الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابٌ فِيمَنْ وَلِيَ شَيْئًا .
اس شخص کا بیان جو کسی چیز کا نگران بنتا ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 9035 (کل: 17 مقامات، 9 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 3697
الفتح الربانی: 12042
المعجم الاوسط: 6225
1 تا 10
حدیث نمبر: 9035
وَعَنْ رَجُلٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ: سَمِعْتُهُ غَيْرَ مَرَّةٍ وَلَا مَرَّتَيْنِ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشْرَةٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا لَا يَفُكُّهُ مِنْ ذَلِكَ الْغُلِّ إِلَّا الْعَدْلُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ أَحَدِ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ أَحَدِ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک شخص نے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے وہ شخص کہتا ہے: میں نے انہیں ایک مرتبہ نہیں دو مرتبہ نہیں (اس سے زیادہ مرتبہ یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی شخص دس آدمیوں کا بھی امیر ہو گا، تو اسے قیامت کے دن لایا جائے گا، تو اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں گے اور زیادتی اسے نہیں چھڑوا سکے گی صرف عدل چھڑوائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے امام أحمد کی اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9035]
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے امام أحمد کی اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9035]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1642) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5388) اخرجه أحمد فى المسند (285/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21957»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3697
3697 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا مِنْ أَمِيرِ عَشَرَةٍ إِلَّا يُؤْتَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا حَتَّى يُفَكَّ عَنْهُ الْعَدْلُ ، أَوْ يُوبِقَهُ الْجَوْرُ. رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دس افراد کے امیر کو بھی روزِ قیامت اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کا ہاتھ گردن کے ساتھ بندھا ہو گا حتی کہ (اس کا) عدل اسے آزاد کرا دے گا، یا (اس کا) ظلم اسے ہلاک کرا دے گا۔“ اسنادہ صحیح، رواہ الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإمارة والقضاء/حدیث: 3697]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الدارمي (240/2 ح 2518، نسخة محققة: 2557)
٭ و للحديث شواھد کثيرة .»
٭ و للحديث شواھد کثيرة .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 9573
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدٌ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ . قَالَ: وَسَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَة قُلْتُ لِيَحْيَى: كِلَاهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: " مَا مِنْ أَمِيرِ عَشَرَةٍ، إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا، لَا يَفُكُّهُ إِلَّا الْعَدْلُ، أَوْ يُوبِقُهُ الْجَوْرُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو آدمی صرف دس افراد پر ہی ذمہ دار (حکمران) رہا ہو وہ بھی قیامت کے دن زنجیروں میں جکڑا ہوا پیش ہوگا، پھر یا تو اس کا عدل چھڑا لے گا یا اس کا ظلم و جور ہلاک کروا دے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9573]
الحكم على الحديث:
إسنادہ قوي
حدیث نمبر: 22758
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عِيسَى بْنِ فَائِدٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ أَمِيرِ عَشَرَةٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا لَا يَفُكُّهُ مِنْهَا إِلَّا عَدْلُهُ، وَمَا مِنْ رَجُلٍ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ ثُمَّ نَسِيَهُ، إِلَّا لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَجْذَمُ" .
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص بھی دس آدمیوں کا امیر رہا وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے ہاتھ بندھے ہوں گے جنہیں اس کے عدل کے علاوہ کوئی چیز نہیں کھول سکے گی اور جس شخص نے قرآن کریم سیکھا پھر اسے بھول گیا تو وہ اللہ سے کوڑھی بن کر ملے گا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22758]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قوله: وما من رجل تعلم القرآن ..... ، وهذا إسناد ضعيف، يزيد بن أبى زياد ضعيف، وقد اضطرب فى إسناده ، عيسي بن فائد مجهول وروايته عن الصحابة مرسلة
حدیث نمبر: 12042
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”مَا مِنْ أَمِيرِ عَشَرَةٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا لَا يَفُكُّهُ إِلَّا الْعَدْلُ أَوْ يُوبِقُهُ الْجَوْرُ“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی دس افراد کی چھوٹی سی جماعت پر امیر اور حاکم مقرر ہوتا ہے، اسے قیامت کے روز باندھ کر پیش کیا جائے گا، اسے اس کا عدل وانصاف رہائی دلائے گااور اس کا ظلم وجور اس کو ہلاک کر دے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12042]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي، اخرجه ابويعلي: 6570،و ابن ابي شيبة: 12/ 219، والبيھقي: 3/ 129، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9573 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9570»
وضاحت: فوائد: … جن حکمرانوں نے پوری مملکت اور اس کے کروڑوں باشندوں کو داؤ پر لگا رکھا ہے، ان کا کیا حشر ہو گا۔
الحكم على الحديث:
اسناده قوي
حدیث نمبر: 5345
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ الْهِلَالِيُّ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشِيرَةٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا حَتَّى يَفُكَّ عَنْهُ الْعَدْلُ أَوْ يُنْفِقَهُ الْجَوْرُ". قَالَ: فَقَالَ بَعْضُهُمْ:" يُوبِقَهُ الْجَوْرُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں: ”جو کسی قبیلے (خاندان) کا امیر بنا قیامت کے دن اس طرح لایا جائے گا کہ بندھا ہوا ہوگا اور اس کا عدل اس کو رہائی دلوائے گا یا اس کا ظلم اس کو ہلاک کر دے گا۔“ اور بعض نے «يُوبِقُهُ الْجَوْرُ» ”ظلم اسے ہلاک کر دے گا“ کے الفاظ ذکر کیے ہیں (معنی ایک ہی ہے)۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5345]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ الدارمي 2515»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
حدیث نمبر: 20214
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْمَعْرُوفِ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو عَمْرٍو إِسْمَاعِيلُ بْنُ نُجَيْدٍ السُّلَمِيُّ، أنبأ أَبُو مُسْلِمٍ الْبَصْرِيُّ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشَرَةٍ، إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَيَدُهُ مَغْلُولَةٌ إِلَى عُنُقِهِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو دس آدمیوں کا امیر بنا وہ قیامت کے دن اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کے ہاتھ گردن سے بندھے ہوئے ہوں گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20214]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 20215
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّبَّاسُ، بِمَكَّةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ الْمَكِّيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشَرَةٍ، إِلَّا وَهُوَ يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا، حَتَّى يَفُكَّهُ الْعَدْلُ، أَوْ يُوبِقَهُ الْجَوْرُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو دس آدمیوں کا امیر ہوا، وہ قیامت کے دن بندھا ہوا آئے گا، اس کا عدل چھٹکارا دلائے گا یا ظلم ہلاک کر دے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20215]
تخریج الحدیث: «منكر»
الحكم على الحديث:
منكر
حدیث نمبر: 6987
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشِيرَةٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا لَا يَفُكُّهُ إِلَّا الْعَدْلُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" حَتَّى يَفُكَّ عَنْهُ الْعَدْلُ أَوْ يُوبِقَهُ الْجَوْرُ".
وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي الْخِلَافَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" حَتَّى يَفُكَّ عَنْهُ الْعَدْلُ أَوْ يُوبِقَهُ الْجَوْرُ".
وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي الْخِلَافَةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی شخص کسی قبیلے کا امیر ہو گا، تو جب اسے قیامت کے دن لایا جائے گا، تو اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں گے اور صرف عدل ہی اُسے چھڑوا سکے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یا عدل اُسے چھڑوا دے گا، یا ظلم اسے ہلاکت کا شکار کروا دے گا“۔ اس روایت کے مختلف طرق ہیں، جو خلافت سے متعلق باب میں آئیں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6987]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یا عدل اُسے چھڑوا دے گا، یا ظلم اسے ہلاکت کا شکار کروا دے گا“۔ اس روایت کے مختلف طرق ہیں، جو خلافت سے متعلق باب میں آئیں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6987]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6629,6614,6570) اخرجه احمد فى المسند (431/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9290، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2515»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9036
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشْرَةٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا حَتَّى يَفُكَّهُ الْعَدْلُ أَوْ يُوثِقَهُ الْجَوْرُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص دس آدمیوں کا امیر ہو گا وہ بھی جب قیامت کے دن آئے گا، تو اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں گے یہاں تک کہ عدل اسے چھڑوا دے گا یا ظلم اسے بندھوا دے گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9036]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1640) اخرجه ابو يعلي فى المسند (6570) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (274) اخرجه احمد فى المسند (431/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9290»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح