🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَزْلِ .
عزل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7580 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7580
مسند احمد: 26706
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1103، 6972
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7580
وَعَنْ زَائِدَةَ بْنِ عُمَيْرٍ الطَّائِيِّ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: كَيْفَ تَرَى فِي الْعَزْلِ؟ فَقَالَ: إِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِيهِ شَيْئًا فَهُوَ كَمَا قَالَ وَإِلَّا فَإِنِّي أَقُولُ فِيهِ: (نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ) مَنْ شَاءَ عَزَلَ وَمَنْ شَاءَ تَرَكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا زَائِدَةَ بْنَ عُمَيْرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
زائدہ بن عمیر طائی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: عزل کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ انہوں نے فرمایا: اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں کوئی بات کہی ہے، تو وہ ویسا ہی ہے جس طرح آپ نے ارشاد فرمایا ہے، ورنہ میری اپنی رائے یہ ہے کہ (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تمہاری بیویاں تمہارے کھیت ہیں تم اپنے کھیت میں جیسے چاہو آؤ“۔ تو جو شخص چاہے وہ عزل کر لے اور جو شخص چاہے اسے ترک کر دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف زائدہ بن عمیر کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7580]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1193) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12663)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26706
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ ابْنِ سَابِطٍ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223 , قَالَ:" صِمَامًا وَاحِدًا" .
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی تفسیر میں تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں سو تم اپنے کھیت میں جس طرح آنا چاہو آسکتے ہو، فرمایا کہ اگلے سوراخ میں ہو (خواہ مرد پیچھے سے آئے یا آگے سے) [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26706]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1103
حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ سُرَيْجٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ:" أَبْعَرَ رَجُلٌ امْرَأَتَهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، فَقَالُوا: أَبْعَرَ فُلَانٌ امْرَأَتَهُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ": {نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ} [البقرة: 223]
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں ایک شخص نے اپنی زوجہ سے پیچھے کی جانب سے جماع کیا، تو لوگوں نے (بطورِ اعتراض) کہا کہ ”فلاں شخص نے اپنی بیوی سے پیچھے کی جانب سے جماع کیا ہے“، جس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیتِ مبارکہ نازل فرمائی: ﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ﴾ ”تمہاری بیویاں تمہارے لیے کھیتی ہیں، پس تم اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1103]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هذا إسناد ضعيف واهٍ. رجاله مقبولون سوى الحارث بن سريج فهو تالف عندهم. نعم، هو أجلُّ من أن يكذب إن شاء الله؛ فقد كان فقيها عالمًا له شأن، لكنه ضعيف الرواية فاحش الوهم. هذا هو التحقيق بشأنه»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1435، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2977، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1925، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 575، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10864، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 4399، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 6117، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 366، 367، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7586، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1098»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6972
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ قَالَ: سِمَامٌ وَاحِدٌ، سِمَامٌ وَاحِدٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (آیتِ مبارکہ کی تلاوت کرتے ہوئے) فرمایا: ” ﴿تمہاری بیویاں تمہارے لیے کھیتی ہیں، پس تم اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ﴾ “ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید وضاحت فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”(بشرطیکہ) راستہ ایک ہی ہو، راستہ ایک ہی ہو (یعنی دخول صرف جائے ولادت ہی میں کیا جائے)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 6972]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2979، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26061، 26103، 26158، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1119، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6936»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں