🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ نِكَاحِ الْمُحْرِمِ .
احرام والے شخص کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7413 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7413
مسند عبداللہ بن عمر: 50
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 773
سنن دارقطنی: 3650، 3651
الجامع الكامل: 4848
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7413
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلَا يُنْكَحُ، وَلَا يَخْطُبُ، وَلَا يُخْطَبُ عَلَيْهِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ، وَغَيْرِهِ خَلَا قَوْلَهُ:" وَلَا يُخْطَبُ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ مَوْقُوفًا عَلَى أَبَانِ بْنِ عُثْمَانَ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَلَا يُخْطَبُ عَلَى نَفْسِهِ، وَلَا مَنْ سِوَاهُ". وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”احرام والا شخص نکاح نہیں کرے گا، اس کا نکاح نہیں کروایا جائے گا، وہ نکاح کا پیغام نہیں دے گا، اور اسے نکاح کا پیغام نہیں دیا جائے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ اور دیگر کتابوں میں مذکور ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”نکاح کا پیغام نہیں دیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اسے اختصار کے ساتھ ابان بن عثمان پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اسے اس کی اپنی ذات یا اس کے علاوہ کسی اور کے حوالے سے شادی کا پیغام نہیں دیا جائے گا“
امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اور امام طبرانی کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7413]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 1409، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 840، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3276، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1841، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1966، وأخرجه مسند أحمد برقم: 464، 535، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1823، 2198»

الحكم على الحديث:
إسناده موقوف صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 50
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْمُحْرِمُ لا يَنْكِحُ وَلا يُنْكِحُ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”احرام والا نہ (خود) نکاح کرے اور نہ (کسی دوسرے کا) نکاح کرائے۔“ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 50]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم: النكاح: باب تحريم نكاح المحرم وكراهة خطبته: رقم الحديث: 1409»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 773
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، كَانَ يَقُولُ: " لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يَخْطُبُ عَلَى نَفْسِهِ وَلَا عَلَى غَيْرِهِ"
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: نہ نکاح کرے محرم اور نہ پیغام بھیجے اپنا اور نہ غیر کا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 773]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14215، 14328، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 4247، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3650، 3651، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13130، 13131، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4200، والشافعي فى «الاُم» ‏‏‏‏ برقم: 78/5، والشافعي فى «المسنده» برقم: 526/1، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 72»

الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3593 ترقیم الرسالہ : -- 3650
نَا أَبُو طَالِبٍ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ الْحَافِظُ ، نَا هِلالُ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا النُّفَيْلِيُّ ، نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمُحْرِمُ لا يَنْكِحُ، وَلا يُنْكِحُ، وَلا يَخْطُبُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حالت احرام والا شخص نہ خود نکاح کر سکتا ہے، نہ کسی کا نکاح کروا سکتا ہے، اور نہ ہی نکاح کا پیغام دے سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3650]
ترقیم العلمیہ: 3593
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 721، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 14313، 14328، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3650، 3651، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 13130، 13131، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 4200»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3594 ترقیم الرسالہ : -- 3651
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُوهُسْتَانِيُّ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ كَاسِبٍ ، نَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: لا أَعْلَمُهُ إِلا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلا يُنْكِحُ، وَلا يَخْطُبُ، وَلا يَخْطُبُ عَلَى غَيْرِهِ" .
نافع، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے طور پر یہ بات نقل کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حالت احرام والا شخص نہ خود نکاح کر سکتا ہے، نہ کسی کا نکاح کروا سکتا ہے، نہ کسی کو (اپنی) شادی کا پیغام دے سکتا ہے، نہ کسی کی طرف سے شادی کا پیغام دے سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3651]
ترقیم العلمیہ: 3594
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 721، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 14313، 14328، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3650، 3651، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 13130، 13131، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 4200»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4848
4848. عن ابن عمر، عن النبيّ صلى الله عليه وسلم قال: المحرِمُ لا يَنْكِحِ، وَلا يُنْكِحُ، وَلا يَخْطُبُ.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الدارقطني (3650) عن أبي طالب أحمد بن نصر الحافظ، حدثنا هلال بن العلاء، حدثنا النفيلي، حدثنا مسلم بن خالد، حدثنا إسماعيل ابن أمية، عن نافع، عن ابن عمر، فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں