الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2032. إن أهل الجنة يأكلون فيها ويشربون ولا يتفلون ولا يبولون ....
بیشک اہل جنت اس میں کھائیں گے اور پیئیں گے، ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 2029 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2029
المعجم الکبیر للطبرانی: 7510
حدیث نمبر: 2029
«إن أهل الجنة يأكلون فيها ويشربون ولا يتفلون ولا يبولون ولا يتغوطون ولا يمتخطون ولكن طعامهم ذلك جشاء ورشح كرشح المسك يلهمون التسبيح والتحميد كما تلهمون أنتم النفس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک اہل جنت اس میں کھائیں گے اور پیئیں گے، لیکن نہ وہ تھوکیں گے، نہ پیشاب کریں گے، نہ قضاءِ حاجت کریں گے اور نہ ہی ناک سنکیں گے، بلکہ ان کا کھانا ایک ڈکار اور کستوری کی خوشبو جیسے پسینے کی صورت میں ہضم ہو جائے گا، اور ان کے دلوں میں اللہ کی تسبیح اور تحمید اسی طرح الہام کر دی جائے گی جس طرح تمہیں بلا تکلف سانس لینے کا الہام کیا گیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 2029]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د] عن جابر. مختصر مسلم 1962.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7510
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يُوسُفَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَلْ يَنْكِحُ أَهْلُ الْجَنَّةِ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَيَأْكُلُونَ وَيَشْرَبُونَ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا جنتی نکاح کریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اور وہ کھائیں گے اور پئیں گے بھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7510]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 117، حدیث 7541»