الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2486. إني لأرجو أن لا يدخل النار أحد إن شاء الله ....
مجھے امید ہے کہ ان شاء اللہ، غزوہ بدر اور ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 2482 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2482
مسند احمد: 27045
صحیح ابن حبان: 4800
المعجم الاوسط: 3823
حدیث نمبر: 2482
«إني لأرجو أن لا يدخل النار أحد إن شاء الله ممن شهد بدرا والحديبية»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مجھے امید ہے کہ ان شاء اللہ، غزوہ بدر اور صلح حدیبیہ میں شریک ہونے والوں میں سے کوئی بھی شخص جہنم میں داخل نہیں ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2482]
”مجھے امید ہے کہ ان شاء اللہ، غزوہ بدر اور صلح حدیبیہ میں شریک ہونے والوں میں سے کوئی بھی شخص جہنم میں داخل نہیں ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2482]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم هـ] عن حفصة. حم 3/396، مسلم 7/169 - جابر. م - أم مبشر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 27045
حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ ، قَالَتْ: جَاءَ غُلَامُ حَاطِبٍ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا يَدْخُلُ حَاطِبٌ الْجَنَّةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَذَبْتَ، قَدْ شَهِدَ بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَةَ" .
حضرت ام مبشر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت حاطب رضی اللہ عنہ کا غلام آیا اور کہنے لگا، واللہ! حاطب جنت میں داخل نہ ہو سکیں گے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم غلط کہتے ہو، وہ غزوہ بدر اور حدیبیہ میں شریک ہو چکے ہیں۔“ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27045]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 2495 ، وهذا إسناد اختلف فيه على سليمان
حدیث نمبر: 4800
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ امْرَأَةِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ فِي بَيْتِ حَفْصَةَ: " لا يَدْخُلُ النَّارَ رَجُلٌ شَهِدَ بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَةَ، فَقَالَتْ حَفْصَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَيْسَ قَدْ قَالَ اللَّهُ: وَإِنْ مِنْكُمْ إِلا وَارِدُهَا سورة مريم آية 71، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَمَهْ: ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا سورة مريم آية 72" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا نے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں موجود تھے: ”کوئی بھی ایسا شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا، جو صلح حدیبیہ اور غزوہ بدر میں شریک ہوا ہو۔“ تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا اللہ تعالیٰ نے یہ بات ارشاد نہیں فرمائی: ﴿وَإِن مِّنكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا﴾ [سورة مريم: 71] ”تم میں سے ہر ایک اس پر وارد ہو گا۔“؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو کیا (اللہ تعالیٰ نے) یہ نہیں فرمایا ہے: ﴿ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا﴾ [سورة مريم: 72] ”پھر ہم ان لوگوں کو نجات عطا کر دیں گے جنہوں نے پرہیزگاری اختیار کی۔“؟“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4800]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2496، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4800، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11259، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27684، 27687، 28005، والطبراني فى(الكبير) برقم: 265، 266، 269» «رقم طبعة با وزير 4780»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2160): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 10055
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ لَا يَدْخُلَ النَّارَ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ"، رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ أَهْلِ بَدْرٍ وَغَيْرِهِمْ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي مَنَاقِبِ حَاطِبٍ وَغَيْرِهِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ أَهْلِ بَدْرٍ وَغَيْرِهِمْ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي مَنَاقِبِ حَاطِبٍ وَغَيْرِهِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ امید ہے کہ اگر اللہ نے چاہا، تو ایسا کوئی شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا، جو غزوہ بدر میں شریک ہوا ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اہل بدر اور دیگر حضرات کی فضیلت کے بارے میں اس نوعیت کی دیگر احادیث سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات کے مناقب سے متعلق باب میں، آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10055]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2761)»
الحكم على الحديث:
حدیث صحیح
حدیث نمبر: 14950
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي لَأَرْجُوَ أَنْ لَا يَدْخُلَ النَّارَ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بَابٌ فِي فَضْلِ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ فِي أَوَاخِرِ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بَابٌ فِي فَضْلِ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ فِي أَوَاخِرِ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ امید ہے کہ اگر اللہ نے چاہا تو کوئی ایسا شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا جو غزوہ بدر میں شریک ہوا ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحابہ کرام کے مناقب سے متعلق باب کے آخر میں مہاجرین اور انصار کی فضیلت سے متعلق باب آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14950]

إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3823
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا مِهْرَانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا الْحَكَمُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْمُلَائِيِّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَدْخُلُ النَّارَ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا، وَالْحُدَيْبِيَةَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ إِلَّا الْحَكَمُ بْنُ بَشِيرٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ إِلَّا الْحَكَمُ بْنُ بَشِيرٍ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بدر اور حدیبیہ میں شریک ہوا وہ جہنم میں داخل نہیں ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن قیس رحمہ اللہ سے حکم بن بشیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3823]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن قیس رحمہ اللہ سے حکم بن بشیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3823]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2495، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4797، 4802، 4799، 7120، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5345، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8238، 11008، 11444، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4653، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3860، 3864، 3863، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14708، 15002، 15006، 14999، 15495، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1900، 2265، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33014، 37885، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4440، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3064»