الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2963. تعرض أعمال الناس في كل جمعة مرتين: يوم الاثنين ويوم ....
لوگوں کے اعمال ہر ہفتے دو دن پیش کیے جاتے ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 2958 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2958
صحیح ابن خزیمہ: 2119
المعجم الکبیر للطبرانی: 406
حدیث نمبر: 2958
«تعرض أعمال الناس في كل جمعة مرتين: يوم الاثنين ويوم الخميس فيغفر لكل عبد مؤمن إلا عبدا بينه وبين أخيه شحناء فيقال اتركوا هذين حتى يفيئا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں کے اعمال ہر ہفتے دو دن پیش کیے جاتے ہیں: پیر کے دن اور جمعرات کے دن، پس ہر مومن بندے کو بخش دیا جاتا ہے سوائے اس بندے کے جس کے اور اس کے بھائی کے درمیان دشمنی ہو، تو کہا جاتا ہے: ان دونوں کو چھوڑ دو یہاں تک کہ یہ صلح کر لیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2958]
”لوگوں کے اعمال ہر ہفتے دو دن پیش کیے جاتے ہیں: پیر کے دن اور جمعرات کے دن، پس ہر مومن بندے کو بخش دیا جاتا ہے سوائے اس بندے کے جس کے اور اس کے بھائی کے درمیان دشمنی ہو، تو کہا جاتا ہے: ان دونوں کو چھوڑ دو یہاں تک کہ یہ صلح کر لیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2958]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1802.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2119
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي يَزِيدَ وَرَّاقٌ الْفِرْيَابِيِّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنِي شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أُسَامَةَ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ يَوْمَ الاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ"، وَيَقُولُ:" إِنَّ هَذَيْنِ الْيَوْمَيْنِ تُعْرَضُ فِيهِمَا الأَعْمَالُ"
سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیر اور جمعرات کے دن کا روزہ رکھتے تھے اور فرماتے تھے: ”ان دو دنوں میں اعمال (اللہ تعالیٰ کے سامنے) پیش کیے جاتے ہیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2119]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2119، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2356، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2436، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1791، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8525، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22158»
حدیث نمبر: 406
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْحَكَمِ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تُعْرَضُ الْأَعْمَالُ عَلَى اللهِ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ، فَيَغْفِرُ اللهُ إِلَّا مَا كَانَ مِنْ مُشَاحِنَيْنِ، أَوْ قَاطِعِ رَحِمٍ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اعمال پیر اور جمعرات کے دن اللہ عزوجل کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں، تو اللہ (سب کو) بخش دیتا ہے سوائے آپس میں دشمنی رکھنے والوں اور رشتہ توڑنے والے کے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 406]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 167، حدیث 409»