🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3026. ثلاث أحلف عليهن: لا يجعل الله تعالى من له سهم ....
تین باتوں پر میں قسم کھاتا ہوں: اللہ تعالیٰ اس ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 3021 (کل: 14 مقامات، 8 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3021، 7713
صحیح مسلم: 6594، 6595
مسند احمد: 9045، 9248
مسند الشهاب: 905
الفتح الربانی: 3099، 9131
الجامع الكامل: 13950، 13952
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 107
المعجم الکبیر للطبرانی: 7992، 8767
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3021
«ثلاث أحلف عليهن: لا يجعل الله تعالى من له سهم في الإسلام كمن لا سهم له وأسهم الإسلام ثلاثة: الصلاة والصوم والزكاة ولا يتولى الله عبدا في الدنيا فيوليه غيره يوم القيامة ولا يحب رجل قوما إلا جعله الله معهم والرابعة لو حلفت عليها رجوت أن لا آثم: لا يستر الله عبدا في الدنيا إلا ستره يوم القيامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تین باتوں پر میں قسم کھاتا ہوں: اللہ تعالیٰ اس شخص کو جس کا اسلام میں حصہ ہو، اس شخص کی طرح نہیں بنائے گا جس کا کوئی حصہ نہ ہو، اور اسلام کے حصے تین ہیں: نماز، روزہ اور زکوٰۃ۔ اور اللہ دنیا میں کسی بندے کا کارساز بنتا ہے تو قیامت کے دن اسے کسی اور کے سپرد نہیں کرتا۔ اور کوئی آدمی کسی قوم سے محبت نہیں کرتا مگر اللہ اسے انہی کے ساتھ شامل کرے گا۔ اور چوتھی بات، اگر میں اس پر قسم کھاؤں تو امید رکھتا ہوں کہ گناہ گار نہ ہوں گا: اللہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرتا ہے تو قیامت کے دن بھی اس کی پردہ پوشی فرماتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3021]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ن ك هب] عن عائشة [ع] عن ابن مسعود [طب] عن أبي أمامة. الروض النضير 2/99، صحيح الترغيب 370، 742، الصحيحة 1387.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2590 ترقیم شاملہ: -- 6594
حَدَّثَنِي أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ الْعَيْشِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا يَسْتُرُ اللَّهُ عَلَى عَبْدٍ فِي الدُّنْيَا إِلَّا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".
روح (بن قاسم) نے سہیل سے، انہوں نے اپنے والد (ابوصالح) سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ دنیا میں جس شخص کی پردہ پوشی کرتا ہے، قیامت کے دن بھی اس کا پردہ رکھے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6594]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جس بندے کی دنیا میں پردہ پوشی فرماتا ہے، قیامت کے دن بھی اللہ اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6594]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2590
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2590 ترقیم شاملہ: -- 6595
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا يَسْتُرُ عَبْدٌ عَبْدًا فِي الدُّنْيَا إِلَّا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".
وہیب نے کہا: ہمیں سہیل نے اپنے والد سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: ”دنیا میں کوئی بندہ کسی (دوسرے) بندے کا عیب نہیں چھپاتا مگر قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اس کے عیب چھپا لے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6595]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بندہ کسی بندے پر بھی دنیا میں پردہ نہیں ڈالتا مگر اللہ قیامت کے دن اس پر پردہ ڈالے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6595]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2590
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9045
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا يَسْتُرُ عَبْدٌ عَبْدًا فِي الدُّنْيَا، إِلَّا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
گزشتہ سند ہی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی مسلمان کے عیوب پر پردہ ڈالتا ہے اللہ قیامت کے دن میں اس کے عیوب پر پردہ ڈالے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9045]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2590
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9248
حَدَّثَنَا خَلَفٌ بنِِ الوليدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " لَا يَسْتُرُ عَبْدٌ عَبْدًا فِي الدُّنْيَا، إِلَّا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص دنیا میں کسی مسلمان کے عیوب پر پردہ ڈالتا ہے اللہ قیامت کے دن اس کے عیوب پر پردہ ڈالے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9248]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 2699، إسماعيل بن عياش قد توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 905
905 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاغِ الْفَقِيهُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ السُّكَّرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ، ثنا مُعَلَّى، يَعْنِي ابْنَ أَسَدٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «لَا يَسْتُرُ عَبْدٌ عَبْدًا فِي الدُّنْيَا أَلَا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرتا ہے تو اللہ روز قیامت اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 905]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2590، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 534، 5029، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 225، 2199، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3460، 4946، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1425، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2304، 8251، 8252، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7545، 7816»
وضاحت: تشریح: -
دیکھئے حدیث نمبر 169۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3099
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (لَا يَسْتُرُ عَبْدٌ عَبْدًا فِي الدُّنْيَا إِلَّا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ) )
سیّدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص دنیا میں دوسرے آدمی پر پردہ ڈالے گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس پر پردہ ڈالے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الجنائز/حدیث: 3099]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2590، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9045 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9237»
وضاحت: فوائد: … پردہ ڈالنے سے مراد عیب کو چھپانا ہے، یہ حدیث اپنے عموم کی بنا پر زندہ اور میت دونوں کو شامل ہے، زندہ کے عیب کے بارے میں شرعی اصول یہ ہے کہ سب سے پہلے اس کی اصلاح کے لیے ہر ممکنہ شرعی کوشش کی جائے گی، وگرنہ خاموشی، لیکن اگر اس عیب کی وجہ سے کسی مسلمان کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو گا، تو اسے آگاہ کیا جائے گا۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2590
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9131
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَسْتُرُ عَبْدٌ عَبْدًا فِي الدُّنْيَا إِلَّا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو بندہ بھی دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا، اللہ تعالیٰ قیامت والے دن اس کی پردہ پوشی کرے گا۔ [الفتح الربانی/مسائل البر وصلة الرحم/حدیث: 9131]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9248 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9237»
وضاحت: فوائد: … اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ہاں اسلام کا اظہار کرنے والے وجود کے اکرام کا اندازہ لگائیں، کسی کی پردہ پوشی کرنا کوئی عمل نہیں ہے، بلکہ ہلکا سا صبر کر کے زبان کو کنٹرول کرنے کا نتیجہ ہے، لیکن صد افسوس امت ِ مسلمہ مسلمان کی اس شان کو پہچاننے سے قاصر ہے اور ہر کوئی دوسرے کی عیب جوئی کر کے اپنے آپ کو کامل مسلمان ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اپنی ذات کے منفی پہلو اور دوسروں کے مثبت پہلوؤں کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا اور پھر اپنی ذات کو دوسروں کے مثبت پہلوؤں سے متصف کرنے کی کوشش کی جاتی، لیکن معاملہ اس کے برعکس ثابت ہوا اور ہر ایک نے اپنے مثبت پہلو کے زعم میں دوسرے کے منفی پہلوؤں پر خوب کیچڑ اچھالا، یہ گناہ والاکام تو ہے ہی سہی، لیکن اس کا بڑا نقصان یہ ہوا کہ لوگوں کو ان کی اصلاح کا موقع نہیں ملا اور ان کے مزاجوں میں فساد آ گیا۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13950
13950- عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لا يستر عبدٌ عبدا في الدنيا إلا ستره الله يوم القيامة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في البر والصلة (2590: 72) عن أبي بكر بن ابي شيبة، حدثنا عفان، حدثنا وهيب، حدثنا سهيل، عن أبيه، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13952
13952- عن عبد الله بن مسعود عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ثلاثٌ أحلِفُ عليهن: لا يجعلُ اللهُ مَنْ له سهمٌ في الإسلام كمن لا سهمَ له، وسهامُ الإسلام ثلاثةٌ: الصومُ، والصلاةُ، والصدقةُ، لا يتولّى اللهُ عبدًا، فيولّيه غيرَه يومَ القيامة، ولا يحبُّ رجلٌ قومًا إلا جاء معهم يوم القيامة، والرابعةَ: لو حلفتُ عليها لم أخف أن آثمَ: لا يستر اللهُ على عبدِه في الدنيا إلا سترَ عليه في الآخرةِ.
فقال عمر بن عبدالعزيز: إذا سمعتم مثلَ هذا مِنْ مثلِ عروة فاحفظوه.
تخریج الحدیث: «صحيح (من حديث ابن مسعود): رواه أبو يعلى (4566) عن هدبة بن خالد، حدثنا همام، عن إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة، عن شيبة الخضري أنه شهدَ عروةَ يُحدّثُ عمرَ بنَ عبد العزيز، عن عائشة، عن النبي صلى الله عليه وسلم فذكر الحديث.»

الحكم على الحديث:
صحيح (من حديث ابن مسعود)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں