الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2504. إني لكم فرط على الحوض فإياي لا يأتين أحدكم فيذب ....
یقیناً میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو (تم سے ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 2500 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2500
مسند احمد: 11220
اللؤلؤ والمرجان: 1477
حدیث نمبر: 2500
«إني لكم فرط على الحوض فإياي لا يأتين أحدكم فيذب عني كما يذب البعير الضال فأقول: فيم هذا؟ فيقال: إنك لا تدري ما أحدثوا بعدك فأقول: سحقا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”یقیناً میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو (تم سے پہلے پہنچنے والا) ہوں گا، پس تم میں سے کوئی شخص میرے پاس اس حال میں ہرگز نہ آئے کہ اسے مجھ سے اس طرح ہنکا کر دور کیا جا رہا ہو جیسے بھٹکے ہوئے اونٹ کو ہنکایا جاتا ہے۔ تو میں کہوں گا: یہ کیا ماجرا ہے؟ تو مجھ سے کہا جائے گا: آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا کیا نئی بدعات گھڑ لی تھیں۔ تو میں کہوں گا: دوری ہو، دوری ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2500]
”یقیناً میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو (تم سے پہلے پہنچنے والا) ہوں گا، پس تم میں سے کوئی شخص میرے پاس اس حال میں ہرگز نہ آئے کہ اسے مجھ سے اس طرح ہنکا کر دور کیا جا رہا ہو جیسے بھٹکے ہوئے اونٹ کو ہنکایا جاتا ہے۔ تو میں کہوں گا: یہ کیا ماجرا ہے؟ تو مجھ سے کہا جائے گا: آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا کیا نئی بدعات گھڑ لی تھیں۔ تو میں کہوں گا: دوری ہو، دوری ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2500]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن أم سلمة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 11220
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" فَأَقُولُ: أَصْحَابِي أَصْحَابِي، فَقِيلَ إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ"، قَالَ:" فَأَقُولُ: بُعْدًا بُعْدًا"، أَوْ قَالَ:" سُحْقًا سُحْقًا لِمَنْ بَدَّلَ بَعْدِي".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (حوضِ کوثر پر کچھ لوگوں کو پانی پینے سے روک دیا جائے گا) میں کہوں گا کہ یہ تو میرے ساتھی ہیں، مجھے بتایا جائے گا کہ آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا بدعات ایجاد کرلی تھیں، میں کہوں گا کہ وہ لوگ دور ہوجائیں جنہوں نے میرے بعد دین کو بدل ڈالا تھا [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11220]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 6584، م: 2291 عبدالرحمن بن عبدالله بن دينار - وإن يكن فيه لين - متابع
حدیث نمبر: 1477
1477 صحيح حديث أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، يَزِيدُ فِيهِ فَأَقُولُ: إِنَّهُمْ مِنِّي، فَيُقَالُ إِنَّكَ لاَ تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ، فَأَقُولُ: سُحْقًا سُحْقًا لِمَنْ غَيَّرَ بَعْدِي
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”میں کہوں گا کہ یہ تو مجھ میں سے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا جائے گا کہ آپ کو نہیں معلوم کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں۔ اس پر میں کہوں گا: ”دُور ہو وہ شخص جس نے میرے بعد دین میں تبدیلی کر لی تھی۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الفضائل/حدیث: 1477]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 81 كتاب الرقاق: 53 باب في الحوض وقول الله تعالى (إنا أعطيناك الكوثر»
الحكم على الحديث:
«صحیح»