🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1987. إن النطفة تقع في الرحم أربعين ليلة ثم يتسور عليها ....
بیشک نطفہ رحم مادر میں چالیس دن تک رہتا ہے، ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 1984 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1984
مسند احمد: 15269
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1984
«إن النطفة تقع في الرحم أربعين ليلة ثم يتسور عليها الملك الذي يخلقها فيقول: يا رب أذكر أو أنثى؟ فيجعله الله ذكرا أو أنثى ثم يقول: يا رب أسوي أو غير سوي؟ فيجعله الله سويا أو غير سوي ثم يقول: يا رب ما رزقه؟ ما أجله؟ ما خلقه؟ ثم يجعله الله شقيا أو سعيدا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک نطفہ رحم مادر میں چالیس دن تک رہتا ہے، پھر وہ فرشتہ اس پر اترتا ہے جسے اس کی تخلیق پر مقرر کیا گیا ہوتا ہے، وہ عرض کرتا ہے: اے میرے رب! یہ لڑکا ہوگا یا لڑکی؟ تو اللہ اسے لڑکا یا لڑکی بنا دیتا ہے۔ پھر وہ عرض کرتا ہے: اے میرے رب! یہ صحیح سالم ہوگا یا نقص والا؟ تو اللہ اسے مکمل یا نقص والا بنا دیتا ہے۔ پھر وہ پوچھتا ہے: اے میرے رب! اس کا رزق کتنا ہے؟ اس کی عمر کتنی ہے؟ اس کے اخلاق کیسے ہوں گے؟ پھر اللہ اسے بدبخت یا نیک بخت لکھ دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 1984]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن حذيفة بن أسيد. مختصر مسلم 1848، الضعيفة 2322.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15269
(حديث قدسي) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ , حَدَّثَنَا الْخَطَّابُ بْنُ الْقَاسِمِ , عَنْ خُصَيْفٍ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا اسْتَقَرَّتِ النُّطْفَةُ فِي الرَّحِمِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا , أَوْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً , بَعَثَ إِلَيْهَا مَلَكًا , فَيَقُولُ: يَا رَبِّ , مَا رِزْقُهُ؟، فَيُقَالُ لَهُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ , مَا أَجَلُهُ؟، فَيُقَالُ لَهُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ , ذَكَرٌ أَوْ أُنْثَى؟ فَيُعْلَمُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ , شَقِيٌّ أَوْ سَعِيدٌ؟ فَيُعْلَمُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب ماں کے رحم میں نطفہ قرار پکڑ لیتا ہے اور اس پر چالیس دن گزر جاتے ہیں تو اس کے پاس ایک فرشتہ آتا ہے جو پوچھتا ہے کہ پروردگار اس کا رزق کیا ہو گا اسے بتادیا جاتا ہے پھر وہ پوچھتا ہے کہ پروردگار اس کی عمر کتنی ہو گی اسے بتادی جاتی ہے پھر وہ پوچھتا ہے کہ پروردگار یہ مذکر ہو گا یا مونث اسے وہ بھی بتادیا جاتا ہے پھر وہ پوچھتا ہے کہ پروردگار یہ شقی ہو گا یا سعادت مند اسے وہ بھی بتادیا جاتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15269]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف خصيف الجزري، ويشهد له حديث حذيفة بن أسيد عند مسلم: 2645، وسيأتي فى المسند: 16142
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں