الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابٌ [ الرَّجْعَةِ ] .
رجوع کرنے کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7757 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
سنن دارمی: 2374
مشکوۃ المصابیح: 3428
سنن سعید بن منصور: 2204
صحیح ابن حبان: 4391
السنن الكبرى للبيهقي: 14880
المعجم الکبیر للطبرانی: 10958
1 تا 10
حدیث نمبر: 7757
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: حَفِظْتُ لَكُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتًّا:" لَا طَلَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ نِكَاحٍ، وَلَا عَتَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مِلْكٍ، وَلَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ، وَلَا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ، وَلَا صَمْتَ يَوْمٍ إِلَى اللَّيْلِ، وَلَا وِصَالَ فِي الصِّيَامِ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ لَا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ، وَلَا صَمْتَ يَوْمٍ إِلَى اللَّيْلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْعِتْقِ وَالنُّذُورِ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ لَا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ، وَلَا صَمْتَ يَوْمٍ إِلَى اللَّيْلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْعِتْقِ وَالنُّذُورِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے تمہارے لئے اللہ کے رسول سے چھ باتیں یاد رکھیں ہیں: ”طلاق دینا صرف نکاح کے بعد ہوتا ہے غلام آزاد کرنا صرف ملکیت کے بعد ہوتا ہے معصیت کے بارے میں نذر کو پورا کرنا لازم نہیں ہوتا بالغ ہونے کے بعد یتیمی ثابت نہیں ہوتی رات تک خاموش رہنے (یعنی چپ کے روزے) کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اور روزے رکھتے ہوئے صوم وصال نہیں رکھا جائے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس میں سے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے بالغ ہونے کے بعد یتیمی ثابت نہیں ہوتی اور رات تک خاموش رہنے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس سے پہلے غلام آزاد کرنے اور نذر سے متعلق باب میں اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7757]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس سے پہلے غلام آزاد کرنے اور نذر سے متعلق باب میں اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7757]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (266)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2374
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ، وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گناه و معصیت کی نذر کو پورا نہ کرنا چاہیے اور نہ اس نذر کو پورا کرے جس کا ابنِ آدم کو اختیار (یعنی قدرت) نہیں ہوتا ہے۔“ [سنن دارمي/من النذور و الايمان/حدیث: 2374]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2382] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1641] ، [أبوداؤد 3316] ، [نسائي 3860] ، [ابن ماجه 2124] ، [ابن حبان 4391] ، [الحميدي 851]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1641] ، [أبوداؤد 3316] ، [نسائي 3860] ، [ابن ماجه 2124] ، [ابن حبان 4391] ، [الحميدي 851]
وضاحت: (تشریح حدیث 2373)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ گناہ کی بات میں نذر نہیں ہے، جیسے کوئی اپنے بچے کو ذبح کرنے یا عید کے دن روزہ رکھنے کی نذر مانے تو ایسی نذر کو پورا کرنا واجب نہیں، اور اہلِ حدیث و حنفیہ کے نزدیک نذرِ معصیت کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے، کیونکہ مسلم شریف کی روایت میں وضاحت ہے کہ جو شخص کسی گناہ کی نذر مانے اس کا کفارہ، قسم کا کفارہ ہے۔
شافعیہ کے نزدیک ایسی نذر میں کفارہ نہیں ہے، اور صحیح پہلا قول ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ گناہ کی بات میں نذر نہیں ہے، جیسے کوئی اپنے بچے کو ذبح کرنے یا عید کے دن روزہ رکھنے کی نذر مانے تو ایسی نذر کو پورا کرنا واجب نہیں، اور اہلِ حدیث و حنفیہ کے نزدیک نذرِ معصیت کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے، کیونکہ مسلم شریف کی روایت میں وضاحت ہے کہ جو شخص کسی گناہ کی نذر مانے اس کا کفارہ، قسم کا کفارہ ہے۔
شافعیہ کے نزدیک ایسی نذر میں کفارہ نہیں ہے، اور صحیح پہلا قول ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3428
3428 - وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ الْعَبْدُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَفِي رِوَايَةٍ:"لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ".
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نافرمانی کی نذر پوری نہیں کرنی چاہیے اور نہ اس چیز کی جو انسان کے بس میں نہیں۔“ رواہ مسلم۔ اور ایک روایت میں ہے: ”اللہ کی نافرمانی میں کوئی نذر نہیں۔“ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان والنذور/حدیث: 3428]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1641/8)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
ترقیم دار السلفیہ: 1027 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2204
نا هُشَيْمٌ ، أنا أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ: " لا طَلاقَ إِلا مِنْ بَعْدِ النِّكَاحِ، وَلا عِتْقَ إِلا بَعْدَ مِلْكٍ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”نکاح کے بعد ہی طلاق درست ہے اور ملکیت کے بعد ہی آزادی۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 2204]
تخریج الحدیث: «إسنادہ ضعیف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 2838، 3588، 3591، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1022، 1027، 1028، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14997، 14998، 14999، 15350، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3938، 4319، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11448، 11449، 11468، 11553، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18116، 18120، 18132»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4391
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ، وَلا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَا لا يَمْلِكُ الْعَبْدُ، أَوِ ابْنُ آدَمَ" .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”گناہ کے بارے میں نذر کو پورا نہیں کیا جائے گا اور ایسی چیز کے بارے میں نذر کو پورا نہیں کیا جائے گا، جس کا بندہ مالک نہ ہو (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جس کا ابن آدم مالک نہ ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب النذور/حدیث: 4391]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1641، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1004، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4391، 4392، 4859، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7935، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3821، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3316، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1568، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2124، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2820، 2967، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12965، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4391، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20141» «رقم طبعة با وزير 4375»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الضعيفة» تحت الحديث (6549): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 14880
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ أنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ حَيَّانَ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ شَرِيكٍ، نا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ حَرَامِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنِ ابْنَيْ جَابِرٍ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَمُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِمَا، وَأَبِي عَتِيقٍ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا طَلَاقَ قَبْلَ النِّكَاحِ، وَلَا عِتْقَ قَبْلَ مِلْكٍ، وَلَا رَضَاعَ بَعْدَ فِصَالٍ، وَلَا وِصَالَ، وَلَا صَمْتَ يَوْمٍ إِلَى اللَّيْلِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نکاح سے پہلے طلاق نہیں اور ملکیت سے پہلے آزادی نہیں اور دودھ چھڑوانے کے بعد رضاعت نہیں اور وصال کے روزے نہیں اور ایک دن مکمل خاموش رہنا نہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 14880]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 7275
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا طَلَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ عَقْدٍ، وَلَا عِتْقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مِلْكٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”طلاق، عقد (یعنی نکاح) کے بعد ہی دی جا سکتی ہے، اور غلام آزاد کرنا، ملکیت کے بعد ہی ہو سکتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7275]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7275]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11004)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 7756
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا نِكَاحَ إِلَّا بَعْدَ طَلَاقٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”طلاق دینا، صرف نکاح کے بعد ہی ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں أحمد بن صالح کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7756]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں أحمد بن صالح کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7756]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (501)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 10958
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، وَيَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، قَالَا: ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا طَلَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مِلْكٍ، وَلَا عِتْقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مِلْكٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”طلاق صرف ملکیت (نکاح) کے بعد ہی واقع ہوتی ہے، اور آزادی بھی صرف ملکیت کے بعد ہی واقع ہوتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10958]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 49، حدیث 11004»
حدیث نمبر: 2443
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا يُتْمَ بَعْدَ الْحُلُمِ، وَلَا عِتْقَ قَبْلَ مِلْكٍ، وَلَا رَضَاعَةَ بَعْدَ فِطَامٍ، وَلَا طَلَاقَ قَبْلَ نِكَاحٍ، وَلَا صَمْتَ يَوْمٍ إِلَى اللَّيْلِ، وَلَا وِصَالَ فِي الصِّيَامِ، وَلَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ، وَلَا يَمِينَ فِي قَطِيعَةٍ، وَلَا تَعْرُّبَ بَعْدَ الْهِجْرَةِ، وَلَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ، وَلَا يَمِينَ لِلْمَمْلُوكِ مَعَ سَيِّدٍ، وَلَا يَمِينَ لِزَوْجَةٍ مَعَ زَوْجِهَا، وَلَا يَمِينَ لِوَلَدٍ مَعَ وَالِدِهِ، وَلَوْ أَنَّ صَغِيرًا حَجَّ عَشْرَ حِجَجٍ كَانَتْ عَلَيْهِ حَجَّةُ الْإِسْلَامِ إِذَا عَقَلَ إِنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا، وَلَوْ أَنَّ أَعْرَابِيًّا حَجَّ عَشْرَ حِجَجٍ كَانَتْ عَلَيْهِ حَجَّةٌ إِذَا هَاجَرَ إِنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَالْحَاكِمُ ، وَالْبَيْهَقِيُّ وَسَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي بَابِ الطَّلَاقِ قَبْلَ النِّكَاحِ، وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَوَاهُ الْحَاكِمُ وَعَنْهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ.
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَالْحَاكِمُ ، وَالْبَيْهَقِيُّ وَسَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي بَابِ الطَّلَاقِ قَبْلَ النِّكَاحِ، وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَوَاهُ الْحَاكِمُ وَعَنْهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلوغت کے بعد یتیمی (کا شرعی حکم) باقی نہیں رہتا، ملکیت حاصل ہونے سے پہلے (غلام کی) کوئی آزادی معتبر نہیں، دودھ چھڑانے کی مقررہ مدت کے بعد کوئی رضاعت (ثابت) نہیں ہوتی، نکاح سے پہلے طلاق (واقع) نہیں ہوتی، دن بھر رات تک (بطورِ عبادت) خاموش رہنا جائز نہیں، روزوں میں وصال (بغیر افطار کے مسلسل روزہ رکھنا) منع ہے، اللہ کی نافرمانی میں مانی گئی نذر کی کوئی حیثیت نہیں، قطع رحمی (رشتہ داری توڑنے) پر مبنی قسم معتبر نہیں، ہجرت کے بعد دوبارہ دیہاتی زندگی کی طرف لوٹ جانا (جس سے دینی فرائض میں خلل پڑے) درست نہیں، فتح مکہ کے بعد (مکہ سے مدینہ ہجرت کی فرضیت) باقی نہیں رہی، آقا کی موجودگی میں غلام کی، شوہر کی موجودگی میں بیوی کی اور والد کی موجودگی میں اولاد کی قسم (ان کی مرضی کے خلاف) معتبر نہیں ہے؛ اور اگر کسی نابالغ بچے نے دس حج بھی کر رکھے ہوں تو صاحبِ عقل و شعور اور بالغ ہونے کے بعد اس پر حجِ اسلام کی ادائیگی لازم ہوگی بشرطیکہ وہ ﴿اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا﴾ (وہاں تک پہنچنے کی استطاعت) رکھتا ہو، اسی طرح اگر کسی اعرابی نے دس حج کیے ہوں تو ہجرت کر کے آنے کے بعد اس پر (فرضی) حج لازم ہوگا بشرطیکہ وہ اس کی استطاعت رکھتا ہو۔“ اسے امام ابو داؤد طیالسی، ابوبکر بن ابی شیبہ، حارث بن ابی اسامہ (الفاظ انہی کے ہیں)، ابو یعلیٰ، بزار، حاکم اور بیہقی نے روایت کیا ہے، اور یہ مکمل طور پر «باب الطلاق قبل النكاح» میں آئے گی، نیز سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے اس کا ایک شاہد ہے جسے امام حاکم اور ان کے واسطے سے امام بیہقی نے اپنی سنن میں روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحج/حدیث: 2443]
تخریج الحدیث: «طريق الطيالسي: خارجة بن مصعب (متروك، كان يدلس عن الكذابين) عن حرام بن عثمان؛ وطريق الحارث (واللفظ له) فيه حرام بن عثمان (متروك) وإسماعيل بن أبي إسماعيل المؤدب (ضعيف). قال محقق المطالب العالية (2025): سنده واه»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ فيه حرام بن عثمان متروك