🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ كَرَاهَةِ الْوِلَايَةِ وَلِمَنْ تُسْتَحَبُّ .
حکمرانی کا ناپسندیدہ ہونا اور یہ کس کے لئے مستحب ہے؟
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 9016 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9016
مصنف ابن ابی شیبہ: 28420
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9016
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" وَيْلٌ لِلْأُمَرَاءِ، وَيْلٌ لِلْعُرَفَاءِ، وَيْلٌ لِلْأُمَنَاءِ، لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَحَدِهِمْ يَوْمٌ وَدَّ أَنَّهُ مُعَلَّقٌ بِالنَّجْمِ، وَأَنَّهُ لَمْ يَلِ عَمَلًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ النَّصْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَلَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ مُدَلِّسٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”امراء کے لئے بربادی ہے عرفاء کے لئے بربادی ہے، اور امناء کے لئے بربادی ہے (یعنی سرکاری اہلکاروں کے لئے بربادی ہے) ان لوگوں پر ایک ایسا دن آئے گا کہ جب وہ شخص یہ آرزو کرے گا کہ اسے ستارے کے ساتھ لٹکا دیا جاتا لیکن وہ کسی ریاستی عہدے کا ذمہ دار نہ بنا ہوتا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن سعید نسری ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور ایک راوی لیث بن ابوسلیم مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9016]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4745)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3892، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4213/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27250 ترقیم الشثری: -- 28420
حدثنا وكيع ، عن ابي سعيد ، عن رجل لم يكن يسميه: سمع انسا يقول: ويل للعرفاء والنقباء، ويل للامناء، ود احدهم يوم القيامة لو كان معلقا بالثريا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ز، ط، م]: زيادة (أبي)، وفي [هـ]: (ابن).
(٢) في [جـ، م]: (سعيد).
(٣) في [ح، هـ]: (يسمه).
(٤) مجهول؛ لإبهام الراوي عن أنس.

حضرت شعبہ کسی آدمی سے نقل کرتے ہیں جس کا انہوں نے نام بیان نہیں کیا۔ اس نے حضرت انس کو یوں فرماتے ہوئے سنا: نگرانوں اور منتظمین کے لیے ہلاکت ہے، امانت داروں کے لیے ہلاکت ہے، اور قیامت کے دن ان میں سے کوئی آرزو کرے گا کہ کاش وہ ثریا ستارے سے لٹکا ہوا ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28420]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 27250»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں