🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
77. بَابُ الْحَضَانَةِ .
پرورش کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7702 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7702
مسند احمد: 857
الفتح الربانی: 7279
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6719
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7702
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مَكَّةَ خَرَجَ عَلِيٌّ عَلَيْهِ السَّلَامُ بِابْنَةِ حَمْزَةَ فَاخْتَصَمَ فِيهَا عَلِيٌّ وَجَعْفَرٌ وَزَيْدٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عَلِيٌّ: ابْنَةُ عَمِّي، وَأَنَا أَخْرَجْتُهَا وَقَالَ جَعْفَرُ: ابْنَةُ عَمِّي وَخَالَتُهَا عِنْدِي وَقَالَ زَيْدٌ: ابْنَةُ أَخِي، وَكَانَ زَيْدٌ مُؤَاخِيًا لِحَمْزَةَ آخَى بَيْنَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِزَيْدٍ:" أَنْتَ مَوْلَايَ وَمَوْلَاهَا" وَقَالَ لِعَلِيٍّ:" أَنْتَ أَخِي وَصَاحِبِي" وَقَالَ لِجَعْفَرٍ:" أَشْبَهْتَ خَلْقِي وَخُلُقِي وَهِيَ إِلَى خَالَتِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے نکلے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کو لے کے آئے اس بچی کے بارے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے اپنا مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا تھا کہ یہ میرے چچا کی بیٹی ہے، اور میں اسے لے کے آیا ہوں سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا تھا کہ یہ میرے چچا کی بیٹی ہے، اور اس کی خالہ میری بیوی ہے سیدنا زید رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا تھا کہ یہ میرے بھائی کی بیٹی ہے (راوی بیان کرتے ہیں:) سیدنا زید رضی اللہ عنہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے بنے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم میرے اور اس لڑکی کے ساتھ نسبت والاء رکھتے ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم میرے بھائی اور میرے ساتھی ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ سے فرمایا تم ظاہری شکل و صورت اور اخلاق میں میرے ساتھ مشابہت رکھتے ہو یہ بچی اس کی خالہ کو ملے گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7702]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعلى فى المسند (2379) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4661) اخرجه احمد فى المسند (2040)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2041»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 857
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ يَعْنِي ابْنَ عَامِرٍ ، أخبرنا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنا، وَجَعْفَرٌ، وَزَيْدٌ، قَالَ: فَقَالَ لِزَيْدٍ:" أَنْتَ مَوْلَايَ"، فَحَجَلَ، قَالَ: وَقَالَ لِجَعْفَرٍ:" أَنْتَ أَشْبَهْتَ خَلْقِي وَخُلُقِي"، قَالَ: فَحَجَلَ وَرَاءَ زَيْدٍ، قَالَ: وَقَالَ لِي:" أَنْتَ مِنِّي، وَأَنَا مِنْكَ"، قَالَ: فَحَجَلْتُ وَرَاءَ جَعْفَرٍ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں، سیدنا جعفر اور سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا فیصلہ کرتے ہوئے فرمایا: ”زید! آپ ہمارے مولیٰ (آزاد کردہ غلام) ہیں، جعفر! آپ تو صورت اور سیرت میں میرے مشابہہ ہیں، اور علی! آپ مجھ سے ہیں اور میں آپ سے ہوں۔“ (یہ سن کر) سیدنا زید رضی اللہ عنہ خوشی سے ایک پاؤں پر اچھلنے لگے، پھر سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ سیدنا زید رضی اللہ عنہ کے پیچھے اچھلنے لگے، اور میں سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کے پیچھے اچھلنے لگا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 857]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة هانئ بن هانئ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7279
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا خَرَجْنَا مِنْ مَكَّةَ اتَّبَعَتْنَا ابْنَةُ حَمْزَةَ فَنَادَتْ يَا عَمِّ يَا عَمِّ فَأَخَذْتُ بِيَدِهَا فَنَاوَلَتْهَا فَاطِمَةُ قُلْتُ دُونَكِ ابْنَةَ عَمِّكِ فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ اخْتَصَمْنَا فِيهَا أَنَا وَزَيْدٌ وَجَعْفَرٌ فَقُلْتُ أَنَا أَخَذْتُهَا وَهِيَ ابْنَةُ عَمِّي وَقَالَ زَيْدٌ ابْنَةُ أَخِي وَقَالَ جَعْفَرٌ ابْنَةُ عَمِّي وَخَالَتُهَا عِنْدِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِجَعْفَرٍ أَشْبَهْتَ خُلُقِي وَخَلْقِي وَقَالَ لِزَيْدٍ أَنْتَ أَخُونَا وَمَوْلَانَا وَقَالَ لِي أَنْتَ مِنِّي وَأَنَا مِنْكَ ادْفَعُوهَا إِلَى خَالَتِهَا فَإِنَّ الْخَالَةَ أُمٌّ فَقُلْتُ أَلَا تُزَوِّجُهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ إِنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم مکہ سے نکلے، حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی ہمارے پیچھے چل پڑی اور آواز دی: میرے چچا جان! میرے چچا جان! سو میں نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور اسے فاطمہ رضی اللہ عنہا کے حوالے کرتے ہوئے کہا: یہ تیرے چچا کی بیٹی ہے، اس کو اپنی نگہداشت میں رکھ۔ جب ہم مدینہ پہنچے تو اس کے بارے میں، زید رضی اللہ عنہ اور جعفر رضی اللہ عنہ تینوں جھگڑنے لگے۔ میں نے کہا: میں اس کو لے کر آیا ہوں اور یہ میرے چچا کی بیٹی ہے۔ زیدنے کہا: یہ میرے بھائی کی بیٹی ہے اور جعفر نے کہا: یہ میرے چچا کی بیٹی ہے اور اس کی خالہ میری بیوی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (فیصلہ کرتے ہوئے) جعفر سے فرمایا: تو پیدائشی اور اخلاقی اوصاف میں میرے مشابہ ہے۔ زید سے فرمایا: تو ہمارا بھائی اور دوست ہے۔ اور مجھ (علی) کو فرمایا: تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں۔ اس طرح کرو کہ یہ بچی اس کی خالہ کے حوالے کر دو، کیونکہ خالہ ماں ہی ہوتی ہے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے شادی کیوں نہیں کرلیتے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ میری رضاعی بھتیجی ہے۔ [الفتح الربانی/بيان تربية الأطفال/حدیث: 7279]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه الحاكم: 3/ 120، وابويعلي: 526، والبزار: 744، وأخرجه ابوداود دون ذكر فضائل الثلاثة: 2280، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 770 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 770»
وضاحت: فوائد: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ماں کے بعد بچے کی سب سے زیادہ حقدار اس کی خالہ ہے، جیسا کہ شارح ابوداود علامہ عظیم آبادی رحمتہ اللہ علیہ نے کہا: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بچے یا بچی کی پرورش کے سلسلہ میں اس کی خالہ، اس کی ماں کے قائم مقام ہے۔ اس بات پر تو اجماع ہو چکا ہے کہ اس سلسلے میں ماں سب سے زیادہ مستحق ہے اور اس حدیث میں دی گئی تشبیہ سے معلوم ہوتا ہے کہ بچے کی خالہ، اس کے باپ، نانیوں اور پھوپھیوں سے زیادہ مستحق ہے۔ (عون المعبود)

الحكم على الحديث:
اسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6719
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَجَعْفَرٌ وَزَيْدٌ فَقَالَ لِزَيْدٍ: أَنْتَ أَخُونَا وَمَوْلَانَا. قَالَ: فَحَجَلَ، ثُمَّ قَالَ لِجَعْفَرٍ: أَشْبَهْتَ خَلْقِيَ وَخُلُقِيَ. قَالَ: فَحَجَلَ وَرَائِي حَجْلَ زَيْدٍ، ثُمَّ قَالَ لِي: أَنْتَ مِنِّي وَأَنَا مِنْكَ. قَالَ: فَحَجَلَ وَرَائِي حَجْلَ جَعْفَرٍ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں، سیدنا جعفر اور سیدنا زید رضی اللہ عنہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم ہمارے بھائی اور ہمارے مولیٰ (آزاد کردہ غلام) ہو“، تو وہ (خوشی کے مارے) ایک پاؤں پر اچھلنے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم صورت اور سیرت میں میرے مشابہ ہو“، تو وہ بھی سیدنا زید رضی اللہ عنہ کی طرح اچھلنے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں“، تو میں بھی سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کی طرح (فرطِ مسرت سے) اچھلنے لگا“۔ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6719]
تخریج الحدیث: «لم أقف على سندي ابن أبي شيبة وأبي يعلى؛ والحديث بهذا اللفظ معروف من طريق إسرائيل عن أبي إسحاق عن هانئ بن هانئ عن علي (مسند أحمد 857)، وقال محققوه: إسناده ضعيف لحال هانئ بن هانئ؛ وقوله لعلي «أنت مني وأنا منك» ولجعفر «أشبهت خلقي وخلقي» ولزيد «أنت أخونا ومولانا» في صحيح البخاري من حديث البراء (من الحفظ)»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة حال هانئ بن هانئ، وأصله في صحيح البخاري من حديث البراء
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں