتِلْتُ صَابِرًا مُحْتَسِبًا مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ أَدْخُلُ الْجَنَّةَ؟ قَالَ:" نَعَمْ" فَأَعَادَ ذَلِكَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا قَالَ:" نَعَمْ إِنْ لَمْ يَكُنْ عَلَيْكَ دَيْنٌ لَيْسَ عِنْدَكَ وَفَاؤُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اگر میں اپنی جان اور مال کے ہمراہ جہاد میں حصہ لیتا ہوں اور صبر کرنے والے کے طور پر، ثواب کی امید رکھنے والے کے طور پر دشمن کی طرف رخ کر کے، پیٹھ پھیرے بغیر رہتے ہوئے قتل ہو جاتا ہوں، تو کیا میں جنت میں داخل ہو جاؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اس شخص نے دو یا تین مرتبہ اس بات کو دہرایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! بشرطیکہ تمہارے ذمہ کوئی ایسا قرض نہ ہو کہ جس کی ادائیگی کی کوئی صورت تمہارے پاس نہ ہو۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے امام أحمد کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6627]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1337) اخرجه احمد فى المسند (325/3 و 352 و373)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14081»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 646
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَرَأَيْتَ إِنْ ضَرَبْتُ بِسَيْفِي هَذَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا مُقْبِلا غَيْرَ مُدْبِرٍ أَيُكَفِّرُ اللَّهُ عَنِّي خَطَايَايَ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، فَلَمَّا أَدْبَرَ قَالَ:" تَعَالَ، هَذَا جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ يَقُولُ: إِلا أَنْ يَكُونَ عَلَيْكَ دَيْنٌ".
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا کہنے لگا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کا کیا خیال ہے اگر میں اپنی تلوار اللہ کے راستے میں صبر کرنے والا، خالص نیت، مقابلہ کرنے والا بھاگنے والا نہیں بن کر چلاؤں تو کیا میرے گناہ معاف ہو جائیں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“ تو جب آدمی واپس ہوا (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ بلایا) اور کہا: ”جبرئیل علیہ السلام آئے ہیں انہوں نے کہا ہے مگر یہ کہ تجھ پر قرض ہو۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب الجهاد/حدیث: 646]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، الامارہ، باب من قتل فی سبیل اللہ کفرت خطایاہ الا الدین، رقم: 1885.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8103
8103- عن أنس بن مالك أن رجلا قال: يا رسول الله إن قتلت في سبيل الله صابرا محتسبا أدخل الجنة؟ فقال النبي صلى الله عليه وسلم: نعم، فلما ولى قال: إلا الدين.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه البزار (7328) عن محمد بن يحيى بن عدي، حدثنا محمد بن عبد الله الأنصاري، عن أبيه (هو عبد الله بن المثنى)، عن ثمامة، عن أنس فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں