🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابُ مَتَى تَحِلُّ الْمَبْتُوتَةُ .
طلاق بتہ والی عورت کب حلال ہوتی ہے؟
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7794 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7794
مصنف ابن ابی شیبہ: 19186
سنن سعید بن منصور: 2663
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7794
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمُطَلَّقَةُ ثَلَاثًا لَا تَحِلُّ لِزَوْجِهَا الْأَوَّلِ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ وَيُخَالِطَهَا وَيَذُوقَ مِنْ عُسَيْلَتِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ بِمِثْلِ حَدِيثِ عَائِشَةَ، وَهُوَ بِنَحْوِ هَذَا، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس عورت کو تین طلاقیں دیدی گئی ہوں وہ اپنے پہلے شوہر کے لئے اس وقت تک حلال نہیں ہو گی جب تک وہ دوسری شادی نہیں کر لیتی اور دوسرا شوہر اس کے ساتھ گھل مل کر اس کا شہد نہیں چکھ لیتا“۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت کی مانند الفاظ نقل کیے ہیں اس کی مانند ہی ہے۔ امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7794]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4066) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13429)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13429»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 18494 ترقیم الشثری: -- 19186
حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا عبد الوهاب، عن سعيد، عن مطر، عن حميد بن هلال، عن سعد بن هشام، ان زيد بن ثابت ، قال: " هي ثلاث لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك، هـ]: (مطرف)، وهو موافق لما في الاستذكار ٦/ ١٧، وانظر: تلخيص الحبير ٣/ ٢١٦، وفي سنن البيهقي ٧/ ٣٤٤: (عمر بن عامر).
(٢) في [س]: (بلال).
(٣) في [س، ز، ط، ك]: (سعيد).
(٤) صحيح.

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو تین طلاقیں ہوجائیں گی اور عورت اس مرد کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے شخص سے شادی نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19186]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1485، ترقيم محمد عوامة: 18494»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 1485 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2663
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٌ، قَالَ: حُدِّثْتُ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ , وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ , قَالا: " لا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ" .
سیدنا عثمان بن عفان اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہم نے فرمایا: جب تک دوسرا نکاح نہ کرے، سابقہ شوہر کے لیے حلال نہیں۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2663]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1485، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18494»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں