🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. بَابٌ فِيمَا تَحْصُلُ بِهِ الشَّهَادَةُ
اس صورت کا بیان، جس میں شہادت حاصل ہوتی ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 9548 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9548
مشکوۃ المصابیح: 3811
مسند احمد: 8092
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6449
المعجم الکبیر للطبرانی: 6090، 6091
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9548
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ نَعُودُهُ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ فَقُلْنَا: يَرْحَمُكَ اللَّهُ إِنْ كُنَّا لَنَرْجُو أَنْ تَمُوتَ عَلَى غَيْرِ هَذَا وَإِنْ كُنَّا لَنَرْجُو لَكَ الشَّهَادَةَ، فَدَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ نَذْكُرُ هَذَا فَقَالَ:" وَفِيمَ تَعُدُّونَ الشَّهَادَةَ؟". فَأَزَّمَ الْقَوْمُ وَتَحَرَّكَ عَبْدُ اللَّهِ فَقَالَ: أَلَا تُجِيبُونَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ ثُمَّ أَجَابَهُ هُوَ فَقَالَ: نَعُدُّ الشَّهَادَةَ فِي الْقَتْلِ. فَقَالَ:" إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لَقَلِيلٌ، إِنَّ فِي الْقَتْلِ شَهَادَةً، وَفِي الطَّاعُونِ شَهَادَةً وَفِي الْبَطْنِ شَهَادَةً وَفِي الْغَرَقِ شَهَادَةً وَفِي النُّفَسَاءِ يَقْتُلُهَا وَلَدُهَا جُمْعًا شَهَادَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے ان کے پاس آئے ان پر بیہوشی طاری ہوئی ہم نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے ہمیں یہ توقع تھی آپ اس صورت کے علاوہ انتقال کریں گے ہمیں تو آپ کے لئے شہادت کی توقع تھی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہم یہی بات چیت کر رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: تم لوگ کسے شہادت شمار کرتے ہو؟ تو لوگ خاموش رہے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے حرکت کی انہوں نے فرمایا: تم لوگ اللہ کے رسول کو جواب کیوں نہیں دیتے ہو؟ پھر انہوں نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جواب دیتے ہوئے عرض کی: ہم قتل ہونے کو شہادت شمار کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس صورت میں میری امت کے شہداء کم ہوں گے قتل میں شہادت ہے طاعون میں شہادت ہے پیٹ کی بیماری میں شہادت ہے ڈوب کر مرنے میں شہادت ہے نفاس والی عورتیں جن کا بچہ ان کی موت کا سبب بن جاتا ہے (ان کی موت) شہادت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9548]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (314/5 و 201/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3811
3811 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَا تَعُدُّونَ الشَّهِيدَ فِيكُمْ؟  قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ شَهِيدٌ. قَالَ: إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لِقَلِيلٌ: مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ مَاتَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ مَاتَ فِي الطَّاعُونِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ مَاتَ فِي الْبَطْنِ فَهُوَ شَهِيدٌ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے میں کسے شہید شمار کرتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! جو شخص اللہ کی راہ میں قتل کر دیا جائے وہ شہید ہے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تب تو میری امت کے شہید قلیل ہوئے، جو شخص اللہ کی راہ میں قتل کر دیا جائے تو وہ شہید ہے، جو شخص اللہ کی راہ میں فوت ہو جائے تو وہ شہید ہے، جو شخص طاعون کے مرض میں فوت ہو جائے تو وہ شہید ہے اور جو شخص پیٹ کے مرض میں فوت ہو جائے تو وہ شہید ہے۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3811]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1915/165)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8092
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا تَعُدُّونَ الشَّهِيدَ فِيكُمْ؟"، قَالُوا: مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ. قَالَ:" إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لَقَلِيلٌ، الْقَتْلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهَادَةٌ، وَالْبَطَنُ شَهَادَةٌ، وَالْغَرَقُ شَهَادَةٌ، وَالنُّفَسَاءُ شَهَادَةٌ، وَالطَّاعُونُ شَهَادَةٌ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ تم لوگ اپنے درمیان شہید کسے سمجھتے ہو؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا جو اللہ کے راستے میں جہاد کرتا ہوا مارا جائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس طرح تو میری امت میں شہداء کی تعداد بہت کم ہوگی جہاد فی سبیل اللہ میں مارا جانا بھی شہادت ہے پیٹ کی بیماری میں مرنا بھی شہادت ہے دریا میں غرق ہو کر مرنا بھی شہادت ہے طاعون میں مبتلا ہو کر مرنا بھی شہادت ہے اور نفاس کی حالت میں عورت کا مرنا بھی شہادت ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8092]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 653، م: 1915
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6449
«من قتل في سبيل الله فهو شهيد ومن مات في سبيل الله فهو شهيد ومن مات في الطاعون فهو شهيد ومن مات في البطن فهو شهيد ومن غرق فهو شهيد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو اللہ کی راہ میں قتل ہو جائے وہ شہید ہے، جو اللہ کی راہ میں مر جائے وہ شہید ہے، جو طاعون سے مر جائے وہ شہید ہے، جو پیٹ کی بیماری سے مر جائے وہ شہید ہے، اور جو ڈوب کر مر جائے وہ شہید ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6449]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة. أحكام الجنائز 36 - 37: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6090
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ بْنِ الصَّبَّاحِ ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زَبَّانَ ، ثَنَا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالزَّكَاةِ ثَلَاثَ مِرَارٍ، فَقَالَ: مَا تَعُدُّونَ الشَّهِيدَ فِيكُمْ؟ قَالُوا: الَّذِي يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ، قَالَ: " إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذَنْ لَقَلِيلٌ، الْقَتْلُ فِي سَبِيلِ اللهِ شَهَادَةٌ، وَالطَّاعُونُ شَهَادَةٌ، وَالنُّفَسَاءُ شَهَادَةٌ، وَالْحَرَقُ شَهَادَةٌ، وَالْغَرَقُ شَهَادَةٌ، وَالسُّلُّ شَهَادَةٌ، وَالْبَطْنُ شَهَادَةٌ ".
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس زکاۃ لے کر تین بار آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے ہاں شہید کسے سمجھتے ہو؟“ صحابہ نے عرض کیا: جو اللہ کی راہ میں قتل کیا جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو میری امت کے شہید بہت کم ہوں گے۔ اللہ کی راہ میں قتل ہونا شہادت ہے، طاعون میں مرنا شہادت ہے، زچگی میں مرنا شہادت ہے، آگ میں جلنا شہادت ہے، ڈوبنا شہادت ہے، تپِ دق شہادت ہے، اور پیٹ کی بیماری میں مرنا شہادت ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6090]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 247، حدیث 6115»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6091
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَنْبَرِيُّ ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زَبَّانَ ، ثَنَا مِنْدَلٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا تَعُدُّونَ الشَّهِيدَ فِيكُمْ؟، قَالُوا: الَّذِي يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ، قَالَ: " إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذَنْ لَقَلِيلٌ، الْقَتْلُ شَهَادَةٌ، وَالطَّاعُونُ شَهَادَةٌ، وَالْبَطْنُ شَهَادَةٌ، وَالنُّفَسَاءُ شَهَادَةٌ ".
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے ہاں شہید کسے سمجھتے ہو؟“ صحابہ نے عرض کیا: جو اللہ کی راہ میں قتل کیا جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو میری امت کے شہید بہت کم ہوں گے۔ قتل ہونا شہادت ہے، طاعون شہادت ہے، پیٹ کی بیماری شہادت ہے، اور زچگی میں مرنا شہادت ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6091]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 247، حدیث 6116»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں